04/05/2025
پروفیسر ساجد میر صاحب کی وفات پر مولانا عبدالرشید حجازی کا اظہارِ افسوس
انا للہ وانا الیہ راجعون
پنجاب کے امیر مولانا عبدالرشید حجازی نے ممتاز عالم دین، سینیئر سیاستدان اور اسلامی نظریاتی رہنما پروفیسر ساجد میر صاحب کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروفیسر صاحب کی خدمات تحریک اسلامی، تعلیم و سیاست اور نظریاتی جدوجہد کے لیے ناقابلِ فراموش ہیں۔ ان کی وفات ایک عظیم علمی و دینی خلا ہے جو کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔
#وفات #پنجاب