Qasid Media official

Qasid Media official اگر آپ کو یہ پیج اچھا لگے تو اس پیج کو فالو اور لائک کریں اور زیادہ سے زیادہ شیئر کریں

جاگو مسلمانو...! القدس 🇵🇸 تمہیں پکار رہا ہےوہ پاک سرزمینِ انبیاءؑوہ سرزمین کہ جہاں پیارے رسول اللّٰہﷺتمام انبیاء کرامؑ ک...
09/02/2023

جاگو مسلمانو...!
القدس 🇵🇸 تمہیں پکار رہا ہے
وہ پاک سرزمینِ انبیاءؑ
وہ سرزمین کہ جہاں پیارے رسول اللّٰہﷺ
تمام انبیاء کرامؑ کے امام بنے
وہ سرزمین کہ جس کی حفاظت صحابہؓ نے کی تھی
آج وہ سرزمین تمہیں پکار رہی ہے
آؤ اُسے آزاد کروانے میں اپنا حصہ ڈالو
وہ سرزمین ہمارا، ہم مسلمانوں کا قبلۂِ اوّل ہے
ہمیں اپنے قبلۂِ اوّل کی حفاظت کرنی ہے
اسے یہودیوں کے ناپاک قدموں سے پاک کرنا ہے۔😢
اے دشمنِ دیں تو نے کس قوم کو للکارا
لے ہم بھی ہیں صف آرا، لے ہم بھی ہیں صف آرا
اللّٰه اکبر⚔️🗡️

بیت المقدس حضرت عمر فاروق رضی اللّٰه عنہ کے دورِ خلافت (637ء / 15ھ) میں فتح ہوا۔ بیت المقدس کی فتح، فتوحاتِ شام کا حصہ ت...
08/02/2023

بیت المقدس حضرت عمر فاروق رضی اللّٰه عنہ کے دورِ خلافت (637ء / 15ھ) میں فتح ہوا۔ بیت المقدس کی فتح، فتوحاتِ شام کا حصہ تھی جو اس وقت (عیسائی) بازنطینی سلطنت کے زیرِ تسلط تھا۔ اس وقت کا شام ایک بہت ہی بڑے علاقے پر مشتمل تھا جس میں موجودہ شام، فلسطین، اسرائیل، اردن، لبنان اور مصر کا کچھ حصہ شامل ہے۔ بیت المقدس سمیت شام کا اکثر حصہ حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللّٰه عنہ نے فتح کیا تھا اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے آپ ہی کو شام کا پہلا گورنر مقرر کیا تھا

07/02/2023

سوریا یعنی شام کی فضیلت اور دجالی قوتوں کا نشانہ بننے کی وجہ
سب لوگوں کا شام کی
طرف ہجرت کرجانا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شام کے نام کا اطلاق آج کے سوریا اور اس کے پڑوسی ممالک لبنان، اردن اور فلسطین پر ہوتا ہے۔ شام سرزمین حشر و نشر ہے۔ اس سرزمین سے بہت سے انبیاء کا ظہور ہوا۔ شام اور اہل شام کی ایک خاص قدرو منزلت ہے۔

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلاَنَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: "إِذَا فَسَدَ أَهْلُ الشَّامِ فَلاَ خَيْرَ فِيكُمْ، لاَتَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي مَنْصُورِينَ لاَ يَضُرُّهُمْ مَنْ خَذَلَهُمْ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ". قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ: قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ: هُمْ أَصْحَابُ الْحَدِيثِ. قَالَ أَبُو عِيسَى: وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ حَوَالَةَ وَابْنِ عُمَرَ وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَعَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

قرہ بن ایاس المزنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
'' جب ملک شام والوں میں خرابی پیدا ہوجائے گی تو تم میں کوئی اچھائی باقی نہیں رہے گی ،میری امت کا ایک گروہ قیامت تک فتح یاب رہے گا، انہیں رسوا کرنے والا انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔"

سنن ترمذی، الفتن، حدیث:2192

یہی وجہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شام میں رہائش اختیار کرنے کی وصیت فرمائی ہے، اس لیے کہ قیامت کے قریب شام اہل اسلام کا مضبوط گڑھ اور مرکز ہوگا۔

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ،‏‏‏‏ حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَرْطَاةَ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ جُبَيْرَ بْنَ نُفَيْرٍ يُحَدِّثُ،‏‏‏‏ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ،‏‏‏‏ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ "إِنَّ فُسْطَاطَ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَ الْمَلْحَمَةِ بِالْغُوطَةِ إِلَى جَانِبِ مَدِينَةٍ يُقَالُ لَهَا:‏‏‏‏ دِمَشْقُ مِنْ خَيْرِ مَدَائِنِ الشَّامِ".

ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"فتنےکے دنوں میں مسلمانوں کا مرکز غوطہٰ میں ہو گا، جو اس شہر کے ایک جانب میں ہے جسے دمشق کہا جاتا ہے، جو شام کا بہترین شہر ہوگا“۔

سنن ابو داؤد، الملاحم، حدیث:4298

"فسطاط" اصل میں خیمے کو کہتے ہیں اور یہاں اس سے مراد مسلمانوں کا مرکز اور ان کے جمع ہونے کی جگہ ہے۔ اہل اسلام اس عظیم معرکے میں، جو مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان ہوگا، وہاں جمع ہونگے۔

غوطہ" ایک شہر کا نام ہے، جو آج کل غوطہ دمشق کہلاتا ہے اور "دمشق" مشہور و معروف شہر ہے جو آج کل سوریا (شام) کا دارالحکومت ہے۔
حدیث میں مذکورر معرکہ یا تو مہدی کے ظہور سے قبل ہوگا یا مہدی کے زمانے میں ہوگا یا پھر کسی اور زمانے میں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ملک شام میں رہائش اختیار کرنے کی ترغیب اس لیے دلائی ہے کہ یہ سرزمین محشر اور مومنین کا مرکز ہے۔ ایک صحابی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشورہ طلب کیا کہ وہ کس علاقے کی طرف ہجرت کرے اور رہائش اختیار کرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شام کی طرف ہجرت کرنے اور وہاں رہنے کا مشورہ دیا۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا بَهْزُ بْنُ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ! أَيْنَ تَأْمُرُنِي؟ قَالَ: "هَا هُنَا" وَنَحَا بِيَدِهِ نَحْوَ الشَّامِ. قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

بہز بن حکیم اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا(معاویۃبن حیدۃ قشیری رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہاکہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اس وقت آپ ہمیں کہاں جانے کا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے ملک شام کی طرف اشارہ کرکے فرمایا:'' وہاں''۔

سنن ترمذی، الفتن، حدیث:2192م

قیامت قائم ہونے سے پہلے مومنوں کی غالب اکثریت وہاں ہجرت کرجائے گی بلکہ ہر مومن وہاں چلا جائے گا۔

حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ لَا يَبْقَى مُؤْمِنٌ إِلَّا لَحِقَ بِالشَّامِ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ ہر مومن شام میں چلا جائے گا۔

مصنف ابن أبي شيبة:19445
ولا يصح مرفوعاً، وهذا الأثر لا يقال من قبل الرأي فله حكم الرفع، ولا بأس بإسناده موقوفا.
یہ احادیث حجت بن چکی ہیں اور ساتھ میں لمحہ فکریہ بھی اور ان احادیث سے ثابت ہے کہ ہر مومن دجالی و شیطانی فتنوں کے عروج اور دجال کے خروج کے وقت اپنے آپ اور اپنے ایمان کو بچانے کیلئے شام یا پہاڑوں میں ہجرت کر جائے کیونکہ اگر اس شر کے دیوتا کا سامنا ہو گیا تو ہر انسان اپنے ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھے گا چاہے وہ خود کو مومن ہی کیوں نا سمجھتا ہو ۔

جیریکو میں قاسم جنگجوؤں کی ظاہری شکل نے "اسرا ینیل" اور پی اے کو حیران کردیاعبرانی زبان کے اخبار قصریٹز نے منگل کو کہا ک...
07/02/2023

جیریکو میں قاسم جنگجوؤں کی ظاہری شکل نے "اسرا ینیل" اور پی اے کو حیران کردیا

عبرانی زبان کے اخبار قصریٹز نے منگل کو کہا کہ جیریکو کے علاقے میں قاسم سے وابستہ گروپ کے ظہور نے نہ صرف صیہونی حکومت بلکہ pa اور سیکیورٹی سروسز کو بھی حیرت سے پکڑ لیا ۔

اخبار نے مزید کہا کہ جیریکو ایک سیاحتی شہر ہے ، اور مغربی کنارے کے دوسرے شہروں جیسے نابلس اور جینن کے برعکس ، ین میں مسلح تصادم یا وسیع پیمانے پر مزاحمتی تنظیموں کے بہت کم ثبوت ملے ہیں ۔

اخبار نے فلسطینی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ روز جیریکو ہا میں جو کچھ ہوا اس سے پتہ چلتا ہے کہ پی اے کو فلسطینی سرزمین پر کہیں بھی مسلح ٹیمیں بنانے کی حماس کی کوششوں کا خیال رکھنا چاہیے ۔

رام اللہ کے ساتھ جیریکو شہر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ pa کے اختیار میں اداروں کے ساتھ سب سے زیادہ رابطے رکھتا ہے ، اور پولیس افسران کے ایک کیڈٹ ... استکلال یونیورسٹی اور جیریکو کی مرکزی جیل بھی اس علاقے میں واقع ہے ۔

فلسطین کے شہر اریحا میں واقع عقبہ جبر کیمپ پر اسرائیلی فورسز کے حملے میں 5 فلسطینی فریڈم فائٹرز شہید ہوگئے جن میں دو سگے...
07/02/2023

