Prime News HD

Prime News HD Prime News HD is the largest Digital Media House in Pakistan. Providing news and Informative content

15/08/2026

جشنِ آزادی، وطن سے محبت کا خوبصورت اظہار
شاندار تقریب میں قومی جذبے کی بھرپور عکاسی،
اسسٹنٹ کمشنر اور اے ایس پی دیپالپور سے خصوصی گفتگو۔

15/08/2026

14 اگست کے موقع پر اے ایس پی سرکل دیپال پور کا شرکاء سے پُرجوش خطاب
آزادی کی خوشیاں، وطن سے محبت اور پاکستان کی سربلندی کا عزم! 🇵🇰

آر پی او فیصل آباد سہیل سکھیرا پنجاب اسمبلی کی تحریکِ استحقاق کمیٹی کے سامنے پیشسہیل سکھیرا کا دوٹوک مؤقف:دباؤ ڈال کر تف...
13/08/2026

آر پی او فیصل آباد سہیل سکھیرا پنجاب اسمبلی کی تحریکِ استحقاق کمیٹی کے سامنے پیش
سہیل سکھیرا کا دوٹوک مؤقف:
دباؤ ڈال کر تفتیش تبدیل نہیں کی جا سکتی، ہر رکنِ اسمبلی کا احترام ہے۔

‏معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ کے خلاف مقدمہ درج،ملزم گرفتار‏ایف آئی اے لاہور میں درج مقدمہ کے مطابق ملزم بلال عب...
13/08/2026

‏معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ کے خلاف مقدمہ درج،ملزم گرفتار
‏ایف آئی اے لاہور میں درج مقدمہ کے مطابق ملزم بلال عبداللہ نے اپنے ساتھی نعیم ارشد کے ہمراہ شہری علی رضا نامی شہری کو نوکری کے لیے امریکہ بھجوانے کے عوض 70 لاکھ روپے مانگے جس کا معاہدہ طے ہوا،دونوں ملزمان نے شہری سے کیش اور آن لائن ٹرانسفر کی صورت میں 50 لاکھ سے زائد رقم وصول کی مگر شہری کو امریکہ نہ بھجوا سکے،موبائل فون سمیت دیگر ریکارڈ سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم وکیل کو گرفتار کرلیا.

12/08/2026

اوکاڑہ پولیس میں پہلی بار ایس ایچ اوز کی تعیناتیاں میرٹ پر، ڈی پی او اوکاڑہ کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی

لوگ کیا کہیں گے؟ یہ سوچنا چھوڑ دو،کل لوگ وہی کہیں گے جو تم آج کر دکھاؤ گے۔— فیاض شیرازی
10/08/2026

لوگ کیا کہیں گے؟ یہ سوچنا چھوڑ دو،
کل لوگ وہی کہیں گے جو تم آج کر دکھاؤ گے۔
— فیاض شیرازی

10/08/2026

غریب ملک پاکستان کے صدرِ مملکت جب بحریہ ٹاؤن لاہور پہنچے تو ان کے پروٹوکول اور قافلے کی یہ ویڈیو بھی ملاحظہ کیجیے۔
ایک طرف عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے مسائل سے دوچار ہیں، تو دوسری طرف حکمرانوں کے پروٹوکول اور شاہانہ اندازِ آمدورفت پر سوالات اٹھتے ہیں۔
کیا ایک غریب ملک کے سربراہِ مملکت کے لیے اتنا بھاری بھرکم پروٹوکول واقعی ضروری ہے؟ عوام بھی یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں۔

سی ای او ہیلتھ ڈسٹرکٹ اوکاڑہ سے اہم ملاقاتضلع اوکاڑہ میں صحت کے شعبے کی مجموعی صورتحال، سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو درپی...
10/08/2026

سی ای او ہیلتھ ڈسٹرکٹ اوکاڑہ سے اہم ملاقات
ضلع اوکاڑہ میں صحت کے شعبے کی مجموعی صورتحال، سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو درپیش مسائل، طبی سہولیات اور ٹی ایچ کیو دیپالپور کی ایمرجنسی کی شفٹنگ سمیت اہم امور پر سی ای او ہیلتھ ڈسٹرکٹ اوکاڑہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران ضلع بھر کے ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی، عوامی شکایات اور صحت کے نظام میں بہتری کے حوالے سے مختلف معاملات زیرِ بحث آئے۔
صحافت کا مقصد عوامی مسائل کو اجاگر کرکے متعلقہ حکام تک پہنچانا اور ان کے حل کے لیے مؤثر آواز بننا ہے۔ ملاقات مثبت رہی، امید ہے زیرِ بحث عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی پیش رفت سامنے آئے گی۔
فیاض شیرازی

Address

Head Office: Lahore Johar Town Near Allah Hoo Chowk
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Prime News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Prime News HD:

Shortcuts

Share