Hamza Malik

Hamza Malik Real TV Official is a Pakistan No #1 Web Chanel. Real TV is the largest web Chanel of the world, containing 20+ interactive sections in Urdu.

Latest Urdu news, poetry, literature, technology, SMS Messages, horoscope, sports, health, Islam.Visit online https://realtvofficial.com/

05/06/2026
آپ ماہانہ 50 ہزار روپے کما رہے ہیں اور دل میں آتا ہے:“یہ تو کچھ بھی نہیں…”مگر کوئی ایسا بھی ہے جو 20 ہزار کما کر آپ جیسی...
20/04/2026

آپ ماہانہ 50 ہزار روپے کما رہے ہیں اور دل میں آتا ہے:
“یہ تو کچھ بھی نہیں…”
مگر کوئی ایسا بھی ہے جو 20 ہزار کما کر آپ جیسی زندگی کا خواب دیکھتا ہے۔
آپ 1 لاکھ روپے کما رہے ہیں، پھر بھی لگتا ہے کافی نہیں۔
مگر 50 ہزار کمانے والا آپ کو مالی طور پر مستحکم سمجھتا ہے۔
آپ 3 لاکھ روپے ماہانہ کما رہے ہیں، لیکن فکر ہے گاڑی کی قسطوں، بچت اور آنے والے کل کی۔
مگر 1 لاکھ کمانے والا صرف یہ چاہتا ہے کہ وہ بغیر قرض لیے اپنے بل ادا کر سکے۔
آپ 10 لاکھ روپے ماہانہ کما رہے ہیں، پھر بھی سرمایہ کاری، ٹیکس اور لوگوں کی توقعات آپ کو پریشان رکھتی ہیں۔
مگر 3 لاکھ کمانے والا سمجھتا ہے کہ آپ نے زندگی میں بہت کچھ حاصل کر لیا ہے۔
زندگی کے ہر مقام کے اپنے امتحان اور دباؤ ہوتے ہیں۔
لیکن ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں:
آپ آج جہاں کھڑے ہیں، وہ کسی اور کا خواب ہے۔
آپ اپنے سفر کی قدر کریں، صرف منزل کی نہیں۔

اپنے اردگرد دیکھیں…
اور دل سے شکر ادا کریں۔
شکر کرنا سیکھیں،
کیونکہ کسی کی کہانی میں، آپ آج بھی ایک مثال ہو سکتے ہیں۔

اپنی زبان کو ہمیشہ دوسروں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے استعمال کریں، کیونکہ یہ وہ صدقہ ہے جس میں ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوتا۔
07/04/2026

اپنی زبان کو ہمیشہ دوسروں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے استعمال کریں، کیونکہ یہ وہ صدقہ ہے جس میں ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوتا۔

اے اللہ ہمیں اس وقت کی سختی سے بچا اور ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق دے کہ ہمارا آخری سفر آسان اور پُرسکون ہو۔ آمین۔
06/04/2026

اے اللہ ہمیں اس وقت کی سختی سے بچا اور ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق دے کہ ہمارا آخری سفر آسان اور پُرسکون ہو۔ آمین۔

آنے والی نسلوں کو میرا مشورہ ہے کہ نہ آئیں
05/04/2026

آنے والی نسلوں کو میرا مشورہ ہے کہ نہ آئیں

اپنے سکون کی تلاش خود کریں، دنیا صرف تماشائی ہے۔
05/04/2026

اپنے سکون کی تلاش خود کریں، دنیا صرف تماشائی ہے۔

میرے نانا جی چوہدری عبدالرحمان صاحب۔ وہ جن کی انگلی پکڑ کے ہم نے چلنا سیکھا آنکھوں کے سامنے ان کی تصویر آئی تو بچپن کے و...
04/04/2026

