01/11/2025
جمعہ کی نماز اور ڈیوٹی سے فری ہو کے تھانہ پہنچا تو سنتری نے بتایا کہ سر ایک خاتون بہت پریشان لگ رہی ، مسئلہ نہیں بتا رہی ، کہتی ہے ایس ایچ او سے ملنا ہے ، خاتون کو بلوایا ، کمرہ میں آئی اور آفس ٹیبل کے قریب بیٹھ گئی اور ایک سفید کاغذ کی پڑیا میں لپٹا ہوا کچھ میرے سامنے رکھ دیا
مجھے تجسس ہوا ، پوچھا کہ بہن اس میں کیا ہے تو بولی کہ زہر ہے ،میں ایک لمحے کیلئے مبہوت سا ہو گیا کہ یہ کیا بولا اس نے ، اور گھبرا بھی گیا کہ یہ کوئی بلیک میلر نہ ہو ، میرے آفس میں کیمرہ کے سامنے اس طرح زہر رکھ کر کچھ کر نہ لے ۔
کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد میں نے شفقت سے پوچھا تو اسکی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے ، بولی کہ سر میں ٹبہ بدر شیر کی رہائشی ہوں میرے 4 بچے ہیں ،جن میں سے ایک عمران بعمری 13/14 سالہ معذور اور مفلوج ہے جس کا علاج چل رہا ہے، میرا شوہر ایک مزدور ہے جسکو کئی دن سے دیہاڑی نہیں ملی ، گھر میں فاقہ ہے
یہ زہر مجھے اس نے لا کے دی ہے کہ مفلوج بیٹے کو کھلا دوں ،کہ ہم اس کا مزید علاج نہ کرا سکتے ہیں ،روٹی پوری کریں یا اسکی دوائی، آپ میرے شوہر کے خلاف کاروائی نہ کریں ،بس اسے بلا کے کہہ دیں کہ ہم بھوکے رہ لیں گے وہ میرے بچے کو مارے نہ 💔
خدارا اپنے اردگرد ایسے لوگوں کاخیال رکھیں
ہم ایسے بہت سے سانحات رپورٹ ہونے کے بعد افسوس تو کرتے ہیں اگر پہلے ہی کوئی مدد کر دیں تو شاید کسی کی جان بچ جائے
براہِ کرم اپنے گاؤں، محلے اور گردونواح میں محتاج اور کمزور خاندانوں پر نظر رکھیں ایک روٹی، ایک پیکٹ دوائی یا چند روپے کا تعاون کسی کے لیے زندگی اور امید بن سکتا ہے۔ جب ہم وقت پر ہاتھ بڑھائیں تو بہت سی جانیں بچائی جا سکتی ہیں؛ خاموشی یا غفلت مہربانی چھین لیتی ہے۔