Daily Qadamat

Daily Qadamat About

Daily “QADAMAT” is a leading Pakistani daily newspaper.

website and YOUTUBE CHANNEL, being published and broadcast from Pakistan in broadsheet format and it is certified by Audit Bureau of Circulation (ABC),

ترجمان این ڈی ایم اے نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں کیل...
04/06/2026

ترجمان این ڈی ایم اے نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں کیلئے موسمیاتی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اس دوران ملک کے مختلف مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، جبکہ تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث کمزور تعمیرات اور تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آ سکتے ہیں، جبکہ بارشوں، ممکنہ سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکوں کی بندش کا بھی خطرہ موجود ہے۔

الرٹ کے مطابق ہنزہ، نگر، گلگت، چلاس اور استور میں لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ ہے۔ اسی طرح شگر، چترال، کالام، اپر کوہستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے شمشال ویلی، عطاآباد جھیل اور کریم آباد کے درمیان رابطہ سڑکوں کو حساس قرار دیا ہے، جبکہ گل میت، ششکت بالا اور پاسو کے درمیان رابطہ سڑکیں بھی خطرے سے دوچار قرار دی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق شگر روڈ، اسکردو روڈ، دیوسائی روڈ اور قراقرم ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے اور راستے بند ہونے کا خدشہ ہے۔ ممکنہ طور پر متاثر ہونے والی اہم شاہراہوں میں قراقرم ہائی وے، ناران روڈ اور جگلوٹ۔اسکردو روڈ شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ کالام، کندول، ارنگ کیل، داسو، پٹن اور چترال ویلی کے مختلف مقامات پر سفری سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ایم جی پاکستان نے اپنی پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی کیلئے خصوصی فنانسنگ آفر متعارف کرا دی ہے، جس...
04/06/2026

ایم جی پاکستان نے اپنی پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی کیلئے خصوصی فنانسنگ آفر متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت گاڑی ماہانہ 2 لاکھ 6 ہزار 229 روپے کی اقساط پر حاصل کی جا سکے گی۔

کمپنی کے مطابق یہ فنانسنگ پیکج زیرو مارک اپ اور بغیر کسی پوشیدہ چارجز کے پیش کیا جا رہا ہے، جسے پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کیلئے دستیاب نمایاں فنانسنگ آفرز میں شمار کیا جا رہا ہے۔

اس خصوصی پیشکش کے تحت خریداروں کو متعدد مفت سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ گاڑی کی ابتدائی ملکیتی لاگت کم کی جا سکے۔

پیکج میں 74 ہزار 243 روپے مالیت کی انشورنس گارنٹی، 3 لاکھ 6 ہزار 869 روپے مالیت کی دو سالہ گاڑی انشورنس، 25 ہزار روپے مالیت کا ٹریکر اور ایک لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا 7 کلو واٹ ہوم چارجر مفت فراہم کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق ان تمام مراعات کی مجموعی مالیت 5 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے، جس سے پلگ اِن ہائبرڈ گاڑی خریدنے کے ابتدائی اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔

ایم جی پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ فنانسنگ منصوبہ ملک بھر میں موجود اس کے ڈیلرشپ نیٹ ورک کے ذریعے دستیاب ہوگا۔ دلچسپی رکھنے والے صارفین اپنے قریبی ڈیلر شپ سے رابطہ کرکے ڈاؤن پیمنٹ، فنانسنگ مدت اور دیگر شرائط و ضوابط سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں اور متبادل سفری ذرائع میں عوامی دلچسپی کے پیش نظر ہائبرڈ اور برقی گاڑیوں کو زیادہ قابلِ رسائی بنانے کیلئے اس نوعیت کے خصوصی پیکجز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

آئندہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں ملک کے 20 پسماندہ ترین اضلاع کیلئے  40 ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے صرف ایک...
04/06/2026

آئندہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں ملک کے 20 پسماندہ ترین اضلاع کیلئے 40 ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے صرف ایک ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سماء کو حاصل ہونے والی بجٹ دستاویزات کے مطابق پسماندہ اضلاع کی ترقی کے منصوبوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ارکانِ پارلیمنٹ اور حکومتی اتحادیوں کیلئے بڑے پیمانے پر فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق پارلیمنٹیرینز کیلئے 70 ارب روپے جبکہ اتحادی ارکان کیلئے 87 ارب روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک کے غریب ترین اضلاع کی ترقی کا منصوبہ 2022 سے مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

پسماندہ ترین اضلاع میں خضدار، واشک، کوہلو، موسیٰ خیل، ژوب، ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ، قلات، شیرانی، چاغی، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ، ٹنڈو محمد خان، کوہستان، شمالی وزیرستان، بٹگرام، شانگلہ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں پلاننگ ڈویژن کیلئے 27 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ فنڈز 10 جاری ترقیاتی منصوبوں اور 10 خصوصی اقدامات پر خرچ کیے جائیں گے۔

2022 کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے سب سے زیادہ 21 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق 45 ارب 78 کروڑ روپے لاگت کے منصوبے پر رواں سال جون تک 23 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہوں گے۔

نیشنل سینٹر فار برانڈ ڈیولپمنٹ کے ایک ارب 85 کروڑ روپے مالیت کے منصوبے کیلئے 40 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیراعظم انوویشن سپورٹ اینڈ اسٹارٹ اپ گرانٹس پروگرام کیلئے بھی 40 کروڑ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ اس منصوبے کی مجموعی لاگت 9 ارب 64 کروڑ روپے ہے اور اب تک 63 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔

اسی طرح 2 ارب 45 کروڑ روپے مالیت کے سی پیک سیکرٹریٹ منصوبے کیلئے 30 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ سی پیک سینٹر آف ایکسیلنس اکیڈمی کیلئے آئندہ بجٹ میں 10 کروڑ روپے رکھنے کی سفارش سامنے آئی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصل...
04/06/2026

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہا یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے اور جو بھی ٹیم یہ میچ جیتے گی، وہ سیریز اپنے نام کرلے گی۔

اس اہم معرکے کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں تنویر سنگھا کی جگہ کوپر کونیلی کو 11 کا حصہ بنایا گیا ہے، جبکہ پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ میچ کی فاتح ٹیم پر ہی بھروسہ کرتے ہوئے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

پاکستانی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، بابر اعظم، محمد غازی غوری، سلمان علی آغا، عبدالصمد، شاداب خان، عرفات منہاس، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی الیون کی قیادت جوش انگلس کررہے ہیں اور ٹیم میں میٹ شارٹ، الیکس کیری، مارنس لبوشین، کیمرون گرین، میٹ رینشا، اولی پیک، نیتھن ایلس، کوپر کونیلی، ایڈم زیمپا اور میٹ کونے مین موجود ہیں۔

غیر متعلقہ گاڑی کے داخلے پارلیمنٹ کے احاطے میں داخلے اور متنازع ویڈیو بنانے جانے پر میجرریٹائرڈ وجاہت افضل کی درخواست پر...
04/06/2026

غیر متعلقہ گاڑی کے داخلے پارلیمنٹ کے احاطے میں داخلے اور متنازع ویڈیو بنانے جانے پر میجرریٹائرڈ وجاہت افضل کی درخواست پر تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق 8 مئی کو غیر متعلقہ گاڑی پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں داخل ہوئی، اور 7 منٹ تک پارلیمنٹ کی پارکنگ میں موجود رہی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق غیر متعلقہ شخص نے متنازع ویڈیو بھی بنائی، ویڈیو میں معزز ممبر پارلیمنٹ کی تذلیل کی گئی، پولیس نے تحیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ غیر متعلقہ شخص نے وفاقی وزیر ریلوے کے خلاف ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق صرف ایران کے منجمد فنڈز...
04/06/2026

عرب میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صرف ایران کے منجمد فنڈز کا معاملہ حل ہونا باقی ہے۔ ایران کو منجمد فنڈز جاری کرنے کے طریقۂ کار پر بات چیت جاری ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدرٹرمپ معاہدے پر دستخط سے پہلے ایران کو فنڈز جاری کرنے کے حق میں نہیں۔انہوں نے اس حوالے سے ثالثوں کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے منجمد اثاثوں کیلئے خصوصی فنڈ قائم کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ اس سے پہلے سی این این نے بھی رپورٹ میں کہا تھا صدر ٹرمپ کسی ایسے معاہدے پر دستخط نہیں کرینگے جس کے تحت امریکا براہِ راست ایران کو فنڈ فراہم کرے۔

