Waiz News Punjab

Waiz News Punjab Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Waiz News Punjab, Media/News Company, Lahore.

https://earn-bageg.beauty/995093549382
09/04/2023

https://earn-bageg.beauty/995093549382

Earn-bageg is the #1 marketing network. With over $14 million paid to 300k members, Earn-bageg lets regular users make money with social media and friends!

21/10/2020
17/08/2020
پاکستان زندہ بادپاک افواج پائیندہ باد۔
17/08/2020

پاکستان زندہ باد
پاک افواج پائیندہ باد۔

17/08/2020

School opening SOPs punjab

Notification primary & secondary health care department punjab
حکومت پنجاب کا تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے ایس او پیز جاری

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

کورونا وائرس متاثرہ شخص کے کھانسنے،چھینکنے یا بولنے کے دوران خارج ہونےوالے ننھے ذرات سے پھیل سکتا ہے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

تعلیمی اداروں میں چیزوں کا مشترکہ استعمال اورسماجی فاصلے کو برقرار نہ رکھنا کورونا وائرس کی وجہ بن سکتا ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

کورونا وائرس کسی بھی عمر کے فرد پر حملہ آور ہوسکتا ہے بچوں اور اساتذہ کے تحفظ کے لئے خاص احتیاط کرنا ہو گی۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان

سکول انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ بلا امتیاز ایسے اسٹاف اور بچوں کو الگ کریں جو کورونا وائرس کا شکار رہ چکے ہوں ۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

بچوں کو احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہ کریں بالخصوص کسی بھی چیز کی سطح کو پکڑنے یا چھونے سے پرہیز کریں۔کیپٹن (ر) محمد عثمان

سکول میں بچوں کو بار بارہاتھ صابن سے اچھی طرح 40سیکنڈ تک دھونے کی تلقین کریں۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

سکول میں بچوں کو آگاہ کیا جا ئے کہ وہ گھر پہنچنے پردیگر اہلِ خانہ سے میل جول کرنے سے قبل نہائیں ۔
بغیر ہاتھ دھوئے آنکھوں،ناک اور منہ کو چھونے سے مکمل پرہیز کریں۔کیپٹن (ر) محمد عثمان

تمام تعلیمی اداروں میں بچوں اور اسٹاف کے لیے ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک لازمی رکھا جائے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

کھانسی یا سانس کے مسائل سے دوچار اسٹاف اور بچوں کو مکمل طور پر صحت یاب ہو جانے تک گھر رہنے کی تلقین کریں۔

دوران ِ لیکچر ماسک پہننا لازمی ہے ، ماسک کے درست استعمال کے حوالے سے اساتذہ بچوں کو آگاہ کریں۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان

کھانستے یا چھینکتے وقت بچوں کو منہ ٹشو پیپر، رومال یا کہنی سے ڈھانپنے کی تلقین کریں۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

ماسک کو بار بار ہاتھ لگانے سے گریز کریں اور گیلا ہونے کی صورت میں کوڑا دان میں ضائع کر دیں۔کیپٹن (ر) محمد عثمان

6 فٹ کے سماجی فاصلے کو قائم رکھنے کے لیےسکول کی حدود میں نشانات لگائیں ۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

وباء ختم ہو جانے تک تمام سکولوں میں صبح اسمبلی سے مکمل طور پر گریز کیا جا ئے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

کلاس رومز، لائبریری، اسٹاف روم ، لیبارٹری اور دیگر کمروں میں سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے طلباء اور اسٹاف کے بیٹھنے کا انتظام کریں۔کیپٹن (ر) محمد عثمان

داخلی اور خارجی پوائنٹس پرسماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کےلئے اضافی طور پر مانیٹرز کو نگرانی کی ڈیوٹی دیں۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

چھٹی کے وقت ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک سے زائد داخلی اور خارجی راستوں کا استعمال کیا جا ئے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان

ہاتھ ملانے،بغل گیر ہونے سے مکمل پرہیزکریں اور آپس میں ماسک کا تبادلہ ہرگز نہ کریں ۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

چھوٹی جماعتوں کے بچوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں مشغول نہ کریں ۔کیپٹن (ر) محمد عثمان

