99 Pakistan

99 Pakistan Welcome to 99 Pakistan! Stay informed, and connected with the latest news & Updates around the world.

11/01/2026

ہر دلعزیز سیاسی و سماجی شخصیت جناب میاں کرامت علی وٹو صاحب کے یومِ پیدائش کی تقریبات دو روز جاری رہیں۔99 پاکستان اور جناب خالد پرویز صاحب کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلیانِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور میاں کرامت صاحب کی لمبی زندگی کے لئے دعائیں کی گئیں ۔تقریبات کا مقصد میاں کرامت علی وٹو صاحب کو عوامی خدمات کے پیشِ نظر خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔اس موقع پر تمام سیاسی پارٹیز کے کارکنان نے شرکت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
99پاکستان اپنے کام کے ساتھ ساتھ ہمیشہ ایسی شخصیات کی خدمات کو سرہاتا رہے گا جو عوامی خدمات کا جزبہ رکھتے ہوں۔ہم دعا گو ہیں کہ اللہ کریم ہمارے پیارے دوست جناب میاں کرامت علی وٹو صاحب کو درازی عمر بالخیر عطا فرمائے آمین۔

06/01/2026

اس ویڈیو نے سارے معاشرے میں سوالات پیدا کر دیئے کیا باپ بھائی کو اس طرح گالیاں دینا ٹھیک ہے ؟پچیس کروڑ سے زائد ویوز آنا ہمارے معاشرے کی عکاسی کر رہا ہے ساتھ ہی ساتھ خواتین کا اس پر ویڈیو بنا کر کہنا کہ میری میرے پاس آ جا یہ بات اف-سو-س-ن-ا-ک ہے۔جو خواتین اپنے شوہر کا پردہ رکھتی ہیں ان کو اللہ کریم کیا اجر دیتا ہے وہ سچا واقعہ سن لیں۔

05/01/2026

مٹی کے برتن میں کھانا سنتِ مبارکہ ہے اور بیشک اس میں انسان کے لئے فائدہ بھی ہے اور کئی بیماریوں کا علاج بھی۔ظہور صاحب درویش انسان ہیں ان سے ملکر بہت اچھا لگا مٹی کے برتن بیچتا یہ شخص ایک پروقار شخصیت کا مالک ہے اگر اتفاق ہو تو پیر کالونی گلی نمبر ۱ والٹن روڈ لاہور میں ان سے ضرور ملیے گا۔

03/01/2026

ہم جناب خواجہ سعد رفیق صاحب کو صاحبزادی صاحبہ کی شادی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

31/12/2025

آج 2025کی آخری شام اور آخری غروبِ آفتاب کے لمحات۔دعا گو ہوں کہ اللہ کریم ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور آنے والا سال سب کے لئے باعثِ راحت ہو۔زندگی میں کبھی بھی خود کو ٹوٹنے نہ دیں بلکہ زندہ دلی سے جینا سیکھیں ماضی کی تلخ یادوں کو بھلا کر جینا سیکھیں دوسروں کے لئے وسیلہ بنیں ایک مثبت سوچ کے ساتھ۔2025 میں بہت سے پیارے دنیا سے چلے گئے ان کے لئے دعا گو ہیں اور جو لوگ جیتے ہوئے آپ کو چھوڑ گئے تو مت یاد کریں ایسے لوگوں کو ۔اللہ کریم نے ہمیں زندگی دی تمام نعمتیں دیں بس اس کے شکر گزار بنیں اور جو لوگ آپ کے لئے وسیلہ بنے ان کو خاص دعاؤں میں یاد رکھیں۔

31/12/2025

السلام علیکم ویورز!آج بینک الفلاح والٹن روڈ چیک کیش کروانے کے لئے جانا پڑا۔دسمبر کی آخری شام کے حوالے سے مجھے ویڈیو بنانے کی جلدی تھی اور کیش لیکر جلدی سے باہر نکلا نہ کسی کی آواز سنی نہ دیکھا اور ویڈیو بنانے میں مصروف ہو گیا۔اسی دوران پی ٹی سی ایل کے ایک نمبر سے مجھے کالز آنا شروع ہوئیں اور ویڈیو سٹاپ کر کے مجھے کال رسیو کرنا پڑی جس میں مجھے بینک واپس آنے کے لئے کہا گیا۔اس دوران بھی میں نے پیسوں کو ہاتھ نہ لگایا اور سمجھا کہ شاید پیسے زیادہ آگئے اسی لئے بینک سے کال موصول ہوئی۔خیر میں واپس گیا تو وہاں بیٹھی کیشیئر نے مجھ سے کیش واپس لیکر کہا کہ آپ کا کیش کم ہے سر آپ جلدی میں چلے گئے لہذا یہ پچیس ہزار اور لیں میں نے کیش لیا اور سوچنے پر مجبور ہوا کہ آج کے دور میں بھی اتنے ایماندار لوگ موجود ہیں اور شکریہ ادا کر کے ایک تعریفی لیٹر اس لڑکی کی ایمانداری کے لئے لکھ کر مینیجر صاحب کو جمع کروایا اور یہ ویڈیو بنائی تاکہ ساری زندگی وہ لڑکی اور دیکھنے والے ایمانداری کا دامن نہ چھوڑیں۔اس ویڈیو کو لائک شیئر ضرور کیجیے تاکہ اس لڑکی کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔شکریہ
Khawaja Saad Rafique State Bank of Pakistan Bank Alfalah Bank Alfalah Islamic Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif

