10/10/2025
دلچسپ صورتحال یہ ہے کہ گراف جیولری سیٹ جو عمران خان اور بشری بی بی نے Retain کیا تھا اس کی قیمت ایک کروڑ 80 لاکھ لگی تھی 50 فیصد یعنی کہ 90 لاکھ دیکر اس کو انہوں نے اپنے پاس رکھ لیا نیب نے توشہ خانہ ون کیس بنایا اور ایک صرف "تصویر" (اوریجنل سیٹ ساتھ نہیں تھا) اس سیٹ کی دوبئی بھیجی اور وہاں اس "تصویر" سے ویلیو لگوائی کہ سیٹ کی قیمت تین ارب 16 کروڑ روپے (جس سے ویلیو لگوائی گئی وہ ایک الگ کہانی ہے) بنتی ہے اور توشہ خانہ ون کیس بنایا کہ انعام اللہ شاہ کے ذریعے صہیب عباسی کو کہہ کر اس سیٹ کی تین ارب 14 کروڑ روپے قیمت کم لگوائی گئی جس سے قومی خزانے کو نقصان ہوا ۔۔ یہاں یہ اہم حقیقت سامنے آئی ہے کہ اس وقت 2023 میں بھی انعام اللہ شاہ اور صہیب عباسی نے گراف جیولری سیٹ کی قیمت کم لگوانے کا حلفیہ بیان جب توشہ خانہ ون میں دیا تو توشہ خانہ ٹو کیس بلغاری جیولری سیٹ کی قیمت کم لگوانے کا اس وقت کہیں (اپنے بیان میں) ذکر نہیں کیا اب جب توشہ خانہ ون کیس ہو گیا سزا ہو چکی تو توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے نے بنایا مختصرا یہ کہ اب کی بار بلغاری جیولری سیٹ کی قیمت 58 لاکھ لگی 29 لاکھ دیکر عمران خان بشری بی بی نے سیٹ اپنے پاس رکھ لیا اب کی بار سیٹ کی "تصویر" (اوریجنل سیٹ نہیں) اٹلی بھیجی گئی جہاں سات کروڑ سے زائد قیمت لگی تو کیس توشہ خانہ ٹو بن گیا انعام اللہ شاہ صہیب عباسی نے ایک دفعہ پھر حلف اٹھا کر دوبارہ بیان (حالانکہ توشہ خانہ ون کے وقت بلغاری سیٹ کی قیمت کم لگوانے کا ذکر تک نہیں کیا تھا) دے دیا عمران خان بشری بی بی کے کہنے پر قیمت کم لگائی یہ ہے ساری توشوں کی کہانی ۔۔ اب چند دنوں میں اس کیس کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے