Naji Official

Naji Official Official page of MN Sahir (Naji).
--------------
Contact: [email protected]

مختصر کہانی:ایک دفعہ کا ذکر ہےایک دن ایک کتا جنگل میں بھٹک گیا۔اچانک اس نے دیکھا کہ ایک شیر اس کی طرف بڑھا آ رہا ہے۔کتے ...
16/11/2025

مختصر کہانی:
ایک دفعہ کا ذکر ہے
ایک دن ایک کتا جنگل میں بھٹک گیا۔
اچانک اس نے دیکھا کہ ایک شیر اس کی طرف بڑھا آ رہا ہے۔

کتے کی سانس رک گئی۔
وہ بولا، "آج تو کام تمام ہوا میرا!"

پھر اس نے اپنے سامنے کچھ ہڈیاں پڑی دیکھیں۔
فوراً وہ آتے ہوئے شیر کی طرف پیٹھ کر کے بیٹھ گیا اور ایک سوکھی ہڈی کو چوسنے لگا۔

پھر بلند آواز میں بولا:
"واہ! شیر کے گوشت کا تو مزہ ہی الگ ہے...
کاش ایک اور مل جائے تو پوری دعوت ہو جائے!"

یہ سن کر شیر رک گیا اور سوچ میں پڑ گیا۔
اس نے دل ہی دل میں کہا،
"یہ کتا تو شاید شیروں کا شکار کرتا ہے، بہتر ہے جان بچا کر نکل جاؤں۔"
یوں وہ الٹے قدموں واپس مڑ گیا۔

درخت پر بیٹھا ایک بندر یہ سارا منظر دیکھ رہا تھا۔
اس نے سوچا،
"یہ تو موقع ہے! شیر کو پوری بات بتا دوں تو دوستی بھی ہو جائے گی اور زندگی بھر کا خوف بھی ختم ہو جائے گا۔"

یہ سوچ کر بندر فوراً شیر کے پیچھے بھاگا۔
کتے نے بندر کو جاتے دیکھا تو سمجھ گیا کہ کوئی گڑبڑ ضرور ہونے والی ہے۔

ادھر بندر نے شیر کو پوری کہانی سنا دی کہ کس طرح کتے نے اسے بیوقوف بنایا تھا۔
یہ سنتے ہی شیر غصے سے دھاڑا اور بولا:
"چل میرے ساتھ! ابھی اس کی تکا بوٹی کر دیتا ہوں!"

شیر نے بندر کو اپنی پیٹھ پر بٹھایا اور دونوں کتے کی طرف چل پڑے۔

کتے نے شیر کو آتے دیکھا تو ایک بار پھر اس کے ہوش اُڑ گئے، مگر فوراً ہمت جمع کی۔
اس نے ایک بار پھر شیر کی طرف پیٹھ کر کے بیٹھ گیا اور زور سے بولا:

"اس بندر کو بھیجے ایک گھنٹہ ہو گیا... سالا ابھی تک ایک شیر بھی پھنسا کر نہیں لا پایا!"

یہ سنتے ہی شیر نے گھبرا گیا اور بندر کو زمین پر پٹخا اور الٹے پاؤں واپس بھاگ گیا۔
نتیجہ:
حالات جیسے بھی بدتر ہو جائیں، اگر تم اپنے حواس قائم رکھو اور خوداعتمادی بحال رکھو، تو ہر مشکل کا حل نکل آتا ہے۔ ہر جوڑ کا اک توڑ ہوتا ہے۔

Credits page: Lucky Material
https://www.facebook.com/share/1BLZVEYF7G/

تبصرہ:وہ دن دور نہیں جب ٹی وی چینلوں پر یہ خبریں چلائی جائیں گی کہ بانی پی ٹی آئی واش روم میں کیا کیا استعمال کرتے ہیں ا...
15/11/2025

تبصرہ:
وہ دن دور نہیں جب ٹی وی چینلوں پر یہ خبریں چلائی جائیں گی کہ بانی پی ٹی آئی واش روم میں کیا کیا استعمال کرتے ہیں اور کہاں کہاں استعمال کرتے ہیں۔