حکومت آزاد کشمیر  نے مہاجرین کی نشستوں سے متعلق ریفرنس سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں دائر کردیا۔ریفرنس پر سماعت کل صب...
04/06/2026

حکومت آزاد کشمیر نے مہاجرین کی نشستوں سے متعلق ریفرنس سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں دائر کردیا۔

ریفرنس پر سماعت کل صبح ساڑھے 9 بجے ہو گی، سپریم کورٹ کا فل بینچ ریفرنس کی سماعت کرے گی، چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں بینچ سماعت کریگا۔ بینچ میں جسٹس رضا علی خان اورجسٹس خالد یوسف چوہدری شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریفرنس میں مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے آئینی رہنمائی مانگی گئی ہے، ریفرنس آزادکشمیر کےآئین کے آرٹیکل 46 اے کے تحت دائر کیا گیا۔ دائرریفرنس پرسماعت کیلئے فریقین کونوٹسز جاری کردیئے گئے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ برآمدات پر مبنی ترقیاتی اہداف کا حصول ہماری اولین ترجیح ہے، سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں...
04/06/2026

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ برآمدات پر مبنی ترقیاتی اہداف کا حصول ہماری اولین ترجیح ہے، سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کی سہولت کیلئے نیشنل ٹیرف کمیشن افعال کردار ادا کرے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت 5 سال کی نیشنل ٹیرف پالیسی کے نفاذ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں شہبازشریف نے کہا کہ برآمدات پر مبنی ترقیاتی اہداف کا حصول ہماری اولین ترجیح ہے، نیشنل ٹیرف کمیشن کی فعالیت صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے ناگزیر ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کی سہولت کیلئے نیشنل ٹیرف کمیشن افعال کردار ادا کرے، جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت استعمال کرتے ہوئے کمیشن میں جدت لائی جائے۔

اجلاس کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پالیسی کے تحت مختلف شعبوں کے لیے ٹیرف میں مرحلہ وار کمی کی جائے گی۔ کینسر سمیت دیگر ادویات کے خام مال کی درآمد پر عائد کسٹم ڈیوٹی بھی ختم کی جارہی ہے۔

متعلقہ حکام نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ لاجسٹک کی ترقی کیلئے ریفرز کنٹینرز اور سیمی ٹریلرز پر ڈیوٹیز ختم کی جائے گی، تعمیراتی شعبے کیلئے اسپیشلائزڈ وہیکلز اور مشینری پر کسٹمز ڈیوٹیز کم کی جارہی ہے، فارماسیوٹیکل سیکٹر کو سہولیات دینے کے لیے خام مال پر کسٹم ڈیوٹی ختم کی جائے گی۔

آئندہ مالی سال کے لیے آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ذرائع کےمطابق وزارت آبی و...
04/06/2026

آئندہ مالی سال کے لیے آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

ذرائع کےمطابق وزارت آبی وسائل نےمجموعی طور پر 969 ارب روپے کےفنڈزکی ضرورت ظاہرکی تھی، تاہم حکومت کی جانب سےصرف 179 ارب روپے مختص کرنےکی تجویزدی گئی ہے،جسےماہرین "اونٹ کےمنہ میں زیرہ" قرار دےرہے ہیں۔

دستاویزات کےمطابق آئندہ سال کےترقیاتی بجٹ میں 41 جاری منصوبےشامل ہیں جبکہ صرف ایک نیا منصوبہ شامل کیاگیا،جودیامر بھاشا ڈیم سےبجلی کی پیداوارکی سہولت سےمتعلق ہے،اس منصوبے کے لیے 50 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویزات کےمطابق دیامربھاشا ڈیم بجلی جنریشن فیسلیٹی کیلئے 50 کروڑ روپے،،ڈیم کیلئے 25 ارب روپے،زمین کے حصول کیلئے 7 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے،جبکہ داسو ہائیڈرو منصوبے کےلیےآئندہ بجٹ میں 25 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔

