Knowledge spreader

29/03/2026

انصاف کی اپیل — رانا آفتاب قتل کیس

19 جنوری 2026 کو لاہور کی پارک ویو سوسائٹی، ملتان روڈ میں رانا آفتاب کو ان کی رہائش گاہ کی دہلیز پر، ان کی اہلیہ کے سامنے، اس وقت نہایت بے دردی سے قتل کر دیا گیا جب وہ صبح اپنی ملازمت پر روانہ ہو رہے تھے۔

یہ لرزہ خیز واردات پارک ویو مین بلیوارڈ روڈ کے پہلے گول چکر پر دن دہاڑے اس وقت پیش آئی جب بچے اور بچیاں اسکول، کالج اور یونیورسٹی جا رہے تھے، جبکہ مرد و خواتین اپنے دفاتر کی طرف روانہ تھے۔ ایسے مصروف مقام پر 18 سے 20 گولیاں برسا کر جس سفاکی کا مظاہرہ کیا گیا، اس نے نہ صرف ایک خاندان کو اجاڑا بلکہ پورے شہر کے احساسِ تحفظ کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔

رانا آفتاب ایک شریف النفس، خوددار اور قانون پسند انسان تھے۔ ان کا کسی سے کوئی ذاتی تنازع، دشمنی، لین دین کا جھگڑا یا کوئی متنازع پس منظر نہیں تھا۔ وہ ایک پُرامن شہری تھے جو اپنے گھر سے روزگار کے لیے نکلتے تھے—اور اسی راستے میں ان کی جان لے لی گئی۔
یہ حقیقت اس واقعے کو مزید تشویشناک بناتی ہے کہ ایک بے گناہ، بے ضرر شہری کو اس طرح نشانہ بنایا گیا۔

سوال یہ ہے کہ یہ عناصر پارک ویو میں کرائے کے فلیٹ میں رہ کر دو ہفتے تک ریکی کرتے رہے تو سوسائٹی کی سیکیورٹی اور انٹیلیجنس کہاں تھی؟
کرائے کی گاڑی ای ٹیگ لین سے گزر کر باہر کیسے نکل گئی؟
دو موٹر سائیکلوں پر سوار شوٹر اور ان کے ساتھی اسلحہ سمیت باآسانی فرار کیسے ہو گئے؟
جبکہ ویڈیوز اور تصاویر میں بہت کچھ واضح ہے، پھر بھی یہ نظام مؤثر رکاوٹ کیوں ثابت نہ ہو سکا؟

آج اس دل دہلا دینے والے واقعے کو تقریباً ڈیڑھ ماہ گزر چکا ہے، مگر ماسٹر مائنڈ، سپاری دینے والا، مرکزی شوٹر اور اہم سہولت کار اب بھی قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔ یہ سوال ہر باشعور شہری کے ذہن میں گونج رہا ہے:
کیا مجرم واقعی ریاستی رِٹ سے زیادہ طاقتور ہو چکے ہیں، یا انصاف کا نظام بے بسی کا شکار ہے؟

یہ سانحہ ایک خاندان کے لیے قیامت بن چکا ہے۔ ایک بیوہ اور دو کم سن بچیاں آج بھی خوف، عدم تحفظ اور انتظار کی کیفیت میں زندگی گزار رہی ہیں۔ انہیں فوری اور مکمل ریاستی تحفظ دینا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
تمام ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے،
تحقیقات شفاف، غیر جانبدار اور برق رفتار انداز میں مکمل کی جائیں،
اور متاثرہ خاندان کو فوری، مؤثر اور مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

یہ آواز صرف سوشل میڈیا تک محدود نہیں رہنی چاہیے۔ اسے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا تک پہنچانا ہوگا تاکہ ایک مضبوط عوامی دباؤ پیدا ہو، اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری، فیصلہ کن اور نظر آنے والی کارروائی پر مجبور ہوں۔ کیونکہ انصاف صرف ہونا کافی نہیں، انصاف ہوتا ہوا نظر آنا بھی ضروری ہے۔