میرے نانا جی چوہدری عبدالرحمان صاحب۔ وہ جن کی انگلی پکڑ کے ہم نے چلنا سیکھا آنکھوں کے سامنے ان کی تصویر آئی تو بچپن کے وہ دن یاد آگئے ان کا پیار ان کی مجبت یاد آگئی ویسے تو وہ کبھی بھولے ہی نہیں۔ بظاہر بوڑھے ضعیف دیکھنے والے بہت بہادر اور بڑے دل والے اور بہت سادہ تھے۔
بچپن میں امی جی کے گزر جانے کے بعد وہ ہمیں اپنے پاس لے گئے بہت پیار کرتے۔ کبھی رات کو اپنے ساتھ سلاتے جو بھی چیز مانگتے لا کر دیتے۔ ایسے رہتے جیسے بہت گہرے دوست ہوں۔روز صبح جب وہ زمینوں پر جاتے تو اپنے ساتھ لے جاتے دن بھر انکے ساتھ گزرتا پھر شام کو انکے ساتھ گھر۔ نانا جی کےپاس ایک ٹیپ تھی جس میں ریڈیو بھی چلتا تھا اس پر وہ کبھی خبریں سنتے تو کبھی کیسٹ لگا کے اہلحدیث علما کے بیان۔ اور میں اور میرا بھائی انکو لگا کر دیتے۔ہم دونوں روز رات کو انکی ٹانگیں دباتے۔ پھر نانا ابو ساتھ لٹا کر کہتے نعت سناؤ میں انکو جو جو بھی آتی ساری نعتیں سناتا۔ وہ وہ دوائی لینے لگتے تو میری زد ہوتی ٹیبلٹس نکال کر میں دوں گا اور پھر میں نکال کر انکے ہاتھ پر رکھتا اور وہ لے لیتے۔ وہ ہمارے بغیر کھانا نہیں کھاتے تھے۔
انکے ساتھ پچپن بہت پیارا گزرا۔ یوں جیسے ہر موسم ہی بہار ہو۔ایسی کوئی خوائش نہیں ہو گی جو ان سے کی اور پوری نہ ہوئی ہو۔ ایک وقت تک تو میں سمجھتا تھا نانی ہماری امی اور نانا ہمارے ابو ہیں۔
نانا ابو حقہ بہت پیتے تھے میری زد ہوتی حقے میں تمباکو اور گڑ میں نے رکھنا ہے کبھی ان سے چوری چپکے میں انکے حقے کا کش لگا لیتا اور کبھی پھونک مار کے بجھا دیتا وہ کبھی نالاں نہیں ہوتے تھے۔

نانی امی بتاتی تھیں نانا جی کو میری والدہ سے بہت پیار تھا۔ انکے دنیا سے چلے جانے کے بعد وہ بہت اداس رہتے جب بیٹی کی یادآتی تو وہ ہمیں پیار کرتے چومتے کبھی سینے سے لگاتے۔ کچھ غلط بھی کرتے تو وہ نہ خود کچھ کہتے نہ کسی کو کہنے دیتے۔
سکول جانے کی عمر میں ابو جی واپس لے آ ۓ۔ اور سکول داحل کروا دیا۔اپنے گھر آ کر دل نہیں لگتا نانا نانی بہت یاد آتے ایک دن وہ ملنے ہمارے گھر آئے واپس جانے لگے تو میں نے بہت زد کی بہت رویا نانا ابو اپنے ساتھ لے کر جاو کہتے میں سکول سے تمہارا کریکٹر سرٹیفیکیٹ لے کر آتا ہوں پھر ساتھ لے کر جاوں گا اور وہاں کے سکول میں داحل کرواں گا۔بہانہ بنا کر چلے گئے پھر کچھ دن بعد فون آیا کہ وہ وہاں چلے گئے ہیں جہاں سے کوئی نہیں لوٹتا۔
دعا ہے الله پاک نانا جی کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان لوگوں میں شامل فرماے جن پہ اپنا خاص کرم فرمایا۔ آمین

تم اپنے شہر کی روشنیاں رکھو سنبھال کر......میرے گاؤں میں شاخوں پہ سورج کھلتے ہیں
04/04/2026

تم اپنے شہر کی روشنیاں رکھو سنبھال کر......
میرے گاؤں میں شاخوں پہ سورج کھلتے ہیں

اے صبا مصطفیٰ ﷺ سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں
04/04/2026

اے صبا مصطفیٰ ﷺ سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں

کھیتاں دی ہریالی تے دلاں دی خوشحالیپانی دیاں چھلاں تے بھتیجے نال گلاں... زندگی دا اصل سکون😍
03/04/2026

کھیتاں دی ہریالی تے دلاں دی خوشحالی
پانی دیاں چھلاں تے بھتیجے نال گلاں... زندگی دا اصل سکون😍

Address

Shahzada Model City, Chunian , Kasur
Lahore
54810

Telephone

+923001100135

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamza Malik posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hamza Malik:

Share