Kohenoor News Live

Kohenoor News Live Kohenoor News Brings You The Latest News & Programs 24/7
(1)

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ 30 قیدی پاکستان منتقلجدہ: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبا...
10/07/2025

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ
30 قیدی پاکستان منتقل

جدہ: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلےکے معاہدے پر عمل درآمدکا آغاز ہوگیا۔

پاکستانی سفیر احمد فاروق نے تصدیق کی کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کوپاکستان منتقل کیا جا رہا ہے۔

احمد فاروق نے بتایا کہ قیدیوں کے 3 گروپوں کو پاکستان منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ اپنی باقی سزا پاکستان کی جیلوں میں مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک سعودی عرب سے 30 قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں منتقل کیا جاچکا ہے جب کہ 419 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی جیلوں میں 70 فیصد پاکستانی منشیات کے مقدمات میں بند ہیں۔

゚viralシfypシ゚ #

حمیرا اصغر کے فون کا فارنزک مکملآخری رابطہ کب اور کس سے ہوا؟کراچی : ڈیفنس فیز  6 میں فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمی...
10/07/2025

حمیرا اصغر کے فون کا فارنزک مکمل
آخری رابطہ کب اور کس سے ہوا؟

کراچی : ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کے فون کا فارنزک مکمل کرلیا گیا۔

کراچی پولیس کے ڈی آئی جی اسد رضا نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ حمیرا اصغر کا فون آخری مرتبہ اکتوبر 2024 میں ایکٹیو ہو ا تھا ۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ کال ڈیٹیل ریکارڈ (سی ڈی آر) کے مطابق اداکارہ کے فون ریکارڈ میں آخری میسجز اکتوبر 2024 کے ہیں ، حمیرا اصغر کے فون میں آخری میسیج آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا ہے۔

دوسری جانب اگر اداکارہ کی سوشل میڈیا پروفائل کا جائزہ لیں تو پتا چلتا ہے کہ گزشتہ 9 ماہ سے حمیرا اصغر سوشل میڈیا پر بھی ایکٹو نہیں تھیں۔

حمیرا اصغر کی جانب سے فیس بک پر آخری پوسٹ 11 ستمبر 2024 کو جب کہ انسٹاگرام پر آخری پوسٹ 30 ستمبر 2024 کو کی گئی تھی۔

حمیرا اصغر کی موت ، معاملہ کیا ہے؟

حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔

حمیرا اصغر کا تعلق لاہور سے تھا لیکن وہ کراچی شہر میں مقیم تھیں، پولیس نے بتایا کہ خاتون نے 2018 میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا ، 2024 سے کرایہ نہ دینے پر مالک نے کیس کررکھا تھا۔

واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جب کہ حمیرا اصغر کی لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

لاش کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں کراچی پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے بتایا کہ لاش ’ ڈی کمپوز کے انتہائی ایڈوانس اسٹیج ‘ پر ہے جسے دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً ایک ماہ قبل ہوئی تھی۔

゚viralシfypシ゚

10/07/2025

اللہ خیر ۔۔۔لاہور ڈوبنے کا خطرہ
موسلا دھار بارش کی وجہ سے لاہور میں بہت بڑا شگاف
چند گھنٹوں کی بارش نے لاہور میں تباہی مچا دی۔۔سیشن کورٹ لاہور نزد سول سیکرٹریٹ اسلام پورہ روڈ بارش کی وجہ سے شگاف پڑ گیا۔

゚viralシfypシ゚ ゚

ایران کا انتہائی افزودہ یورینیئم کہاں دفن ہےاسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کو ایران کے افزدوہ یورینیئ...
10/07/2025

ایران کا انتہائی افزودہ یورینیئم کہاں دفن ہے
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کو ایران کے افزدوہ یورینیئم کے مقام کا علم ہے

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں نیتن یاہو نے اس یقین کا اظہار کیا کہ انہیں نہیں لگتا اب ایران جوہری پروگرام کو آگے بڑھائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل جانتا ہے ایران نے انتہائی افزودہ یورینیئم کہاں زیر زمین دفن کیا ہے، امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران اب خوفزدہ ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایرانی سمجھتے ہیں جو کچھ امریکا اور اسرائیل نے ایک بار کیا، وہ دو تین بار بھی کر سکتے ہیں، ایرانی اب خوفزدہ ہیں۔

