03/06/2026
" حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : نظر ( یعنی بدنگاہی ) ، شیطان کے زہر آلود تیروں میں سے ایک تیر ہے ۔ جس نے اللہ تعالیٰ کی خوف کی وجہ سے اس ( بدنگاہی ) کو چھوڑ دیا اللہ تعالیٰ اس کے ایمان کو ایسی تازگی دے گا کہ وہ اس کی حلاوت اپنے دل میں محسوس کرے گا ۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا ۔"
حدیث نمبر 7875