08/08/2026
لیہ: تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او شاہد رضوان مہوٹہ نے مبینہ ہنی ٹریپ، تشدد، بلیک میلنگ اور رقم ہتھیانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کو مبینہ طور پر ڈانس پروگرام کے بہانے بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کیا گیا اور نقدی، موبائل فون اور بینک اکاؤنٹ سے رقم بھی ہتھائی گئی۔ پولیس نے مقدمہ نمبر 703/26 میں شرافت علی، زرینہ عرف سونیا، ذیشان، طاہر سمیت دیگر افراد کو نامزد کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کے تمام پہلوؤں کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جا رہا ہے اور شواہد کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