Urdu world news

Urdu world news Page creater by taqee Khan

02 اگست 2021ء) : ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 ہزار سے...
02/08/2021

02 اگست 2021ء) : ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد رہی۔ کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 462 ہوگئی۔پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 695 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 858 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجابمیں 3 لاکھ 57 ہزار 735، سندھ میں 3 لاکھ 85 ہزار 414، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 44 ہزار 848، بلوچستان میں 30 ہزار 502، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 212، اسلام آباد میں 88 ہزار 93 جبکہ آزاد کشمیر میں 24 ہزار 891 کیسز رپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 61 لاکھ 8 ہزار 532 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار 414 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 43 ہزار 20 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 441 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحقہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 462 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 67، سندھ میں 6 ہزار 21، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 468، اسلام آباد میں 803، بلوچستان میں 328، گلگت بلتستان میں 147 اور آزاد کشمیر میں 628 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔دوسری جانب ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 40 لاکھ 86 ہزار 196 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 65 لاکھ 3 ہزار 987 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں

(03 مئی2021ء) وفاقی سیکرٹری خزانہ کامران افضل نے کہا ہے کہ مالی سال 22۔2021 بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش ہوگا، بجٹ اسٹر...
04/05/2021

(03 مئی2021ء) وفاقی سیکرٹری خزانہ کامران افضل نے کہا ہے کہ مالی سال 22۔2021 بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش ہوگا، بجٹ اسٹریٹیجی پیپر میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں، بجٹ اسٹریٹیجی پر پارلیمنٹ، صنعت کار اور تاجروں سے مشاورت کریں گے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش ہوگا، بجٹ اسٹریٹیجی پیپر میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔

زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں۔ بجٹ اسٹریٹیجی پر پارلیمنٹ، صنعت کار اور تاجروں سے مشاورت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو کورونا کے دوران معاشی حقیقت سے آگاہ کریں گے۔ کورونا کی وجہ سے معاشی حکمت عملی متاثر ہوتی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام میں تبدیلیوں کی گنجائش ہے۔

(27 اپریل2021ء ) حکومتپاکستان نے حاملہ خواتین کو کورونا ویکسین لگانے سے روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گائی...
27/04/2021

(27 اپریل2021ء ) حکومتپاکستان نے حاملہ خواتین کو کورونا ویکسین لگانے سے روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں ، جن میں سائینو فارم ، کین سائینو بائیو، سائنو ویک اور اسپوتنک کوروناویکسین کے حاملہ خواتین کو لگانے سے اجتناب کی ہدات کی گئی ہے ، حکومت کی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ سائنوویک کے حاملہ خواتین پر محدود ٹیسٹ کیے گئے ، اس لیے مذکورہ ویکسین حاملہ خواتین کو لگانے سے اجتناب کیا جائے ، جب کہ سائینو فارم کے حاملہ خواتین پر تجربات ہی نہیں کیے گئے ، اس لیے نہیں معلوم کہ یہ کتنی محفوظ ہے کیوں کہ اس کا ڈیٹا ہی موجود نہیں ہے ۔

گائیڈ لائنز کے مطابق کین سائنو بائیو کے حاملہ اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین پر تجربات نہیں کیے گئے، کین سائنو بائیو کے حاملہ اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین سے متعلق سیفٹی کا ڈیٹا نہیں موجود ہے جب کہ اسپوتنک ویکیسن کے حاملہ خواتین پر بہت ہی محدود ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اس لیے یہ ویکیسن بھی نہ لگوائی جائے۔

26 اپریل 2021ء) : ملک بھر میںکورونا کے وار تاحال جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دورانپاکستان بھر میں کورونا سے 70 افراد...
26/04/2021

26 اپریل 2021ء) : ملک بھر میںکورونا کے وار تاحال جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دورانپاکستان بھر میں کورونا سے 70 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کورونا کے 4 ہزار 825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میںکورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے تاہم ان میں سے 6 لاکھ 94 ہزار 46 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا سے متاثر 4862 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چھ فیصد رہی۔جو کہ گزشتہ چند روز کے مقابلے میں نسبتاً کم ہے۔ جبکہ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 70 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جس کے بعد پاکستان میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی مصدقہ تعداد 17 ہزار 187 تک پہنچ گئی ہے۔