تعلیمی اداروں میں تما م انڈور گیم ایریاز ، پلے گراؤنڈز اور جھولے بند رہیں گے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

اسکول انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ سکول وین ، بس، رکشہ میں گنجائش کاصرف 50 فیصد حصہ پر کیا جا ئے۔

ہوسٹلز میں صرف کل گنجائش کے 30 فیصد حصے کو پر کیا جا ئے ، ایسی تمام سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کی جا ئے جو وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ بن سکتی ہیں ۔کیپٹن (ر) محمد عثمان

ہوسٹل کی حدودمیں سماجی فاصلے، صفائی ستھرائی ، احاطے کی ڈس انفیکشن اور برتنوں کی صفائی کا خصوصی خیال رکھا جا ئے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

زیادہ استعمال ہونے والی جگہوں،گیٹ،فرنیچر،بنچیز،ہینڈلز،واش بیسن،ٹوائلٹس کو بار بار صاف اور سینٹائز کیا جائے گا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان

صفائی کا عملہ مکمل حفاظی کٹ (گلوز،ایپرن، لانگ بوٹ، ماسک، گوگلز اور ہیڈ کور) کا استعمال لازمی کریں گے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

تعطیلات کے اختتام سے 3-5روز قبل تعلیمی اداروں اور ہوسٹلز کی صفائی اور ڈس انفیکشن کو یقینی بنائیں۔کیپٹن (ر) محمد عثمان

سکول ،کالج ، یونیورسٹیوں میں داخل ہونے سے پہلے تھرمل ا سکینرسے ٹمپریچر لازمی چیک کیا جائے گا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

تعلیمی اداروں میں تمام ایسی نصابی اور غیر نصابی سر گرمیوں سے گریزکیا جا ئے جو وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ بن سکتی ہیں ۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان

اساتذہ بچو ں اور طلباء کو گھر سے لنچ لانے کی تلقین کریں ۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

تعلیمی اداروں میں فرش پر قالین بچھانے کی اجازت نہیں ، تما م کمروں میں وینٹیلیشن کا مناسب انتظام یقینی بنا ئے گا ۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان

پک اینڈ ڈراپ کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کی دن میں دو مرتبہ صفائی اور ڈس انفیکشن کو یقینی بنا یا جا ئے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

تعلیمی اداروں کےتمام داخلی راستوں پرکورونا وائرس سے بچاؤکی احتیاطی تدابیرکی اسٹینڈیزلگائی جائیں گی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

کورونا وائرس کا خطرہ انتہائی احتیاط اور سمجھ داری سے ختم کیا جا سکتا ہے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

😀پنجاب حکومت کا سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے ایس او پیز تیار*

*لاہور : پنجاب حکومت نے 15 ستمبر سے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے ایس او پیز تیار کر لئے ہیں۔*

*محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ان ڈور گیمز، جھولے، سلائیڈز اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔*

*اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں سیمینار، تقریری مقابلے، کھیلوں کے مقابلے اور ٹورنامٹ منعقد کروانے پر بھی پابندی عائد رہے گی۔ نوٹیفیکیشن میں تعلیمی اداروں میں ماسک پہنا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ مارننگ اسمبلی منعقد کروانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔*

*تعلیمی اداروں کی بسوں میں کل گنجائش کا 50 فیصد جبکہ ہاسٹلز کی سہولت کے لیے 30 فیصد گنجائش کو ہی استعمال کیا جائے گا۔ طالبعلموں اور سٹاف کو ہاتھ دھونے کا پابند کیا جائے گا۔ تمام تعلیمی ادارے صابن اور ہینڈ سینٹائزر کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔*

*اعلامیے میں ہدایت دی گئی ہے کہ سانس کی تکلیف میں مبتلا طالبعلم اور سٹاف کو گھروں تک ہی محدود رکھیں۔ تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کے 3 دن قبل اداروں کی جامع صفائی اور ڈس انفکیٹ کیا جائے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر بھی یہ عمل دہرایا جائے۔*

*ہدایات کے تحٹ تعلیمی اداروں میں 6 فٹ کا سماجی فاصلہ لازمی رکھا جائے گا۔ طالبعلموں کے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ ہاتھ ملانے پر پابندی ہوگی۔ سکول میں داخلے اور چھٹی کے وقت بھی سماجی فاصلہ لازمی کروایا جائے گا۔*

