Rida Meryum Updates

Rida Meryum Updates Journalist | Producer
28 December 🎂 🎈
Faisalabad | Islamabad
Proud to be Journalist

معروف پوڈ کاسٹر ریحان طارق لاہور ایئرپورٹ پر گرفتارلندن سے لاہور پہنچتے ہی امیگریشن کاؤنٹر پر نام PNIL لسٹ میں آنے پر سی...
08/07/2026

معروف پوڈ کاسٹر ریحان طارق لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار

لندن سے لاہور پہنچتے ہی امیگریشن کاؤنٹر پر نام PNIL لسٹ میں آنے پر سیکیورٹی الرٹ ہو گئی۔ این سی سی آئی اے (NCCIA) نے ریحان طارق کو فوراً اپنی تحویل میں لے لیا، جس کی تصدیق ان کے قریبی ذرائع نے بھی کر دی ہے۔

I've just reached 100 followers! Thank you for continuing support. I could never have made it without each one of you. 🙏...
24/05/2026

I've just reached 100 followers! Thank you for continuing support. I could never have made it without each one of you. 🙏🤗🎉

19/04/2026

امریکی فوج کی میری ٹائم اور مسلح ڈکیتی کا بہت جلد جواب دیں گے: ترجمان خاتم الانبیا

ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ نے کہاہے کہ امر یکا نے ایران کے تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، امریکا نے جس تجارتی جہاز پر حملہ کیا وہ چین سےایران آرہا تھا، ایران جلد ہی امریکی فوج کی میری ٹائم اور مسلح ڈکیتی کا جواب دے گا اور جوابی کارروائی کرے گا۔

ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ نے ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا کہ امریکی حملے کے بعد ایرانی فورسز نے کچھ امریکی فوج کے بحری جہازوں پر ڈرون سے حملہ کیا۔

19/04/2026

ہمیں دھمکیاں دیکر غیر منطقی مطالبات پورےکرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا: ایرانی سفیر

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران کو مزید جنگی جرائم کی دھمکیاں دے کر غیرمنطقی مطالبات پورےکرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے بتایا کہ جب تک ایران کی بحری ناکہ بندی جاری ہے، اختلافات موجود رہیں گے۔

19/04/2026

ایران امریکا کو بلیک میل نہیں کر سکتا، بہت اچھے مذاکرات چل رہے ہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران امریکا کو بلیک میل نہیں کر سکتا، وہ 47 سالوں میں ہونے والے قتل کے جرائم سے نہیں بچ سکے گا۔

وائٹ ہاؤس میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کی تقریب کے دوران امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنا چاہتا ہے، ہمیں دن کے آخر تک آبی گزرگاہ کی صورتحال پر معلومات حاصل ہوں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کو بلیک میل نہیں کر سکتا، ہم نے مذاکرات میں سخت مؤقف اختیار کیا، تہران سے بہت اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ہم اب بھی ایرانیوں سے بات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات پر برازیلی صدر برہم، بڑا مطالبہ کر دیا

انہوں نے ایرانی انقلابی گارڈ کی قدس فورس کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سلیمانی بہت سے امریکی فوجیوں کے معذور ہونے اور ہلاکتوں کا ذمہ دار تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم ہم نے ایران کا مقابلہ کرنے کیلیے 47 سال انتظار کیوں کیا؟ ایران 47 سالوں میں ہونے والے قتل کے جرائم سے نہیں بچ سکے گا۔

قبل ازیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طبی تحقیق سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ادویات پر مبنی طبی تحقیق اور علاج تک رسائی کیلیے اصلاحات کا اعلان کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں 50 سے 80 فیصد تک کمی ہوئی ہے، ایبوگین پر تحقیق کیلیے 50 ملین ڈالر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

19/04/2026

ہمارے نمائندے کل پاکستان جا رہے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے نمائندے کل پاکستان جا رہے ہیں اور امریکی مذاکراتی وفد کل شام اسلام آباد میں ہو گا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ایران نے ڈیل قبول نہ کی تو اس کا ہر پاور پلانٹ اور پل تباہ کر دیں گے اب کوئی نرمی نہیں ہو گی ایران جلد اور آسانی سے گھٹنے ٹیک دے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ڈیل نہ ہوئی تو وہ کام کروں گا جو 47 سال میں کوئی امریکی صدر نہ کر سکا، ایران کی کلنگ مشین کے خاتمے کا اب وقت آ گیا ہے ایران کو ایک انتہائی منصفانہ اور معقول ڈیل کی پیشکش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے گزشتہ روز آبنائے ہرمز میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے ایران نے فرانسیسی اور برطانوی جہاز کو گولیوں کا نشانہ بنایا ہے ہرمز کی بندش سے ایران کو یومیہ 50کروڑ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے امریکی ناکہ بندی پہلے ہی آبنائے ہرمز کو بند کر چکی ہے۔

19/04/2026

ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی بات چیت، آج ایرانی صدر اور وزیراعظم پاکستان بھی فون پر گفتگو کریں گے
پاکستان کے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اساق ڈار نے آج ایران میں اپنے ہم منصب عباس عراقچی سے بات چیت کی ہے۔

ایکس پر وزارت خارجہ نے اس حوالے سے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اسحاق ڈار نے خطے اور دنیا بھر میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے موجودہ مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے مسلسل بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس حوالے سے قریبی رابطہ رکھنے اور آج ہی ایرانی صدر اور پاکستان کے وزیراعظم کے درمیان فون کال پر اتفاق کیا

سٹیو وٹکوف اور جارڈ کشنر مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں: ٹرمپامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک پوسٹ ا...
19/04/2026

سٹیو وٹکوف اور جارڈ کشنر مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک پوسٹ اخبار کو بتایا ہے کہ ان کے خصوصی ایلچی برائے مشرقِ وسطیٰ سٹیو وٹکوف اور داماد جارڈ کشنر مذاکرات کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ معاہدے پر دستخط کے لیے خود بھی اسلام آباد جا سکتے ہیں۔

نیو یارک پوسٹ کی طرف سے اپنی پاکستان آمد کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ ’شاید میں بعد میں کسی اور تاریخ کو چلا جاؤں۔ ہمیں دیکھنا پڑے گا کہ کل کیا ہوتا ہے۔‘

19/04/2026

دو آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے واپس بھیج دیا گیا: ایرانی میڈیا,غنچے حبیبی آزاد، بی بی سی فارسی
پاسدران انقلاب سے منسلک خبر رساں ادارے تسنیم نیوز نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بحری ناکہ بندی جاری رہنے کے بعد ایران کی مسلح افواج نے اتوار کے روز آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دو اضافی آئل ٹینکرز کو واپس بھیج دیا۔

تسنیم کے مطابق ان دو جہازوں پر بوٹسوانا اور انگولا کے جھنڈے تھے تاہم ایران کی مسلح افواج نے انھیں راستہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا۔

19/04/2026

ایران میں جاسوسی کےالزام میں 2 غیر ملکیوں سمیت 4 افرادگرفتار

ایران میں جاسوسی کےالزام میں 4 افرادکو گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کے شمال مغرب سےگرفتار افراد میں 2 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

گرفتار افراد پر امریکا اسرائیل سے منسلک جاسوسی نیٹ ورک کا حصہ ہونے کا الزام ہے، گرفتار ہونےوالے دونوں غیر ملکی افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

Address

Shinghai Road Chungi
Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rida Meryum Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share