اس پیغام، ویڈیو اور تصاویر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ کمنٹ میں لکھیں، اور اس آواز کو اتنا بلند کریں کہ مقتدر ادارے، حکمران اور قانون نافذ کرنے والے ذمہ داران خاموش نہ رہ سکیں۔

انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار ہے۔








08/03/2026

انصاف کی اپیل — رانا آفتاب شہادت کیس
یہ صرف ایک خاندان کا سانحہ نہیں بلکہ معاشرے کے انصاف کے نظام کے لیے ایک بڑا امتحان ہے۔

نیچے موجود ویڈیو میں اس واقعے کی مکمل روداد اور حقائق موجود ہیں۔

📌 آپ سے درخواست ہے:

• Facebook، Instagram اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر “Engr Umer Mansha” سرچ کریں
• متعلقہ پوسٹ کو Like کریں
• کمنٹ میں لکھیں
• تمام ہیش ٹیگز کے ساتھ اپنی رائے دیں
• اور اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ Share کریں

آپ کی ایک آواز، ایک کمنٹ اور ایک شیئر
انصاف کی اس جدوجہد کو طاقت دے سکتا ہے۔

آج سوشل میڈیا ایک مضبوط آواز ہے
جو مقتدر اداروں اور حکمرانوں تک عوام کی بات پہنچا سکتی ہے۔

آئیے مل کر سچ اور انصاف کے لیے آواز بلند کریں۔













01/03/2026
21/02/2026

اظہارِ تشکر

شہیدِ مرحوم رانا آفتاب صاحب (بہنوئی انجینئر عمر منشاء و داماد پروفیسر ڈاکٹر محمد منشاء) کی المناک شہادت کے بعد جس خلوص، یکجہتی اور انسانیت کے جذبے کے ساتھ مختلف طبقہ ہائے فکر نے ہمارے دکھ میں شرکت کی، ہم اپنی جانب سے اور تمام اہلِ خانہ و لواحقین کی طرف سے تہہِ دل سے اظہارِ تشکر کرتے ہیں۔

مرحوم ایک نہایت شریف النفس، خوددار، امن پسند اور قانون پسند شخصیت تھے۔ اُن کا نہ کسی سے کوئی ذاتی دشمنی تھی، نہ وہ کسی تنازع، اختلاف یا متنازع معاملے کا حصہ تھے اور نہ ہی کسی قسم کے لین دین یا جھگڑے سے ان کا کوئی تعلق تھا۔ انہیں اُس وقت ان کے گھر کی دہلیز پر شہید کر دیا گیا جب وہ صبح اپنے روزمرہ معمول کے مطابق ملازمت پر جانے کے لیے گھر سے نکل رہے تھے۔

ہم خصوصاً اُن تمام معزز شخصیات، سماجی، سوشل، سیاسی اور کاروباری حلقوں، دوست احباب، عزیز و اقارب اور عوام الناس کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر آوازِ انصاف بلند کی، مسلسل حمایت فراہم کی اور انصاف کے حصول کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا اور کرتے آ رہے ہیں۔

اسی طرح ہم ریاستی اداروں اور متعلقہ حکام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جو اس معاملے میں تعاون، پیش رفت اور انصاف کی فراہمی کے عمل میں اپنا مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔

ہم اُن تمام افراد کے بھی ممنون ہیں جنہوں نے گھروں پر تشریف لا کر تعزیت کی، ٹیلیفونک رابطوں، پیغامات، دعاؤں اور عملی ہمدردی کے ذریعے ہمارے غم میں برابر کے شریک رہنے کا احساس دلایا۔ آپ کی محبت، تعاون اور خلوص ہمارے لیے حوصلے اور صبر کا باعث بنا۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے، آپ کے گھروں میں سلامتی اور آسانیاں نصیب فرمائے اور شہیدِ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔

آپ کی دعاؤں کا طلبگار
انجینئر عمر منشاء

Address

Lahore
53710

Telephone

+923006180000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Knowledge spreader posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Knowledge spreader:

Share

Category