
06/07/2025
تو جناب یہ ایک سیاسی ورکر ہیں۔ کشمیری پیجز کے مطابق ان کا نام زاہد مرچا ہے۔ یہ ویڈیو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے سوپور کی ہے۔ زاہد مرچا ایک سیاسی ورکر ہیں۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے مقامی لوگوں سے مختلف فراڈز میں پیسے کھائے ہیں۔ یہ ویڈیو اکتوبر 2024 میں پہلی بار سامنے آئی۔ ویڈیو میں اردو(ہندی) اور کشمیری کوئی زبان بولی جا رہی ہے۔ خاتون اردو میں بتاتی ہیں کہ اس شخص نے ان کے بھائی سے پیسے لیے۔
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اس خاتون کو پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنر اور متاثرہ شخص ریڑھی والا بتا کر یہ تنقید کر رہے ہیں کہ ایک خاتون اسسٹنٹ کمشنر غریب ریڑھی والے ہر ظلم کر رہی ہے وغیرہ وغیرہ۔
تو جناب، ریکارڈ درست کر لیجیے۔ خاتون اسسٹنٹ کمشنر ہے اور نہ ہی یہ شخص ریڑھی والا ہے۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اس کی آڈیو بند کر کے انڈیا کے گائیک اور تاریخ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حیدر سیف کے گئے نظم 'بغاوت' کا ایک حصہ لگا دیا تاکہ کوئی معلوم نہ کر سکے لیکن ٹیکنالوجی کے اس دور میں یہ ممکن نہیں۔ سمجھ جائیں