Mohsin News

Mohsin News News and islamic chanal

اظہار تعزیت ...
03/08/2022

اظہار تعزیت ...

تاریخ عدل عمر کی مثال ڈھونڈنے سے قاصر ہے یوم فاروق اغطم
31/07/2022

تاریخ عدل عمر کی مثال ڈھونڈنے سے قاصر ہے
یوم فاروق اغطم

نیا سال مبارک
31/07/2022

نیا سال مبارک

27/07/2022

براۓ مہربانی
نیوز اپڈیٹ کے لیے پیج Mohsin News کو لاٸک اور فالو کریں
جزاك اللهُ‎ خیراً ۔

25/07/2022
مزید خبروں کے لیے پیج کو لاٸک کریں۔وفاقی وزیر  داخلہ رانا ثنااللہ نے پنجاب کے اقتدار سے متعلق اہم فیصلہ آنے سے قبل سپری...
25/07/2022

مزید خبروں کے لیے پیج کو لاٸک کریں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پنجاب کے اقتدار سے متعلق اہم فیصلہ آنے سے قبل سپریم کورٹ سے گزارش کی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے آج کی سماعت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے احترام کے ساتھ گزارش کریں گے کہ کیس کو نہ سنیں اور نیا بینچ بنائیں، یہ درخواست بھی کریں گے کہ فل کورٹ کیس کو سنے۔

رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ بینچ کےجج صاحبان کے ہم سے متعلق خیالات سے سب واقف ہیں، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ موجودہ ججز کیس نہ سنیں، چاہتے ہیں فل کورٹ سنے۔

یاد رہے کہ حمزہ شہباز 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں ڈیڑھ ماہ کے دوران دوسری بار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے۔

تاہم ان کے مخالف امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں پیر تک ٹرسٹی وزیراعلیٰ رہنے کا حکم نامہ جاری کیا۔

25/07/2022

سپریم کورٹ بار اور 5 سابق صدور نے چیف جسٹس پاکستان سے اہم آئینی معاملات پر نظرثانی کی درخواست کرتے ہوئے فل کورٹ بنچ کو بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ بار کے 5 سابق صدور کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار کی نظرثانی درخواست فل کورٹ میں بھجوائی جائے۔

سابق صدور سپریم کورٹ بار نے مزید کہا ہے کہ اہم ترین آئینی مقدمات کا تمام فریقین کو سن کر ایک ساتھ فیصلہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکمران اتحاد نے بھی ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے معاملے کے حوالے سے دائر درخواست کو فل کورٹ بنچ میں بھیجا جائے۔

سپریم کورٹ بار کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے بعد آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا معاملہ دوبارہ زیر بحث ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق کیس اور نظر ثانی درخواست پر فل کورٹ تشکیل دی جائے۔

سپریم کورٹ کورٹ کا 17 مئی کا مختصر فیصلہ اب واضح ہونا چاہیے، سپریم کورٹ آرٹیکل 63 اے کی وضاحت کر کے سب ابہام دور کرے، سیاسی جماعتیں عدلیہ پر تنقید کرنے کے بجائے اسے فیصلہ کرنے دیں۔

اعلامیہ کے مطابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی درخواستوں کی سماعت کے لیئے فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ فل کورٹ تشکیل دیا جائے تاکہ آئین کی درست تشریح ہو اور عوام اور سیاسی جماعتوں کا اعتماد بحال ہو۔

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohsin News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category