تازہ خبر:محمکہ ایجوکیشن ویب سائٹ کو ٹھیک کروانے میں تا حال ناکام!ویب سائٹ لوڈ نہیں ہوتی، اگر ہوتی ہے تو ڈاکیومنٹ اپ لوڈ ...
15/11/2025

تازہ خبر:
محمکہ ایجوکیشن ویب سائٹ کو ٹھیک کروانے میں تا حال ناکام!
ویب سائٹ لوڈ نہیں ہوتی، اگر ہوتی ہے تو ڈاکیومنٹ اپ لوڈ نہیں ہوتے۔
امیدوار مایوسی کا شکار ہونے لگے۔

پیشنگوئی:آج کے دوسرے ODI میچ میں سری لنکن ٹیم کی جیت کے چانسز زیادہ ہیں۔
14/11/2025

پیشنگوئی:
آج کے دوسرے ODI میچ میں سری لنکن ٹیم کی جیت کے چانسز زیادہ ہیں۔

تبصرہ:ان کے بارے میں جلسے جلوس صرف سیاسی ہلچل میں جوش پیدا کرنے کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں۔عوام کو مذہبی طور پر بھی اشتعا...
14/11/2025

تبصرہ:
ان کے بارے میں جلسے جلوس صرف سیاسی ہلچل میں جوش پیدا کرنے کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں۔
عوام کو مذہبی طور پر بھی اشتعال دلایا جاتا ہے مگر عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا جاتا۔

سوال: پاکستان بننے سے لے کر آج تک ملک میں اگر کسی اسلامی قانون کا نفاذ ہو سکا ہے تو اس کا نام کمنٹ سیکشن میں لکھیں۔
13/11/2025

سوال:
پاکستان بننے سے لے کر آج تک ملک میں اگر کسی اسلامی قانون کا نفاذ ہو سکا ہے تو اس کا نام کمنٹ سیکشن میں لکھیں۔

اخلاقیات:کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اکھٹے پڑھنے سے مخالف جنس میں مقابلے کی فضا قائم ہوتی ہے۔مگر برسوں کے مشاہدے سے یہ بات س...
13/11/2025

اخلاقیات:
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اکھٹے پڑھنے سے مخالف جنس میں مقابلے کی فضا قائم ہوتی ہے۔
مگر برسوں کے مشاہدے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقابلے کی فضا قائم ہو نہ ہو پر ان میں ریلیشن ضرور قائم ہو جاتے ہیں۔

تازہ خبر:سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی ویڈیوز نے کئی سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ آئینی ترمی...
13/11/2025

تازہ خبر:
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی ویڈیوز نے کئی سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ آئینی ترمیم سے توجہ ہٹانے کے لیے فوجی قیادت نے خود پلین کیا تھا۔

سوال:کیا پاکستانی سویلین سرکاری و غیر سرکاری اداروں کو چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے؟
13/11/2025

سوال:
کیا پاکستانی سویلین سرکاری و غیر سرکاری اداروں کو چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے؟

تبصرہ:شاید وزیر کھیل جب دس بیس گاڑیوں کے عظیم قافلے کے ساتھ ان شہروں کا چکر لگانے گئے ہوں گے تو انہیں ٹورنٹو والی فیلنگ ...
12/11/2025

تبصرہ:
شاید وزیر کھیل جب دس بیس گاڑیوں کے عظیم قافلے کے ساتھ ان شہروں کا چکر لگانے گئے ہوں گے تو انہیں ٹورنٹو والی فیلنگ آ رہی ہو گی۔
وزیر کھیل صاحب سے گزارش ہے کہ ایسا پروٹوکول اور سکیورٹی عوام تک بھی منتقل کی جائے تا کہ وہ بھی خود کو ٹورنٹو سے ذیادہ محفوظ محسوس کر سکیں۔

کھیل: پاکستان بمقابلہ سری لنکاپاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث راؤف نے پہلے ون ڈے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ک...
12/11/2025

کھیل: پاکستان بمقابلہ سری لنکا
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث راؤف نے پہلے ون ڈے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی جس کی وجہ سے پاکستان کی جیت کے لیے راہ ہموار ہو گئی۔

Address

Lahore

Telephone

+923174920464

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naji Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Naji Official:

Share

Category