07/09/2025
یوٹیوب آٹومیشن سے پیسے کمانا مشکل نہیں ہے، بس طریقہ آنا چاہیے
یہ کوئی عام سا مشورہ نہیں، بلکہ پورا گیم پلان دے رہا ہوں کہ آٹومیشن میں کس طرح آپ کامیاب ہو سکتے ہیں
اگر آپ واقعی کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ہر لائن غور سے پڑھیں۔
Step 1: نِچ کا انتخاب
شوق کے پیچھے نہ بھاگیں، ڈیمانڈ دیکھیں۔
بزنس، فنانس، ایجوکیشن، ہیلتھ، ہسٹری اور ٹیوٹوریلز والے نِچز میں ویوز زیادہ قیمتی ہوتے ہیں۔
اکثر لوگ یہیں غلطی کر جاتے ہیں، انٹرٹینمنٹ نِچ پکڑ لیتے ہیں اور پھر ایرننگ پر روتے ہیں کہ ڈالرز کیوں نہیں بن رہے؟؟
Step 2: ویڈیو آئیڈیاز
ویڈیو کی جان اس کا آئیڈیا ہوتا ہے۔
آئیڈیا کمزور ہوا تو ویڈیو ختم سمجھو۔
آپ کو کچھ نیا کرنے کی کی ضرورت نہیں ہے، بس آزمودہ فارمیٹس پکڑیں:
Top 10, Dark Side, Rise & Fall، Explainers وغیرہ۔
ایک اچھا آئیڈیا ڈھونڈیں، اس پر اپنا ٹچ ڈالیں اور بار بار آزمائیں۔
Step 3: (Title + Thumbnail + Hook)
یوٹیوب پر کامیابی کا بڑا راز یہی ہے۔
اگر ٹائٹل اور تھمب نیل اٹریکٹو نہیں تو کوئی ویڈیو نہیں دیکھے گا۔
ہر ویڈیو کے لیے کئی ٹائٹلز اور تھمب نیلز بنائیں، شروع میں کمزور لگیں گے لیکن بعد والے کام کریں گے۔
Step 4: اسکرپٹس
اسکرپٹس پرفیکٹ ہونے کی ضرورت نہیں، بس دلچسپ ہوں۔
چھوٹے جملے، تھوڑی تھوڑی دیر بعد کلِف ہینگر اور ہمیشہ آگے بڑھنے والا فلو۔
Step 5: ایڈیٹنگ
خود وقت ضائع نہ کریں، ایڈیٹنگ آؤٹ سورس کریں۔فیسبک، اپ ورک یا فائیور سے ایڈیٹرز مل جاتے ہیں، انہیں سیمپل دے کر ٹرین کریں۔
آپ کا وقت منیجمنٹ پر لگنا چاہیے، ایڈیٹنگ پر نہیں۔
Step 6: تھمب نیلز
یہ آپ کی ویڈیو کا اصل طاقت ہے۔
تھمب نیل ڈیزائنر ہائر کریں، رزلٹ شاندار ملیں گے۔
بولڈ کلرز، کم الفاظ اور اٹریکٹو ڈیزائن—یہی کامیابی ہے۔
Step 7: وائس اوور
AI یا انسان، دونوں چلتے ہیں۔
لیکن آواز کلئیر اور کانفیڈنٹ ہونی چاہیے۔
خراب آڈیو سے ویور سب سے پہلے بھاگتا ہے۔
Step 8: سسٹم اور پائپ لائن
پورا سسٹم بنائیں: اسکرپٹ → وائس اوور → ایڈیٹ → تھمب نیل → اپلوڈ۔
ٹریکنگ کے لیے Notion یا Trello استعمال کریں۔
آپ کو خود مزدوری نہیں کرنی، بلکہ ٹیم منیج کرنی ہے۔
Step 9: اپلوڈز
یوٹیوب پر تسلسل سب سے بڑی طاقت ہے۔
روزانہ شارٹس اور ہفتے میں کم از کم ایک لانگ فارم ویڈیو۔
پہلی 50 ویڈیوز کو لرننگ سمجھیں، کامیابی بعد میں آئے گی۔
Step 10: اینالیٹکس
ریٹینشن گراف آپ کا اصل ٹیچر ہے۔
جہاں لوگ چھوڑتے ہیں، وہ حصہ اگلی ویڈیو سے کاٹ دیں۔
جہاں لوگ زیادہ رکتے ہیں، وہ زیادہ بار دہرائیں۔
Step 11: اسکیلنگ
ایک چینل سے زیادہ کچھ نہیں ملے گا، لیکن 3 چینلز زبردست رہیں گے۔
کامیاب یوٹیوبرز ایک گھوڑے پر شرط نہیں لگاتے، وہ پورا اصطبل بناتے ہیں۔
Step 12: مونیٹائزیشن
AdSense صرف شروعات ہے۔
اصل پیسہ اسپانسرز، افیلیئیٹ مارکیٹنگ اور پروڈکٹس میں ہے۔
لیکن پہلے ویوز لائیں، پھر مونیٹائز کریں۔
Step 13: مائنڈسیٹ
اکثر لوگ 20 ویڈیوز کے بعد ہمت ہار دیتے ہیں۔
اصل گروتھ 100 ویڈیوز کے بعد شروع ہوتی ہے۔
یہ لانگ گیم ہے، شارٹ کٹ نہیں۔
قصہ مختصر یہ ہے کہ
نِچ کا انتخاب درست کریں، آئیڈیاز نیو لگائیں ، پیکیجنگ پر فوکس کریں، ٹیم سے کام کروائیں، ڈیٹا پڑھیں اور پھر اسکیل کریں۔
ان سب باتوں پر عمل کریں ان شاءاللہ کامیابی ملے گی جیسے مجھے مل رہی ہے 👇👇👇