Pak Revenue

Pak Revenue A reliable source for business, taxation & financial news, covering incentives for agriculture, CPEC

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ  کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو اس اسٹیج  پر  توشہ خانہ  کیس  میں مداخلت نہیں کرنی چا...
24/08/2023

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو اس اسٹیج پر توشہ خانہ کیس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے تھی اور چیف جسٹس پاکستان کو چیئرمین پی ٹی آئی سے کتنا لگاؤ ہے نظر آگیا ہے۔

گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی اپیل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا حکم درست نہیں، اگر کوئی فیصلہ غلط ہے تو اس میں مداخلت کر سکتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے (ن) لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کیس سے متعلق اپنی اپنی رائے بھی ظاہر کردی ہے، سپریم کورٹ کو اس اسٹیج پر توشہ خانہ کیس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں انہی بنیادوں پر کیس زیر سماعت ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ن لیگ کے صدر شہبازشریف کی لندن میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔باخبر...
22/08/2023

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ن لیگ کے صدر شہبازشریف کی لندن میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

باخبرذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے قانونی معاملات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، جماعت اسلامی کا احتجاج کا اعلان جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا...
17/08/2023

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، جماعت اسلامی کا احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت نے ماضی کی حکومتوں کے ظالمانہ اقدامات کی توثیق کر دی، پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ غریب عوام پر ظلم کی انتہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، عوام کی حالت پر رحم کیا جائے اور نگراں حکومت لوگوں کو ریلیف دے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو اور جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج کا حصہ بنے۔
۔
۔
۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے دنیائے کرکٹ کو خیرباد کہتے ہوئے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ...
16/08/2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے دنیائے کرکٹ کو خیرباد کہتے ہوئے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے اپنے کیریئر کے حوالے سے بڑا اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ایک ناقابلِ یقین سفر کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

وہاب ریاض نے لکھا کہ ‘پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، اپنی فیملی، کوچز، مینٹورز، ٹیم کے ساتھیوں، مداحوں اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری حمایت کی۔’

انہوں نے ساتھ ہی اشارہ دیتے ہوئے لکھا کہ فرنچائز کرکٹ کی دنیا میں دلچسپ وقت آنے والا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 ...
16/08/2023

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

پیٹرول کی نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر 55 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔

پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

انگلش کاؤنٹی کرکٹ ٹیم ڈربی شائر کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ محمد عامر ڈربی شائر ٹیم کے لئے اثاثہ ہیں۔مکی آرتھر ک...
11/08/2023

انگلش کاؤنٹی کرکٹ ٹیم ڈربی شائر کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ محمد عامر ڈربی شائر ٹیم کے لئے اثاثہ ہیں۔

مکی آرتھر کا کہنا تھاکہ ان کی موجودگی سے ٹیم کے باؤلنگ اٹیک میں بہتری آئے گی،پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے محمد عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اب بھی عالمی کرکٹ کے بہترین باؤلرز میں سے ایک ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم کی ایڈوائس کی توثیق کرتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی۔صدر مملکت ڈا...
10/08/2023

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم کی ایڈوائس کی توثیق کرتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد قومی اسمبلی اور کابینہ تحلیل ہو گئی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے کچھ دیر قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سمری ارسال کی تھی جس کی توثیق کرتے ہوئے انہوں نے سمری پر دستخط کر دیئے ہیں، صدر نے اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 58 ایک کے تحت دی۔

کرکٹ ورلڈکپ کا تبدیل شدہ شیڈول آج جاری کیے جانے کا امکان ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کے 3میچز...
09/08/2023

کرکٹ ورلڈکپ کا تبدیل شدہ شیڈول آج جاری کیے جانے کا امکان ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کے 3میچز کی تاریخیں تبدیل ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 15 اکتوبر کو شیڈول پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ بھی تبدیل ہوں گی، 12 اکتوبر کو شیڈول پاکستان سری لنکا میچ کی تاریخ بھی تبدیل ہوگی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سری لنکا میں لنکا پریمیئر لیگ کھیل رہے ہیں، گزشتہ روز ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس...
09/08/2023

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سری لنکا میں لنکا پریمیئر لیگ کھیل رہے ہیں، گزشتہ روز ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے قبل میچ میں بابراعظم نے شاندار سنچری بنائی، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بابراعظم منتظمین سے انٹرویو جلدی کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں...
08/08/2023

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 300 روپے کی سطح کے قریب پہنچ جائیں گی۔ 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 22 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 22 روپے تک جبکہ پٹرول کی قیمت میں 13 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے فیصلہ آج رات 10 بجے تک ہوجائے گا.نجی ٹی وی چینل ...
08/08/2023

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے فیصلہ آج رات 10 بجے تک ہوجائے گا.

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نگران وزیراعظم کے نام کے اعلان سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان نے کہہ دیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جو فیصلہ کریں گے انہیں منظور ہوگا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے کامران ٹیسوری کا نام دیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی بھی ایک دو نام دے گی۔ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے ہوں گے۔ آج شام یا کل تک نگران وزیراعظم کا نام شاید فائنل ہوجائے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جناح گاندھی سیریز ...
07/08/2023

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جناح گاندھی سیریز کروانے کی خواہش کا اظہار کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان اور بھارت کرکٹ کے درمیان تعلقات پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) جلد پی سی بی سے بہترین تعلقات کی شروعات کرے گا۔

ذکا اشرف نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ سے بڑھ کر کوئی اور سیریز نہیں۔ چاہتے ہیں کہ دونوں ٹیموں کے درمیان جناح گاندھی سیریز منعقد ہو۔ خواہش ہے ایشیز کی طرز پر پاکستان بھارت جناح گاندھی سیریز کھیلیں۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Revenue posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pak Revenue:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share