
13/08/2023
ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کے زیر اہتمام 76ویں جشن آزادی کے سلسلہ میں شہر اقبال کے باسیوں کیلئے خصوصی فیملی تقاریب کا انعقاد کیا ہے۔
13اگست کے رات 8بجے سے 11بجےتک پیرس روڈ سیالکوٹ پر آزادی بازار لگایا جارہا ہے۔
جس میں تحریک آزادی کی ڈاکو منتری، کوئز پروگرام اور میکل شو پیش کیا جائے گا۔
13اگست کی رات 12بجے سیالکوٹ قلعہ پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائیگا.
14اگست کی صبح 8 سیالکوٹ قلعہ پر گرینڈ آزای تقریب منعقد ہوگی پرچم کشائی کے بعد ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے جائیں گے ۔
14اگست کی رات 7:30 بجے گریس مارکی 2طارق روڈ کینٹ میں گرینڈ میوزیکل فیملی شو م میں معروف گلوکار سائیں ظہور ، فرحان سعید اور صبا ریاض بٹ لائیو پرفارم کریں گے۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ان تقاریب میں شرکت کیلئے اپنی فیملیز کے ہمراہ تشریف لائیں۔
منجانب عدنان محمود اعوان ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