*اساتذہ تعلیمی اداروں میں لیکچر دیتے وقت سماجی فاصلہ اپنائیں گے۔ تعلیمی اداروں میں طالبعلموں اپنا دوپہر کا کھانا گھر سے لانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام بچوں کا تھرمل گن سے ٹمپریچر کو چیک کرنے اور الگ الگ ہیلتھ لاگ بک تیار کرنے کا کہا گیا ہے۔*

ایکسائز حکام نے پنجاب بھر میں کل سے یونیورسل نمبر جاری کرنے کا فیصلہ کر لیاپنجاب بھر میں شہریوں کو آئندہ گاڑی کی نمبر پل...
17/08/2020

ایکسائز حکام نے پنجاب بھر میں کل سے یونیورسل نمبر جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا
پنجاب بھر میں شہریوں کو آئندہ گاڑی کی نمبر پلیٹ ایک جیسی جاری ہوا کرے گی
لاہور یا دوسرے اضلاع کے نام کی سیریل نمبر ختم کر دی گئی
ایکسائز حکام نے یونیورسل نمبر پلیٹ کی سیریل تیار کر لی ۔
گاڑیوں کوAAA1.999 کے نام سے نمبر جاری کیے جائیں گے
موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ AAAکے نام سے جاری ہو گی اور نمبروں کی سیریل1001تا9999تک جاری ہوں گے
کمرشل گاڑیوں کوCAA کے نام کی سیریل جاری ہوں گی اور ان کے نمبر بھی1تا9999تک نمبر جاری ہوں گے
سرکاری گاڑیوں کی سیریل نمبرGAA سے شروع ہو گی اور ان کو بھی1تا998تک نمبر جاری ہوں گے
سیمی گورنمنٹ کی گاڑیوں کوSAA کی سیریل جاری کی جائے گی اور ان کو کو بھی1تا998تک نمبر جاری کیے جائیں گے
شہری پاکستان بھر سے گھر بیٹھےگاڑیوں کےپرکشش نمبروں کی نیلامی میں ای آکشن کے ذریعے حصہ بھی لے سکیں گے
گاڑیوں کےیونیورسل نمبر اور ای آکشن کا کل سے اجرا کر رہے ہیں ۔ڈی جی ایکسائز پنجاب چوہدری مسعودالحق
پنجاب بھر میں تمام گاڑیوں کو اب ایک جیسے یونیورسل نمبر جاری ہوا کریں گے۔ڈی جی ایکسائز پنجاب

*پنجاب حکومت کا بڑا اقدام*پنجاب حکومت نے بلدیہ ایپ جاری کردی۔ آپ گھر بیٹھے بچوں کی پیدائش کا اندراج ، فیملی ممبر کی وفات...
17/08/2020

*پنجاب حکومت کا بڑا اقدام*
پنجاب حکومت نے بلدیہ ایپ جاری کردی۔ آپ گھر بیٹھے بچوں کی پیدائش کا اندراج ، فیملی ممبر کی وفات کا اندارج ، شادی یا طلاق کا اندراج کراسکتے ہیں اور یونین کونسل کی سرٹیفائیڈ کاپی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ پنجاب حکومت کا ایک بڑا اہم کارنامہ ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ یونین کونسلز کے سیکرٹریز کی بلیک میلنگ اور رشوت سے بچنے کیلئے ایپ کا استعمال کریں اور گھر بیٹھے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ پلے سٹور سے ایپ انسٹال کریں اور اکاؤنٹ بنا کر ایپ استعمال کریں۔
*_APP LINK_*👇
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.pk.gov.baldia.online
................................

2020 بلدیاتی انتخابات کا شیڈول چیف الیکشن کمیشن کو پیش کر دیا گیا ہے وزیر قانون رانا بشارت کی سربراہی میں.
17/08/2020

2020 بلدیاتی انتخابات کا شیڈول چیف الیکشن کمیشن کو پیش کر دیا گیا ہے وزیر قانون رانا بشارت کی سربراہی میں.

Address

Lahore

Telephone

+923157460288

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waiz News Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share