(22اپریل2021ء) حکومت پاکستاننے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا ہے جبکہ کہ دو روز بعد ہی ان سے معاہدہ کر لیا۔لیک...
22/04/2021

(22اپریل2021ء) حکومت پاکستاننے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا ہے جبکہ کہ دو روز بعد ہی ان سے معاہدہ کر لیا۔لیکن اس معاہدے کو لے کر کر پولیس افسران میں خاصی تشویش پائی جارہی ہے کیونکہ دھرنے کے دوران سینکڑوںپولیس اہلکار نہ صرف شدید زخمی ہوئے بلکہ پانچ پولیس اہلکاروں نے اس راہ میں اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کیا۔

اسی حوالے سے ڈان نیوز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مابین ہونے والے معاہدے پر پنجاب پولیس کی سینئر کمانڈر پریشان دکھائی دیتے ہیں۔کچھ سینئر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حکومت کے فیصلے نے نہ صرف پولیسفورس کو مایوسی کا شکار کیا بلکہ ایسے گروپوں کو یہ پیغام بھی دیا کہ ریاست کسی بھی دباؤ پر کسی بھی وقت پیچھے ہٹ سکتی ہے۔

6 اپریل 2021ء ) پاکستانعالمی وباء کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی جہاں تیسری لہر کے دوران ایک دن میں سب سے زی...
06/04/2021

6 اپریل 2021ء ) پاکستانعالمی وباء کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی جہاں تیسری لہر کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ 103 اموات ہوگئیں ، جب کہ 3 ہزار 953 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 665 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس کے بعد مجموعی کورونا ٹیسٹوں کی تعداد 10,493,36 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 953 مثبت کیسز سامنے آگئے ، جس کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 696,184 ہوگئی۔

بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ میں اب تک 2 لاکھ66 ہزار 926 ، صوبہپنجاب میں 2 لاکھ 35 ہزار 569، صوبہ خیبر پختونخوا میں 93 ہزار 033 ، صوبہ بلوچستان میں 19 ہزار 855 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 62 ہزار 211 ، آزاد کشمیر میں 13 ہزار 529 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 061 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جب کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد63 ہزار 102 ہے جن میں 3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

(27 مارچ2021ء) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وباء آئندہ سال 2022ء میں بھی ختم ہونے کا امکان نہیں...
27/03/2021

(27 مارچ2021ء) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وباء آئندہ سال 2022ء میں بھی ختم ہونے کا امکان نہیں، امید ہے آئندہ سال کے اختتام تک معمولات زندگی پہلے کی طرح بحال ہوجائیں گے ، بل گیٹسفاؤنڈیشن نے کورونا کی تشخیص، ویکسین کی تیاری کیلئے 1.75بلین ڈالرکی رقم خرچ کی ہے۔ انہوں نے پولش اخبار اور ٹی وی این 24 کو اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے تحت رواں سال2021 کے اختتام تک غریب ممالک کو کورونا ویکسین کی تقریباً دو ارب خوراکیں فراہم کردی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء پوری دنیا کیلئے ایک بھیانک خواب بن گئی ہے، کورونا وباء آئندہ سال 2022ء میں بھی ختم ہونے کا امکان نہیں، امید ہے آئندہ سال کے اختتام تک معمولات زندگی پہلے کی طرح بحال ہوجائیں گے۔

(20مارچ 2021ء) وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ۔ تفصی...
20/03/2021

(20مارچ 2021ء) وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر نے ملک کے سربراہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ وزیراعظم عمران خان کورونا کا شکار ہو گئے۔وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آ گیا ہے۔وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم نے دو روز پہلے ہی کورونا ویکسین لگوائی تھی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان کو کورونا ہونے کی تصدیق کی۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے لیکن ایک طرف جہاں دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں وہیں دوسری جانب دنیا بھر میں مختلف کمپنیاں کورونا کی ویکسین تیار کر رہی ہیں جس سے کورونا وائرس میں مبتلا مریض مستفید ہو رہے ہیں۔