30/12/2025

پیر کالونی گلی نمبر 3 ٹیوب ویل نمبر 48 پر واٹر فلٹر کے کام کا افتتاح کر دیا گیا ۔پینے کے صاف پانی کی دستیابی کے لئے اہلیانِ علاقہ نے جناب میاں کرامت علی وٹو صاحب کا شکریہ ادا کیا۔میاں کرامت علی وٹو صاحب نے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ وہ عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اور ان کے قائد جناب خواجہ سعد رفیق صاحب کا نظریہ اسی بات کی عکاسی کرتا ہے۔ Khawaja Saad Rafique

اس کو کہتے ہیں ایمان کی طاقت!میرے مرنے کے بعد میری آدھی زمین مسجد کیلئے وقف کردینا اولاد سے محروم بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ...
28/12/2025

اس کو کہتے ہیں ایمان کی طاقت!میرے مرنے کے بعد میری آدھی زمین مسجد کیلئے وقف کردینا اولاد سے محروم بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اور بنگلہ پریمیئر لیگ میں ٹیم ڈھاکہ کےکوچ محبوب علی کو گزشتہ روز گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو پریکٹس کرواتے ہوئے میچ شروع ہونے سے دس منٹ پہلے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوگیا اور جنازہ ڈھاکا کرکٹ گراؤنڈ میں ادا کیا گیا لیکن جنازہ سے پہلے کوچ محبوب علی کی اہلیہ جوبنگلہ دیش کی سب سے بڑی متعبر ڈھاکا یونیورسٹی میں پڑھاتی ہے اس کی جانب سے جنازہ پڑھانے والے مفتی موسیٰ کو ایک وصیت نامہ دیا گیا تھا جس پر لکھا تھا کہ میری ادھی زمین مسجد کیلئے وقف کیا جائے اور ادھی زمین میری اہلیہ کی ہیں میرےڈھاکہ میں دس دوکانیں ہے پانچ میری اہلیہ کی ہے اور پانچ میری میرے پانچ دوکانوں سے ملنے والی کرایا میری زمین پر بننے والی مسجد کی امام کی تنخواہ اور مسجد کی بجلی بلوں اور دیگر ضرویات میں ہمیشہ لگایا جائے
جب یہ وصیت نامہ سنایا گیاتو جنازہ میں موجود لوگ اور بنگلہ دیشی کرکٹر زور زور سے رونے پہ لگ گئے ، جنازہ میں موجود بنگلہ دیشی سٹار کرکٹر تمیم اقبال اور مشفق الرحیم نے اعلان کیا کہ محبوب علی ہمارے کرکٹ کے استاد تھے آج اگر ہمیں کرکٹ کی دنیا میں لوگ جانتے ہیں تو یہ صرف محبوب علی کی وجہ سے لہذا یہ مسجد ہم بنائیں گے چاہے اس پر جتنا بھی خرچہ آیا ہم ادا کرینگے بنگالی میڈیا رپورٹ کے مطابق وصیت کے مطابق مسجد کیلئے جگہ الگ کردی گئی ہے اور اگلے تین دن کے بعد مسجد پرکام شروع کیا جائے گا ❤️🤲

26/12/2025

مین والٹن روڈ وارڈ نمبر 8 مون مارکی اور رحمت بی بی ہسپتال کے قریب گٹروں سے ڈھکن غائب ہو ئے پانچ روز ہونے کو ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ہمارا والٹن کینٹ بورڈ سے مطالبہ ہے کہ اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے تاکہ عوام کی جان کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

25/12/2025

🌹🌹بابائے قوم جناب قائداعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ ،قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف صاحب اور لیگی کارکن رانا شاہزیب صاحب کی سالگرہ کا اہتمام سینئر لیگی راہنما جناب میں کرامت علی وٹو صاحب کی جانب سے وارڈ 9 والٹن روڈ میں کیا گیا۔اس موقع پر لیگی کارکنان نے شرکت کی اور قائدین کے کردار کو سراہا گیا۔🌹🌹 Khawaja Saad RafiqueCh Amjad GujjarMian Shehbaz SharifMaryam Nawaz Sharif

23/12/2025

اندھیروں میں گِھرا والٹن روڈ جگمگا اُٹھا//ہم آپ کی آواز بنے اور آپ کی آواز اداروں اور حکامِ اعلیٰ تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے//ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ لوگوں نے ویڈیو شیئر کی اور ویڈیو وائرل ہوئی//پنجاب گورنمنٹ،والٹن کینٹ بورڈ ،جناب خواجہ سعد رفیق صاحب ،سابقہ ایم پی اے جناب یٰسین سوہل صاحب،میاں کرامت علی وٹو صاحب اور سی بی ڈی کا شکریہ ادا کرتے ہیں//امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی عوام کے حقوق کا خیال رکھا جائے گا//پاکستان پائندہ آباد//
Khawaja Saad Rafique fans

Address

Lahore
54750

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 99 Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share