Urdu Express International

Urdu Express International National and international News

26/08/2026

ارطغرل غازی سٹائل میں عید میلاد النبی ﷺکا جشن

نجی ٹی وی  کے مطابق پمز ہسپتال میں نومولود بچوں کی  ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس...
26/08/2026

نجی ٹی وی کے مطابق پمز ہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ افسران پر شدید برہمی کااظہار کیا، وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔
سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،دیگر ممبران میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر بیرسٹر نویل اعوان شامل ہیں۔

سینئر صحافی حامد میر نے اسلام آباد پمز اسپتال میں  پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’
26/08/2026

سینئر صحافی حامد میر نے اسلام آباد پمز اسپتال میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’

26/08/2026

کل جو اپنے بچوں کی پیدائش پر مٹھائیاں بانٹ رہے تھے . آج وہی اپنے بچوں کی لاشیں مانگ رہے ہیں .پمز ہسپتال میں صف ماتم . آمنہ جنجوعہ کی وال سے

26/08/2026

پی ٹی وی کا مائیک دیکھ کر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تفصیلات پہلے کمنٹ میں
26/08/2026

تفصیلات پہلے کمنٹ میں

اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ہوگئے۔رسکیو حکام کے مطابق اسپتال میں لگی  آگ پرقابو...
26/08/2026

اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ہوگئے۔

رسکیو حکام کے مطابق اسپتال میں لگی آگ پرقابوپالیا گیا ہے جب کہ کولنگ کاعمل جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ نرسری میں ائیرکنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے لگی، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو لیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 بچے موجود تھے، لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بچاسکی جب کہ 15 جاں بحق ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ پمز اسپتال کی ایم سی ایچ وارڈ کے تیسرے فلور پر لگی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، امدادی کارروائیوں میں فائربریگیڈ کی6 گاڑیوں اور 4 ایمبولینسز نےحصہ لیا، حادثے میں 14 بچے مکمل جھلس گئے۔

انتظامیہ کے مطابق واقعے کی انکوائری کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، انکوائری کمیٹی آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرے گی۔

وزیراعظم کا پمز میں آتشزدگی کے واقعے پر اظہار افسوس، حکام کو فوری تحقیقات کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو فوری تحقیقات کی ہدایات کردی۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا بچوں کے ساتھ ایسی صورتحال ناقابلِ تلافی ہے، واقعے کے محرکات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے، ذمہ دران کا تعین اور سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اندوہ ناک واقعے پر دل رنجیدہ ہے، والدین کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنے بیان میں کہا کہ 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، ڈی جی ہیلتھ اور سیکرٹری اسپتال میں ہیں، متعلقہ حکام والدین کے ساتھ رابطے میں ہیں، میں بھی کراچی سے اسلام آباد جا رہا ہوں۔

سرور کونین، محسن انسانیت، وجہ تخلیق کائنات نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی یوم ولادت باسعادت کا جشن، ملک بھر میں عید...
26/08/2026

سرور کونین، محسن انسانیت، وجہ تخلیق کائنات نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی یوم ولادت باسعادت کا جشن، ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے، عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، ہر سو سبز جھنڈیوں، برقی قمقموں اور درود و سلام کی صداؤں نے سماں باندھ دیا ہے۔
یوم ولادت رسولﷺ کے موقع پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، وفاقی دارالحکومت میں 31، جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پر فوجی جوانوں کی جانب سے نعرہ تکبیر بھی بلند کیا گیا۔

مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی، فضا درود وسلام کی خوشبوں سے معطر ہوگئی۔
جشن میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں کی گلیاں، محلے، بازار اور شاہراہیں خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجا دی گئی ہیں، جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے، کئی مقامات پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی نصب کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب آج عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات، محافل اور ریلیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

26/08/2026

عید میلادالنبی ﷺ مبارک! 🌙✨
12 ربیع الاول، رحمتِ عالم ﷺ کی ولادتِ باسعادت کا بابرکت دن۔
اللہ تعالیٰ ہمیں سیرتِ طیبہ ﷺ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

#عیدمیلادالنبی ﷺ #میلادالنبی #درودوسلام

25/08/2026

خان صاحب سے ملاقات ہو گئی کیا کہتے ہیں ؟ نورین خانم نے منہ پر انگلی رکھ کر خاموشی کا اشارہ کیا

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Express International posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share