Lahore Today

Lahore Today لاہور کے لوگ، لاہور کی باتیں!

ڈپٹی کمشنر کو جمع کروائی گئی درخواست میں شام 5 سے لے کر رات 10 بجے تک جلسے کی اجازت مانگی گئی۔
24/09/2024

ڈپٹی کمشنر کو جمع کروائی گئی درخواست میں شام 5 سے لے کر رات 10 بجے تک جلسے کی اجازت مانگی گئی۔

حکومت پنجاب نے دعوی کیا ہے کہ شہر کے داخلی راستوں پہ کسی قسم کی رکاوٹ نہیں لگائی گئی۔ اس کے باوجود پی ٹی آئی مطلوبہ تعدا...
21/09/2024

حکومت پنجاب نے دعوی کیا ہے کہ شہر کے داخلی راستوں پہ کسی قسم کی رکاوٹ نہیں لگائی گئی۔ اس کے باوجود پی ٹی آئی مطلوبہ تعداد میں شرکاء اکٹھے کرنے میں ناکام رہی۔
آپ کی رائے میں کاہنہ مویشی منڈی میں منعقد ہونے والا پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام تھا یا کامیاب؟

از زمیں تا فلکاز فلک تا زمیںاز ازل تا ابد جاوداں ، بیکراںدشت و در ، گلشن و گل سے بے واسطہفیض یاب اس سے کلاور خود کل سے ب...
17/09/2024

از زمیں تا فلک
از فلک تا زمیں
از ازل تا ابد جاوداں ، بیکراں
دشت و در ، گلشن و گل سے بے واسطہ
فیض یاب اس سے کل
اور خود کل سے بے واسطہ
صلی اللہ علیہ وسلم

جدید فن لینڈ میں ٹریمپولینگ، روپ کورس، وال کلائمبنگ، ان ڈور فائیو ڈی گیمز شامل ہوں گی۔ ریس کورس پارک میں فن لینڈ کے  سال...
15/09/2024

جدید فن لینڈ میں ٹریمپولینگ، روپ کورس، وال کلائمبنگ، ان ڈور فائیو ڈی گیمز شامل ہوں گی۔ ریس کورس پارک میں فن لینڈ کے سالانہ ٹھیکے سے ایک کروڑ 20 لاکھ آمدن کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
جدید فن لینڈ کی تعمیر کے لیے ریس کورس کے جھولے عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ پی ایچ اے حکام کے مطابق نئی تعمیرات کے لیے بولی کامیاب ہونے کے بعد مزید چار ماہ لگ سکتے ہیں۔

اشرافیہ کے لیے بنائے گئے جمخانہ کلب کے ممبران سے کروڑوں روپے ممبر شپ فیس لیے جاتے ہیں جبکہ گورنمنٹ کو صرف پانچ ہزار روپے...
15/09/2024

اشرافیہ کے لیے بنائے گئے جمخانہ کلب کے ممبران سے کروڑوں روپے ممبر شپ فیس لیے جاتے ہیں جبکہ گورنمنٹ کو صرف پانچ ہزار روپے سالانہ کرایہ ادا کیا جاتا ہے۔
حکومتی رکن اسمبلی امجد علی جاوید نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کھربوں روپے کی پبلک پراپرٹی پر جمخانہ بنائے جارہے ہیں، ان سے تاوان وصول کیا جائے۔
سپیکر ملک محمد احمد خان سپیشل کمیٹی بناتے ہوئے دو ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں دولتمند افراد کے لیے بنائے گئے جمخانہ کلب کی تاریخ انگریز دور سے ملتی ہے. یہ کلبس مختلف سرگرمیوں کے لیے عالیشان سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ 1996 میں وزیر اعلی پنجاب سردار عارف نکئی نے لاہور جمخانہ کلب کو صرف 5000 روپے سالانہ لیز پر دے دیا جو 417 روپے ماہانہ بنتے ہیں۔

ٹریفک چالان اب خود کار سسٹم کے تحت کیے جائیں گے۔ جانیے وہ کون سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں ہیں جن کی نشاندہی سڑکوں پر ...
14/09/2024