اس کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا۔

゚viralシfypシ゚

10/07/2025

پاکستان بھر میں موسلادھار بارش کے بعد پانی کی صورتحال
تمام شہریوں سے گزارش غیر ضروری سفر سے گریز کریں, لاہور ، سوات اور دادو کی لائیو ویڈیوز

゚viralシfypシ゚ ゚

لاہور: 178 ملی میٹر بارش ریکارڈ صبح ہونے والی موسلا دھار بارش نے شہر کی سڑکوں کو تالاب میں بدل دیا،پانی کھڑا ہونے سے متع...
10/07/2025

لاہور: 178 ملی میٹر بارش ریکارڈ
صبح ہونے والی موسلا دھار بارش نے شہر کی سڑکوں کو تالاب میں بدل دیا،پانی کھڑا ہونے سے متعددگاڑیاں بند
لاہور میں بارش سے نشیبی علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئی ہیں اور کئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں پانی میں بند ہو گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ لاہور میں مسلسل 4 گھنٹے 14 منٹ بارش جاری رہی اور اب تک 178 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی بھی لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہورہی ہے جب کہ آئندہ 24 گھنٹے میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز الرٹ ہیں، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 13جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے، شہری احتیاط کریں، بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں، کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور میں 6 گھنٹے سے مسلسل بارش ہورہی ہے، واسا اورضلعی انتظامیہ کی تمام ٹیمیں فیلڈ میں موجودہیں، لاہور کے تمام انڈر پاسز کلیئر ہیں تاہم چندنشیبی علاقوں میں پانی کے نکاس کا کام جاری ہے۔

゚viralシfypシ゚

عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنیکی اجازت نہیں ہوگیاگر بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادوں کا مقصد سیاسی انتشار پھیلانا ہے تو ...
10/07/2025

عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنیکی اجازت نہیں ہوگی
اگر بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادوں کا مقصد سیاسی انتشار پھیلانا ہے تو انہیں اجازت نہیں دی جائےگی: عقیل ملک

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادوں کا مقصد سیاسی انتشار پھیلانا ہے تو انہیں پاکستان آنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

عقیل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان برطانوی شہری ہیں، اگر ان کے صاحبزادوں کا مقصد سیاسی انتشار پھیلانا ہے تو انہیں پاکستان آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کہا کہ قاسم اور سلیمان سیاست کرنے نہیں بلکہ اپنے والد کی رہائی کے لیے پاکستان آرہے ہیں ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جواں مردی سے جیل کاٹی ہے، ان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان برطانوی شہری ہیں، وہ یہاں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے۔

اس کے علاوہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو پاکستان آنا چاہیے تاکہ وہ دیکھیں کہ ان کے والد نے ملک سے ساتھ کیا کھلواڑ کیا، پاکستان آئیں، قانون کے دائرے میں احتجاج کریں ہم سکیورٹی دیں گے، اگر لاقانونیت اور بغاوت کی تو 26 نومبر سے زیادہ مرمت کریں گے۔

゚viralシfypシ゚ ゚viralシfypシ゚

55 سالہ شخص نے میٹرک کا امتحان پاس کر لیا تعلیم حاصل کرنیکی کوئی عمر نہیں ، جب چاہے اور جہاں چاہے علم حاصل کیا جاسکتا ہے...
10/07/2025

55 سالہ شخص نے میٹرک کا امتحان پاس کر لیا
تعلیم حاصل کرنیکی کوئی عمر نہیں ، جب چاہے اور جہاں چاہے علم حاصل کیا جاسکتا ہے

پشین: تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، انسان جب چاہے اور جہاں چاہے علم حاصل کر سکتا ہے، علم حاصل کرنے کا عمل زندگی بھر جاری رہتا ہے۔

اسی بات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پشین سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ معمر شخص فیض الحق نے میٹرک کا امتحان پاس کر لیا۔

فیض الحق کے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان گزشتہ روز ہوا اور انہوں نے 600 نمبر لے کر سیکنڈ ڈویژن میں امتحان پاس کیا، معمر شہری پشین کے سرکاری گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نوآباد میں چپڑاسی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر فیض الحق کے سکول کے اساتذہ اور عملے نے انہیں پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔

فیض الحق کا کہنا تھا کہ گھر کی کفالت کے باعث پڑھنے کا شوق پورا نہ کر سکا تھا، میٹرک کرنے کی خواہش سکول کے اساتذہ اور دیگرعملے کی حوصلہ افزائی سے پوری ہوئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا دور ہ یونیورسٹی آف آزاد کشمیر  طلبہ سے خصوصی ملاقات،طلبہ اور اساتذہ کیساتھ سوال و جواب کی خصو...
10/07/2025