(18 مارچ2021ء) پی آئی اے کا ایک اور مسافر طیارہ تباہی کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن پی ...
19/03/2021

(18 مارچ2021ء) پی آئی اے کا ایک اور مسافر طیارہ تباہی کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن پی آئی اے کا مسافر طیارہ ایک مقامی پرواز کے دوران قدرتی آفت کی زد میں آ کر حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 306 نے لاہور کیلئے کراچی سے اڑان بھری۔
مسافر طیارہ جب نوابشاہ کے قریب پہنچا تو دوران پرواز آسمانی بجلی کی زد میں آگیا۔ اس دوران طیارے کے پائلٹ نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے طیارے کو سنبھالا اور مزید بلندی پر لے گیا۔ آسمانی بجلی کی زد میں آنے کی وجہ سے طیارے کو نقصان پہنچا، طیارے کا پرائمری ریڈار متاثر ہوا۔ تاہم پائلٹ نے اپنے حواس برقرار رکھتے ہوئے طیارے کو کنٹرول کیے رکھا اور پھر طیارے کو لاہور ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

(18 مارچ 2021ء ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نیشنل سکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے ، آج دنیا ...
18/03/2021

(18 مارچ 2021ء ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نیشنل سکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے ، آج دنیا کو مختلف طرز کی دہشت گردی کا سامنا ہے ، موجودہ حالات میں پاکستان کو بھی کئی چیلنجز کا سامنا ہے ، نیشنل سکیورٹی صرف اندرونی اور بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنا نہیں ہے ، ان چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ جہت حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے ، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایک طویل جدوجہد کے بعد منزل کے قریب ہیں ، پاکستان کی جیوپولیٹیکل حیثیت خطے میں معاشی ترقی کا باعث بن سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی میں اب صرف فوج کا کردار نہیں رہا ، جارح پڑوسی کے باوجود پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا ، کیوں کہ پاکستان خطے میں ایک ذمہ دار ملک ہے ، افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے ، افغانستان میں امن خطے میں امن کی ضمانت ہے ، خطے میں قیام ا من سے دیگر ممالک کی خوشحالی جڑی ہے۔

(16 مارچ2021ء) ناروے میں مقیم پاکستانی  محنت کشوں  کی جانب سے ترسیلات  کی شرح میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ ...
16/03/2021

(16 مارچ2021ء) ناروے میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کی جانب سے ترسیلات کی شرح میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 56 فیصداضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2021 تک کی مدت میں ناروے میں مقیم پاکستانیوں نے 69.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 56 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ناروے میں مقیم پاکستانیوں نے 28.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا ۔

( 15 مارچ2021ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اگر ملک میں کورونا کیسز کم نہ ہوئے تو اسکول بند ہی رہیں گے ، اگ...
15/03/2021

( 15 مارچ2021ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اگر ملک میں کورونا کیسز کم نہ ہوئے تو اسکول بند ہی رہیں گے ، اگر کورونا کیسز ایسے ہی تیزی سے بڑھتے رہے تو امتحانات کے بغیر طلباء کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے کا آپشن بھی برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ اسکولوں میں امتحانات کی وجہ سے کورونا کے سائے منڈلا رہے ہیں اور اگر کورونا سے حالات زیادہ خراب ہوئے تو کچھ بھی ممکن ہے ، اس صورتحال میں اگر بڑھتے ہوئے کورونا کیسز میں کمی نہ آئی تو اسکولز کو مزید بند رکھنے کا آپشن موجود ہے۔
یاد رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے دیگر بڑے شہروں اور خیبر پختونخوا میں تعلیمی اداروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، ملتان ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، گجرات میں 15مارچ سے چھٹیوں کا اعلان کیا جارہا ہے جس کے تحت اسکول 28 مارچ تک بند رہیں گے ، جب کہ اسلام آباد میں بھی ان پندرہ روز کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu world news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share