19/02/2026
سحری کے وقت جب سارا گھر نیند میں ڈوبا ہوتا ہے،
ایک عورت خاموشی سے جاگتی ہے… چولہا جلاتی ہے، روٹیاں پکاتی ہے، برتن سجاتی ہے۔
خود چاہے دو نوالے کھائے یا نہ کھائے، مگر سب کو پیٹ بھر کر کھلا کر ہی سکھ کا سانس لیتی ہے۔
وہ بہن ہو تو گھر کی رحمت بن جاتی ہے،
بیوی ہو تو شوہر کے لیے سکون اور سہارا بن جاتی ہے،
اور ماں ہو تو اس کی محبت سحری کے دسترخوان پر بکھری ہوئی برکت بن جاتی ہے۔
عورت ذات واقعی قربانی کا دوسرا نام ہے…
وہ خود کم کھا لیتی ہے مگر سب کے چہروں پر طمانیت دیکھ کر ہی سیر ہو جاتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہر بہن، ہر بیوی اور ہر ماں کی اس خاموش خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ 🤲