ڈی جی آئی ایس پی آر کا دور ہ یونیورسٹی آف آزاد کشمیر
طلبہ سے خصوصی ملاقات،طلبہ اور اساتذہ کیساتھ سوال و جواب کی خصوصی نشست کا بھی انعقاد

راولپنڈی:ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری ہلال امتیاز (ملٹری) نے یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر مظفر آباد کا دورہ کیا اور طلبہ سے خصوصی ملاقات کی۔

کشمیری طلبہ نے اپنے روایتی انداز میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کو خوش امدید کہا، یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ سوال و جواب کی خصوصی نشست کا بھی انعقاد کیا گیا۔٫

طلبہ کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم کشمیر ہر حال میں لے کر رہیں گے پاکستان اور کشمیر کو کوئی جدا نہیں کر سکتا اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر بنے گا۔

اس موقع پر پاکستانی طلبہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔

عمران خان کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر تحریک چلائیں تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا: عرفان صدیقیاسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے...
10/07/2025

عمران خان کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر تحریک چلائیں تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا: عرفان صدیقی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر تحریک چلائیں تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، عمران خان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلاناچاہتے ہیں تو چلائیں لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو اعتراض نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور بہنیں رہائی نہیں دلواسکتے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی خود ان پرمنحصر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیل نہیں ہورہی ہے جب کہ آصف زرداری ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے اچھے طریقے سے کام کررہے ہیں، آصف زرداری مدبر شخص ہیں اور انہوں نے حکومت کے لیے مشکلات پیدا نہیں کیں، پیپلزپارٹی ہماری اتحادی ہے ہم کیوں اس نظام کو درہم برہم کرنا چاہیں گے؟

゚viralシfypシ゚

کوئٹہ سے روانہ ہونیوالی 2 ٹرینیں سکیورٹی خدشات کی بناء پر منسوخکوئٹہ: ریلوے حکام نے سکیورٹی خدشات کی بناء پر کوئٹہ سے رو...
10/07/2025

کوئٹہ سے روانہ ہونیوالی 2 ٹرینیں سکیورٹی خدشات کی بناء پر منسوخ

کوئٹہ: ریلوے حکام نے سکیورٹی خدشات کی بناء پر کوئٹہ سے روانہ ہونے والی دو ٹرینیں منسوخ کردیں۔

محکمہ ریلویز کے مطابق کوئٹہ سے 10جولائی کو پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اورکراچی جانے والی بولان میل کو سکیورٹی خدشات کی بناء پر منسوخ کردیا گیا ہے۔

ریلوے حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ٹکٹوں کے ریفنڈ حاصل کرلیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پشاورسے بدھ کو کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی منسوخ کردی گئی تھی۔

゚viralシfypシ゚

ملک بھر میں طوفانی بارشیں نشیبی علاقے زیرآب، حادثات میں 4 افراد جاں بحق، بجلی کا نظام درہم برہمملک کے مختلف شہروں میں م...
10/07/2025

ملک بھر میں طوفانی بارشیں

نشیبی علاقے زیرآب، حادثات میں 4 افراد جاں بحق، بجلی کا نظام درہم برہم
ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہوکر رہ گیا۔

موسلادھار بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی بڑھ گیا۔

خضدار میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 1 شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نصیر آباد، بارکھان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

پنجاب میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی خان اور مضافات میں آندھی اور طوفانی بارش ہوئی، کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں شدید بارش کے بعد برساتی ندیوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

زندہ پیر کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک لڑکا جاں بحق ہو گیا۔

لاہور، فیصل آباد، میاں چنوں اور کمالیہ سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی۔گجرات میں نشیبی علاقوں میں پانی مکانوں اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔ بارش کے باعث گیپکو کے درجنوں فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

ادھر لاڑکانہ سمیت سندھ کے بعض شہروں میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔لاڑکانہ میں تیز بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔بارش شروع ہوتے ہی شہر بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند دنوں تک مختلف علاقوں میں جاری رہ سکتا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور برساتی ندی نالوں سے دور رہیں۔

゚viralシfypシ゚

Address

Allama Iqbal Road Ghari Show Lahore
Lahore
40050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohenoor News Live posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share