Virals.pk

Virals.pk Watch all the social media viral and trending videos on my page.

02/10/2021

وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب عوام تنگ آ چکی مہنگائی نے جینا محال کر رکھا ہیں یقین کرے غریب بیچارہ سبزی خرید کر نہیں کھا سکتا


#مہنگائی #غریب #عمران

پشاور: رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پشاور میں ڈاکٹروں نے مریض کو بے ہوش کیے بغیر دماغ سے رسولی نکال دی۔نیوروسرجن ڈاکٹر اکبر ع...
01/10/2021

پشاور: رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پشاور میں ڈاکٹروں نے مریض کو بے ہوش کیے بغیر دماغ سے رسولی نکال دی۔

نیوروسرجن ڈاکٹر اکبر علی خان کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے دو گھنٹے میں مریض کے دماغ سے رسولی کو آپریشن کے ذریعے نکال دیا۔

تیس سالہ مریض کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع مالاکنڈ سے ہے اور یہ رسولی اس کے دماغ کے اس حصے میں واقع تھی جو زبان، بازو اور ٹانگوں کی حرکت کو کنٹرول کرتا ہے۔رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی سرجری ہے۔

ڈاکٹر اکبر علی خان نے کہا کہ اس قسم کی سرجری کے ذریعے مریض کو دماغ کے فنکشنل ایریاز کو کسی قسم کے خطرات سے محفوظ بنانے میں مدد ملتی ہے اور ڈاکٹروں کو متعلقہ سرجری کرنے میں آسانی حاصل ہوتی ہے۔

اس سے پہلے کراچی کے آغا خان اسپتال اور اسلام آباد کے شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں مریض کو بے ہوش کیے بغیر دماغ کی رسولی کا کامیاب آپریشن کیا جاچکا ہے۔

عبدالقدوس منسی جب تقریباً 10 سال کے تھے انہیں ان کے رشتہ دار کے گھر قیام کے لیے بھیج دیا گیا تھا، لیکن وہاں سے فرار ہونے...
29/09/2021

عبدالقدوس منسی جب تقریباً 10 سال کے تھے انہیں ان کے رشتہ دار کے گھر قیام کے لیے بھیج دیا گیا تھا، لیکن وہاں سے فرار ہونے کے بعد انہیں دو بہنوں نے گود لے لیا تھا جس کے بعد اس کا رابطہ اپنے اہل خانہ سے ختم ہوگیا تھا۔

1939 میں مشرقی سرحدی ضلع براہمنباریا میں پیدا ہونے والے 82 سالہ عبد القدوس کا کہنا تھا کہ 'یہ میری زندگی کا خوشگوار ترین دن ہے'۔

اپریل میں ایک کاروباری شخص نے عبدالقدوس کی ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے لوگوں سے عبدالقدوس کے والدین کو تلاش کرنے میں مدد کی اپیل کی تھی، عبدالقدوس کو صرف اپنے والدین اور گاؤں کے نام یاد تھے۔

گاؤں میں ان کے دور دراز کے رشتہ دار نے فیس بک پوسٹ کو دیکھا اور عبدالقدوس کا آگاہ کیا کہ ان کی والدہ مونگولا نسا، جن کی عمر لگ بھگ 100 سال ہے، اب بھی زندہ ہیں۔

والدہ کے بارے میں خبر ملنے پر 3 لڑکوں اور 5 لڑکیوں کے باپ عبدالقدوس نے مغربی شہر راج شاہی سے 350 کلومیٹر (220 میل) سفر کیا اور دہائیوں کی جدائی ختم کرنے کے لیے والدہ کے پاس پہنچ گئے۔

'پاکستان میں اس وقت 24 فیصد تعلیم یافتہ افراد بے روزگار ہیں'کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں 40 فیصد تعلیم یافتہ خواتین...
28/09/2021

'پاکستان میں اس وقت 24 فیصد تعلیم یافتہ افراد بے روزگار ہیں'

کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں 40 فیصد تعلیم یافتہ خواتین بے روزگار ہیں۔

یہاں 'تعلیم یافتہ' کی اصطلاح سے مراد وہ افراد ہیں جنہوں نے انڈر گریجویٹ یا گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے، جو انہیں نوکری تلاش کرنے کے قابل بناتی ہے۔