ٹریفک چالان اب خود کار سسٹم کے تحت کیے جائیں گے۔ جانیے وہ کون سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں ہیں جن کی نشاندہی سڑکوں پر لگے کیمروں کی مدد سے کی جائے گی:

ٹریفک سگنل اور لائن لین کی 87 مرتبہ خلاف ورزی کرنے والی موٹر سائیکل بالاخر ٹریفک پولیس کے قابو میں آ گئی جو پولیس کے مطا...
14/09/2024

ٹریفک سگنل اور لائن لین کی 87 مرتبہ خلاف ورزی کرنے والی موٹر سائیکل بالاخر ٹریفک پولیس کے قابو میں آ گئی جو پولیس کے مطابق موٹر سائیکل مالک کو 19 ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کے بعد ہی مل پائے گی۔

ملزم افنان کے وکلاء نے دلائل دیے کہ تین گواہان جیو فینسنگ رپورٹ کے مطابق موقع پر موجود نہیں تھے جبکہ ایک گواہ نے ڈبل بیا...
13/09/2024

ملزم افنان کے وکلاء نے دلائل دیے کہ تین گواہان جیو فینسنگ رپورٹ کے مطابق موقع پر موجود نہیں تھے جبکہ ایک گواہ نے ڈبل بیان ریکارڈ کروایا۔
وکلاء کے مطابق ملزم افنان کو چالان میں "کم عمر" قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے 11 نومبر 2023 کی رات ڈی ایچ اے کے علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں دو خواتین، ایک بچہ اور دو مرد شامل تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹکر لگنے سے کار 50 فٹ دور تک جا گری۔
بچ جانے والے شخص کے مطابق گاڑی کی ٹکر مارنے والے 17 سالہ ملزم افنان کی ان سے توتکار ہوئی تھی جس کے بعد اس نے گاڑی کا پیچھا کرنا شروع کر دیا۔
انھوں نے الزام لگایا کہ ملزم افنان نے کار کو جان بوجھ کر ٹکر ماری۔

بظاہر  ہنڈا سی جی 125 کے نئے ماڈل میں سٹیکر کے سوا کچھ بھی تبدیل نہیں ہوتا لیکن نئے ماڈل کی پری بکنگ کے لیے 17 سے بیس ہز...
13/09/2024

بظاہر ہنڈا سی جی 125 کے نئے ماڈل میں سٹیکر کے سوا کچھ بھی تبدیل نہیں ہوتا لیکن نئے ماڈل کی پری بکنگ کے لیے 17 سے بیس ہزار روپے بطور اون (پریمیم) ادا کیا جا رہا ہے۔ ڈیلرز کے مطابق ہنڈا سی جی 125 کے ماڈل 2025 کی انوائس قیمت 234،900 روپے ہے۔

سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب نے گولڈ، پلاٹینم اور کارپوریٹ کیٹگریز میں بالترتیب 5 لاکھ، ...
11/09/2024

سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب نے گولڈ، پلاٹینم اور کارپوریٹ کیٹگریز میں بالترتیب 5 لاکھ، 5 کروڑ اور 10 کروڑ مالیت کی نمبر پلیٹس جاری کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ مفتی قوی کو برانڈ ایمبیسیڈر بھی بنا دیا گیا تاہم ترجمان محمکہ نے ان خبروں کی تردید کر دی۔
وزیر اعلی پنجاب کے ایکشن لینے پر مفتی قوی کو سفیر مقرر کرنے کی خبر پھیلانے والے ڈائریکٹر ایکسائز کو ہٹا دیا گیا۔

09/09/2024

بھارت کے خلاف لاہور کے دفاع کی ضامن بی آر بی نہر کب اور کس نے تعمیر کی، جانیے اس ویڈیو میں

کینٹ میں مالکن کا 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد، پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ مزید پڑھیے
08/09/2024

کینٹ میں مالکن کا 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد، پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ مزید پڑھیے

Address

Office # 402, Sadiq Centre, Lyton Road, Mozang
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lahore Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Lahore Today:

Share