All World Updates

All World Updates From breaking headlines to global insights, bringing you the latest from every corner of the world

15/08/2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران پر سخت معاشی دباؤ ڈالنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ تہران کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔
امریکی صدر نے کہا کہ وہ جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کریں گے۔
اہم آبی گزرگاہ کے حوالے سے ٹرمپ کا یہ بیان کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز سے عالمی تیل کی سپلائی کا ایک بڑا حصہ گز رتا ہے۔
اس سے قبل واشنگٹن اور تہران کے درمیان6 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں مشکلات کے دوران امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ امریکہ آئندہ ہفتے کے اوائل میں ایران کے خلاف ایسی سخت پابندیاں اور اقدامات نافذ کرے گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔

15/08/2026

ترکیہ میں روایتی مسلم مہمان نوازی اور حسنِ اخلاق سے متاثر ہو کر نیوزی لینڈ کے 5 غیر ملکی سیاحوں نے اسلام قبول کر لیا۔ سائیکلوں پر دنیا کا سفر کرنے والے ان نوجوانوں نے مقامی دیہاتیوں کے محبت بھرے استقبال کے بعد اسلام کے بارے میں جاننے کی خواہش ظاہر کی اور مسجد کے امام سے اسلامی عقائد سمجھنے کے بعد کلمہ شہادت پڑھ لیا۔

14/08/2026

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔ پاکستان ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں ترک نائب صدر جودت یلماز سمیت اعلیٰ حکام، سفارت کاروں اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ ترک نائب صدر نے پاکستان اور عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد بھی دی۔

14/08/2026

14 اگست 1947 کو پاکستان بے شمار قربانیوں کے بعد آزاد ہوا۔ قیامِ پاکستان کی جدوجہد کے دوران لاکھوں لوگوں نے ہجرت کی، اپنے گھر بار چھوڑے اور بے شمار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں مسلمانوں نے ایک الگ وطن کے حصول کے لیے طویل جدوجہد کی۔ آزادی کے سفر میں شہادتیں، ہجرت، جدائی اور بے شمار مشکلات برداشت کی گئیں۔ یہی قربانیاں پاکستان کی آزادی کی بنیاد بنیں۔ 🇵🇰

آج ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے وطن کی قدر کریں گے، اسے مضبوط بنائیں گے اور ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔.









13/08/2026

🇵🇰 پاکستان کا یومِ آزادی — 14 اگست

14 اگست 1947 وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
یہ دن ہمیں آزادی کے لیے دی گئی قربانیوں، قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت اور لاکھوں مسلمانوں کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔

آج بھی 14 اگست ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد!
اللہ ہمارے پیارے وطن کو ہمیشہ سلامت رکھے۔ آمین۔

مزید تازہ اور اہم خبریں جاننے کے لیے All World Updates کو دیکھتے رہیے۔

13/08/2026

وفاقی وزارتِ خزانہ کے مطابق پاکستان میں قرضوں میں اضافے کی شرح 20 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ مالی سال 2025-26 میں قرضوں میں اضافہ 7.7 فیصد رہا، جبکہ قرضوں کا جی ڈی پی سے تناسب 68.3 فیصد تک کم ہوگیا۔ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بھی بڑھ کر 18.4 ارب ڈالر ہوگئے۔
#قرضے #معیشت #زرمبادلہ

12/08/2026

فلپائن میں طلبہ کے لیے گریجویشن سے پہلے کم از کم 10 درخت لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس قانون کا مقصد جنگلات کی کٹائی روکنا اور نوجوانوں میں ماحول دوستی کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ حکومت کے مطابق اس اقدام سے ہر سال بڑی تعداد میں نئے درخت لگائے جاتے ہیں۔

12/08/2026

سوشل میڈیا پر یورپی خاتون سنتھیا کی اسلام قبول کرنے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں خاتون کلمہ شہادت پڑھ کر اللہ کی توحید کی گواہی دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں دینِ اسلام میں خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔ تاہم خاتون کی شناخت اور واقعے کی مزید تفصیلات کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

11/08/2026

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔ ملاقات تقریباً 45 منٹ جاری رہی، دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی، جس کے بعد انہیں دوبارہ اپنے اپنے سیل میں منتقل کر دیا گیا۔

11/08/2026

کولمبیا میں 7.4 شدت کے شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 132 افراد ہلاک اور 480 سے زائد زخمی ہوگئے، جبکہ حکومت نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کردی۔

کولمبیا کے جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق گزشتہ روز صبح 7 بج کر 34 منٹ پر صوبہ چوکو میں 103 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، جس کے جھٹکے مغربی کولمبیا کے سیکڑوں میل پر محیط علاقے میں محسوس کیے گئے۔

سب سے زیادہ جانی نقصان کافی پیدا کرنے والے علاقے کے شہر پیریرا میں ہوا، جبکہ آس پاس کے شہروں اور ویلے ڈیل کاؤکا کے علاقے میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

زلزلے کا مرکز چوکو کے گاؤں سان خوسے ڈیل پالمر کے قریب تھا، تاہم مقامی میئر لیون فابیو مارین مونکادا کے مطابق وہاں سڑکیں متاثر ہونے کے باوجود خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلے کے بعد کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں اور ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پیریرا کے مرکزی بولیوار اسکوائر میں ایک عمارت کے منہدم ہونے کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں، جن میں ملبہ اور گرد و غبار پھیلا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All World Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share