رواں برس جون میں جاری ہونے والے اقتصادی سروے برائے سال 21-2020 کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤنز نے روزگار کی صورتحال پر شدید اثرات مرتب کیے اور تقریباً 2 کروڑ 7 لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہوئے۔

جب وہ پیدا ہوا تو اس کی ماں نے اسے دیکھ کر منہ پھیر لیا کیونکہ نہ صرف وہ دونوں ہاتھوں، پاؤں سے محروم تھا بلکہ سرے سے اس ...
27/09/2021

جب وہ پیدا ہوا تو اس کی ماں نے اسے دیکھ کر منہ پھیر لیا کیونکہ نہ صرف وہ دونوں ہاتھوں، پاؤں سے محروم تھا بلکہ سرے سے اس کی ٹانگیں اور بازو موجود ہی نہیں تھے۔
اس وقت اسکی عمر 37 سال ھے
سوچیے اس نے پچھلے 37 برس بغیر ٹانگوں، بازوؤں، بغیر ہاتھوں، پاؤں کے ‏کیسے گُذارے ہوں گے اور وہ آج کس حالت میں ہوگا۔
اگر آپ آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے اس شخص کی زندگی کو پڑھیں تو آپ کے سارے گلے شکوے، تمام بہانے، سب شکایتیں، ہوا میں تحلیل ہو جائیں گے اور میری طرح آپکا سر بھی شرم سے جھک جاۓ گا کیونکہ وہ اپنے آدھے ادھورے جسم کے باوجود ایک مکمّل اور بھر پور زندگی جی رہا بلکہ کروڑوں بُجھی آنکھوں میں امید کی روشنی اورمایوس دلوں میں جوش کی آگ بھڑکا رہا ھے
یہ سات کتابوں کا مُصنف ھے اور اسکی ‏اکثر کتابیں نیو یارک بیسٹ سیلر فہرست کا حصہ بنی ہیں
اسکی کتابوں کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ یہ کتابیں دنیا کی چالیس سے زائد زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہیں.
وہ ایک موٹیوشنل سپیکر بھی ہے اور TED ‏سمیت ہر قابلِ ذکر فورم پر اپنی گفتگو کے ذریعے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بدل چکا ھے اس کے منہ سے نکلنے والا ہر لفظ امید اور زندگی سے بھر پور ہوتا ھے اپنی تقریری سرگرمیوں کے سلسلے میں وہ آدھی سے زیادہ دنیا گھوم چکا ھے
‏اس نے 2005 میں "Life without Limbs" اور 2007 میں "Altitude is Altitude" کے نام سے ٹریننگ کے ادارے بناۓ جہاں وہ کاروباری اداروں، افراد اور دنیا کی مختلف حکومتوں کے اہلکاروں کو کامیابی کے گُر سکھاتا ھے
اسکا میڈیا سے بھی گہرا تعلق ھے، ہر قابِل ذکر سوشل میڈیا ‏پلیٹ فارم پر اسکے لاکھوں فالوورز ہیں جنہیں وہ اپنی گفتگو، وڈیوز اور تحریروں کے ذریعے بہتر اور خوشحال زندگی جینے کی ترغیب دیتا رہتا ہے. BBC, CNN, CNBC سمیت دنیا بھر کے معتبر ترین ٹی وی چینلز اسکے انٹرویوز نشر کرتے رہتے ہیں۔
‏اس نے محبت بھی کی اور شادی بھی
اسکی بیوی ایک خوبصورت آسٹریلوی ماڈل ھے، ان دونوں کے چار ہنستے کھیلتے خوبصورت بچے ہیں، یہ اپنی خوبصورت بیوی اور بچوں کے ساتھ کیلیفورنیا، امریکہ میں اپنے عالی شان گھر میں اپنی من پسند زندگی جی رہا ہے.
‏اس شخص کا نام Nick vujicic ھے
جب آپ اپنے پورے جسم کے ساتھ اپنی "ادھوری" زندگی سے تنگ آنے لگیں تو اس پوسٹ کو تین بار پڑھ لیا کریں

معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ان دنوں اپنی بہو کی تلاش ہے جس کے لیے انہوں نے گزشتہ دنوں فیس بک پر ایک پوسٹ بھی ش...
27/09/2021

معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ان دنوں اپنی بہو کی تلاش ہے جس کے لیے انہوں نے گزشتہ دنوں فیس بک پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”میں اپنے بیٹے فارق کے لیے بیوی کی تلاش میں ہوں۔ اپنی بہو کے طور پر ایک اچھے کردار کی نیک مسلمان لڑکی میری پہلی ترجیح ہو گی۔ ایک ایسی لڑکی میری ترجیح ہو گی کہ شادی کے بعد میاں بیوی ایک دوسرے سے رہنمائی حاصل کریں اور ایک دوسرے کی طاقت بنیں۔“

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اس پوسٹ میں اپنی ممکنہ بہو کے لیے کئی دیگر شرائط بھی رکھی ہیں جن میں انہوں نے کہا ہے کہ لڑکی قرآن و حدیث کی روشنی میں اسلام پر چلنے والی ہو۔ حرام اشیاءسے دور رہنے والی ہو، ممکنہ حد تک سنت نبوی ﷺ پر عمل کرے، نیک ہو، سیدھے رستے پر چلنے والی، اچھے اخلاق کی مالک، نرم دل، ہمدرد اور خاوند کا ساتھ دینے والی ہواور سادہ زندگی گزارنے کی خواہش مند ہو۔“

وہ اپنی پوسٹ میں لکھتے ہیں کہ اگر آپ کسی ایسی لڑکی کے باپ یا رشتہ دار ہیں جسے آپ اہل سمجھتے ہیں اور جو شادی کی ان شرائط کے بار ے میں سوچنے پر راضی ہے تو میں آپ سے درخواست کروں گا کہ مطلوبہ معلومات کے ساتھ مجھ سے رابطہ کریں۔

18/09/2021

حضرت آمنہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہا) کی قبر مبارک

16/09/2021

کسی بھی مشکوک حرکت یا ایمرجنسی کی صورت میں فوری 15 پر کال ملائیں۔
آپکی پولیس آپکی محافظ

14/09/2021

ماں تو ماں ہوتی ہے😢
ماں کی محبت کو اجاگر کرے شیئر کریں
پلیز ہمارے پیج کو بھی فالو کر دے

‏لاہور میں جوکر کے روپ میں کھلونے بیج کر ماں کا علاج کروانے والی باہمت لڑکی. یہ ہے پاکستان کی قابل فخر بیٹی جو سخت گرمی ...
11/09/2021

‏لاہور میں جوکر کے روپ میں کھلونے بیج کر ماں کا علاج کروانے والی باہمت لڑکی. یہ ہے پاکستان کی قابل فخر بیٹی جو سخت گرمی میں اس قسم کا لباس پہن کر عزت سے کمارہی ہے ناکہ اپنے جسم کی نمائش کرکے. صائمہ کا کہنا ہے راستے بہت تھے میرے پاس مگر میں نے عزت کا راستہ چنا

۔یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے 😭نیپالی آرٹسٹ نیشا گھمیرے شدید علالت کے بعد انتقال کر گئی ہیں، خوبصورت خدوخال کی مالکہ  ...
11/09/2021

۔یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے 😭
نیپالی آرٹسٹ نیشا گھمیرے شدید علالت کے بعد انتقال کر گئی ہیں، خوبصورت خدوخال کی مالکہ اداکارہ نیشا گھمیرے مس ورلڈ رہ چکی ہیں،لیکن جب بیماری نے اسے گھیر لیا تو یہ حسن وجمال ایسا زوال پذیر ہوا کہ اس کا چہرہ دیکھنے کے قابل نہیں تھا۔ اور پھر موت نے شہرت بھی مٹی میں ملا دی۔۔
اس میں عبرت ہے ان سب کیلۓ جن کو اپنے حسن ،شہرت اور دولت
پر غرور ہے اور وہ ان چیزوں کا غلط استعمال کرکے انجام سے سے غافل ہیں۔۔
جو کرنا ہے سوچ سمجھ کر کریں۔۔ کیونکہ ایک دن مرنا ہے اور جو کر رہے ہیں ۔۔اس کا حساب کتاب دینا ہے۔۔ 😥
اللہ پاک کا شکر ادا کریں۔ اللہ پاک ہم سب کو تمام قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھے۔ آمین۔

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Virals.pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category