OK News ..... all news about Okara !!! It updates, repots n depicts all about Okara
06/07/2023
ٹیکرز برائے الیکٹرونک میڈیا
ساہیوال: کمشنر شعیب اقبال سید کی میونسپل کارپوریشن کے تمام عملے کو فیلڈ میں نکلنے کی ہدایت
ساہیوال: بارش کے پانی کی مکمل نکاسی تک کوئی ملازم چھٹی نہ کرے
ساہیوال: فرنیچر بازار،پاک پتن بازار، بیرون لاری اڈا اور گرلز کالج روڈ پر کھڑے پانی کو فوری نکالا جائے۔کمشنر کی ہدایت
ساہیوال: ریلوے روڈ، گلستان روڈ اور سیشن کورٹ روڈ کو بھی ترجیحی بنیادوں پر صاف کیا جائے۔شعیب اقبال سید
ساہیوال: شہر کے تمام ڈسپوزل سٹیشن مکمل فنگشنل رہیں۔کمشنر کی ہدایت
29/05/2023
اوکاڑہ۔سدھو موسے آلا ( انڈین سنگر) کے سالانہ ختم سے پہلے ہی اوکاڑہ پولیس پہنچ گئی۔ ذرائع
سدھو موسے آلا کے فین نے سوشل میڈیا پر ختم میں شرکت کی دعوت دی اور ختم کے بعد ہوائی فائرنگ کا خاص پروگرام ترتیب دیا تھا۔ذرائع
بستی صمد پورہ کے رہائشی شرجیل نامی لڑکے نے تمام بدمعاشوں اور جٹ برادری کو ختم میں شرکت کی دعوت دی مگر پولیس بغیر دعوت کے پہنچ گئی۔ ذرائع
*عنوان: رینالہ خورد کے نواحی علاقے میں کمرے کی چھت گر گئی، 3 مزدور جانبحق، ریسکیو ٹیموں نے نعشوں کو ملبے تلے سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا جبکہ ملبہ ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو 1122*
اوکاڑہ (رینالہ خورد): کالر کے مطابق رینالہ خورد کے نواحی علاقے اسلام پورہ میں واقع گھر کی چھت گر گئی۔ ریسکیو ذرائع
اوکاڑہ (رینالہ خورد): ابتدائی معلومات کے مطابق کمرہ دورانِ تعمیر گرا۔ ریسکیو ذرائع
اوکاڑہ (رینالہ خورد): اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد کی دو ایمبولینسز اور ریسکیو اوکاڑہ سے ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔ ریسکیو ذرائع
اوکاڑہ (رینالہ خورد): ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو زرائع
اوکاڑہ (رینالہ خورد): 3 جانبحق مزدوروں کی نعشوں کو نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔ ریسکیو ذرائع
اوکاڑہ (رینالہ خورد): جبکہ ملبے ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع
*میڈیا کوارڈینیٹر، پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ*
22/05/2023
22/05/2023
اوکاڑہ عدم ادائیگی پر ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کا بجلی کنکشن منقطع کر دیا گیا ایکسین عطاالمجیب
کنکشن اٹھاسی لاکھ عدم ادائیگی پر منطقع کیا گیا ہے ایکسین عطا المجیب
ایس ڈی او خوشنود علی نے ایس ای احمد شہزاد کے حکم پر کنکشن منقطع کیا
ڈسٹرکٹ جیل بجلی کنکشن منقطع ہونے سے قیدیوں کا برا حال ہو گیا
کنکشن منقطع ہونے سے جیل میں پانی سپلائ بھی رک گئی ہے ۔
تین ماہ قبل بھی جیل کنکشن منقطع کیا گیا تھا ایکسین عطاالمجیب
ادائیگی کے وعدے کے باوجود رقم ادا نہ کرنے پر دوبارہ کنکشن منقطع کیا گیا ہے ایکسین عطا المجیب
بل ادائیگی نہ ہونے تک کنکشن بحال نہیں کیا جائے گا ایس ای واپڈا احمد شہزاد
15/05/2023
اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس کے آج کے فیصلے کے مطابق 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کے خلاف متعلقہ پاکستانی قوانین ، آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔۔آئی ایس پی آر
15/05/2023
ضلع اوکاڑہ میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے، شہریوں سے التماس ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کریں، شکریہ منجانب ڈی سی اوکاڑہ
15/05/2023
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ
پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ،
ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ،
مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ،
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا
09/05/2023
*پی ٹی آئی کا جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے لاتعلقی کا اعلان*
*Ok TV*
اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ جو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ ہو رہی ہے اس کا پاکستان تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ *جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ منصوبہ بندی کے تحت کیا جارہا* ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا پیغام ہے کوئی جلاؤ، گھیراؤ یا توڑ پھوڑ نہیں ہوگی۔
09/05/2023
چیچہ وطنی
سابقہ ممبر پنجاب اسمبلی میجر ریٹائرڈ غلام سرور کے ڈیرے پر پولیس کا چھاپہ میجر غلام سرور موقع سے فرار
09/05/2023
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری درست قرار دے دی
عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دینے کی استدعا اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کر دی
سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
09/05/2023
اسلام آباد: القادر ٹرسٹ کیس/ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے ایک ٹرسٹ کو 458 کنال زمین عطیہ کی،ذرائع
ٹرسٹ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے نام پر ہے، ، اس سارے معاملے کی تحقیقات کیلئے سب کمیٹی تشکیل دی گئی، ذرائع
عمران خان نے برطانیہ میں ریکور ہونے والے 50ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کی بجائے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ساتھ ایڈجسمنٹ کی، ذرائع
رقم کے بدلے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے اربوں روپے مالیت کی 458 کنال اراضی القادر ٹرسٹ کے نام پر منتقل کی گئی، ذرائع
بنی گالہ میں 240 کنال اراضی سابق خاتون اوّل کی دوست کے نام پر منتقل کی گئی، ذرائع
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ساتھ معاہدے پر بطور وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول کے دستخط موجود ہیں،ذرائع
قومی احتساب بیورو نے زلفی بخاری کو 9 جنوری کو راولپنڈی بیورو میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی
زلفی بخاری کو اپنے ساتھ القادر یونیورسٹی پراجیکٹ ٹرسٹ کو زمین کی منتقلی کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کی گئی تھی، ذرائع
نیب راولپنڈی نے زلفی بخاری کو 29 نومبر اور 15 دسمبر 2022 کو القادر یونیورسٹی پراجیکٹ انکوائری میں پیش ہونے کے نوٹس بھجوائے تھے، تاہم وہ پیش نہ ہوئے، ذرائع
نیب راولپنڈی میں القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کو 458 کنال زمین منتقلی کی انکوائری جاری ہے، ذرائع
Be the first to know and let us send you an email when OK News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.