دستاویز کےمطابق آئندہ بجٹ میں مہمند ڈیم کے لیے 39 ارب روپے،مختص کرنےاوروارسک ہائیڈرو پاور اسٹیشن کی مرمت پر 4 ارب 28 کروڑ روپےخرچ ہوں گے،کچھی کینال منصوبےکیلئے 50کروڑ،کراچی گریٹر واٹر سپلائی کیلئے 13 ارب تجویز ہے۔

اس کےعلاوہ دریائےسندھ پرٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب کیلئے 5 ارب 76 کروڑ رکھنے کی تجویز ہے، جبکہ منگلا ڈیم توسیع منصوبے کے لیے 4 ارب 59 کروڑ روپے،تربیلا پانچویں توسیع منصوبے کے لیے 3 ارب 40 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے،جبکہ داسو منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 1737 ارب روپےسے زائد ہے،دیامربھاشاڈیم کاتخمینہ 479ارب روپے،پاورہاؤس کی لاگت 174ارب روپے ہے،مہمند ڈیم کی لاگت کا ابتدائی تخمینہ 309 ارب روپے ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ ہائیکورٹس خودمختار ہیں، سپریم کورٹ یا وفاقی آئینی عدالت کے ماتحت نہیں۔وفاقی آئینی عد...
04/06/2026

وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ ہائیکورٹس خودمختار ہیں، سپریم کورٹ یا وفاقی آئینی عدالت کے ماتحت نہیں۔

وفاقی آئینی عدالت نے ہائیکورٹس سے اہم فیصلہ جاری کردیا،فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے تحریر کیا ہے، فیصلے کے مطابق وفاقی آئینی عدالت سے اسلام آباد ہائیکورٹ کو کیس جلد نمٹانے کی ہدایت کی استدعا کی گئی، ہائیکورٹس،سپریم کورٹ نہ ہی وفاقی آئینی عدالت کے ماتحت ہے۔

فیصلے کے مطابق اکثراعلیٰ عدلیہ سے ہائیکورٹ کوجلد فیصلوں کی ہدایات کرنے کی درخواستیں کی جاتی ہیں، ملک میں اس وقت 5 خودمختار ہائیکورٹس ہیں ہرہائی کورٹ آزاد آئینی عدالت ہے، ہائیکورٹ نہ سپریم کورٹ کے ماتحت ہے نہ ہی وفاقی آئینی عدالت کے ماتحت ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ ضلعی عدالتیں یا دیگر ایسی عدالتیں جو آرٹیکل 203 کے تحت قائم ہوئیں ہائیکورٹ کےماتحت ہیں، ہائیکورٹ کے تمام فیصلے سپریم کورٹ یا وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کیے جاسکتے ہیں۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنا عدالت کو کسی بھی طرح ماتحت نہیں بناتا۔ ہائیکورٹس کو ہدایات جاری کرنے کے احکامات بہت احتیاط اور مناسب الفاظ میں دیئے جانے چاہیں۔

عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹس کے پاس مقدمات کی مقررکردہ تاریخوں کی پالیسی کے ساتھ ساتھ اپنے آزاد روسٹر اور کیس مینجمنٹ کے نظام موجود ہوتے ہیں، کوئی بھی حکم یا ہدایت جوایسی پالیسی یا کیس فکسیشن پرحاوی ہو ہائیکورٹس کی عدالتی،انتظامی آزادی میں مداخلت کےمترادف ہے۔

فیصلے کے مطابق بلاشبہ بعض اوقات مقدمے کی ہنگامی نوعیت کا تقاضا ہوتا ہے کہ معاملہ واپس بھیجےجانے پر متعلقہ ہائیکورٹ کی جانب سےجلد سنا جائے، ایسے مقدمات میں مناسب الفاظ کا استعمال ہونا چاہیے تاکہ ہائی کورٹ کی آزادی متاثر ہو۔

Address

4th Floor Khaleej Tower, 38-A, Jail Road Lahore
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Qadamat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Qadamat:

Share

Category