فلسطین کے شہر اریحا میں واقع عقبہ جبر کیمپ پر اسرائیلی فورسز کے حملے میں 5 فلسطینی فریڈم فائٹرز شہید ہوگئے جن میں دو سگے بھائی شامل ہیں۔
اسرائیلی ٹیرارسٹ فورسز نے بھاری اسلحے اور مشینری کے ساتھ ایک ہفتے سے اریحا شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ تین دن قبل بھی عقبہ جبر کیمپ پر حملہ۔کیا تھا مگر کیمپ میں موجود فریڈم فائٹرز کی طرف سے مزاحمت کا سامنا کرنے پر پسپائی اختیار کی تھی۔ جس کے نتیجے میں 9 فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔
صیہونی فورسز نے متعدد مساجد میں گھس کر لاؤڈ سپیکر کے ذریعے فریڈم فائٹرز کو ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی مگر القدس کے بہادر بیٹے اپنے ہتھیار سے انہیں جواب دیتے رہے۔ اسرائیلی فورسز کے ڈرونز کو بھی نشانہ بنایا۔
گزشتہ روز نئی جھڑپ میں عقبہ جبر کے ہیروز بہادری سے لڑے یہاں تک کہ وہ اپنی سرزمین اور مقدس مقامات کے دفاع میں 5 جام شہادت نوش کرگئے اور 6 زخمی ہوئے۔ صیہونی درندے شہداء کی لاشوں کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
رب کریم شہداء کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے آمین ۔
بیت المقدس_کشمیری

07/02/2023

سینیٹ میں سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے لیے بحیثیت مسلمان دعا کرنے پر ہنگامہ اور کہا جو بھی ہو جائے ہم مشرف کے لئے دعا نہیں کریں گے

جو تیرے در سے یار پھرتے ہیں
در بدر یوں ھی خار پھرتے ہیں

*پرویز مشرف کے سیاہ کارنامے جو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی*

*پرویز مشرف نے مسجدوں کے اسپیکرز پر پابندی لگائی اور جو مؤذن مسجد کے 4 اسپیکرز میں اذان دیتا تھا اس مؤذن کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا جاتا تھا اور جو امام مسجد امریکہ کی فرعونیت کے خلاف بات کرتا تھا اس امام مسجد کو حق بیان کرنے پر جیل میں ڈال دیا جاتا تھا جس وجہ سے مساجد میں کئی کئی دنوں تک اذان اور نماز نہ ہو سکتی تھی*
*پرویز مشرف نے بڑی تعداد میں قرآن پاک اور احادیث کی کتابوں کو G72 کے گندے نالے میں پھینکوائے (نعوذبالله) پھر جب عوامی رد عمل آیا تو مزید فرعونیت دیکھاتے ہوئے پرویز مشرف نے قرآن پاک اور احادیث کی کتابوں کو CDA کے گندے ٹرکوں میں بھر کر جنگل میں پھینکنے کے آرڈر جاری کیے (نعوذبالله)*
*پرویز مشرف نے لال مسجد میں قرآن پڑھنے والی طالبات پر سیدھی گولیاں چلوائیں*
*جب امریکی صدر بش نے پاکستان کا دورہ کیا تو پرویز مشرف نے امریکی صدر بش کو مسلمانوں کی بیٹیوں کو ننگا کر کے ڈانس دیکھائے اور بڑے فخر سے کہا کہ ہماری تہذیب یہاں تک پہنچ چکی ہے*
*پرویز مشرف نے زنا کے بل پاس کروائے*
*پرویز مشرف نے افغانستان کے مسلمانوں کو قتل کرنے کے لیے امریکہ کو اڈے دیے جس سے 60 لاکھ افغانستان کے مسلمان شہید ہوئے اور اسی امریکی فوج نے افغانستان کے مسلمانوں کو کنٹینرز میں بند کر کے انہیں آگ لگا کر بھون دیا جس امریکی فوج کو پرویز مشرف نے اڈے دیے تھے*
*ایسے یزید صفت شخص کی حمایت کرنے سے پہلے سوچیں کہ کہیں ایسے یزید کی حمایت کرنے میں بروز محشر آپ کا گریبان نہ پکڑا جائے*
*مزید یہ کہ پرویز مشرف امریکہ کی دلالی کرتے ہوئے دختر پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکہ کو بیچ دی اور ہماری بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی 20 سالوں سے امریکی جیل میں قید ہیں*

آج قبله اول بیت المقدس مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے ناپاک قبضے کو دیکھ کر ہم انتظار کر رہے ہیں کہ حضرت سیدنا امام مہدی علیه ...
07/02/2023

آج قبله اول بیت المقدس مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے ناپاک قبضے کو دیکھ کر ہم انتظار کر رہے ہیں کہ حضرت سیدنا امام مہدی علیه السلام آئیں گے اور مسجد اقصیٰ کو آزاد کروائیں گے
کیا ہم نے حضرت سیدنا امام مہدی علیه السلام کے آنے کی تیاری بھی کی ہے؟
آج یہودی دجال کے استقبال کے لیے تیاریوں میں مصروف عمل ہیں اور اسلام کے خلاف ہر قسم کی سازش کر کے مسلمانوں کی توجہ جہاد فی سبیل الله جیسے عظیم فریضے سے ہٹا کر مسلمانوں کمزور کر رہے ہیں
ایک طرف یہودی اپنے دجالی منصوبوں کی تکمیل کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں اور دوسری طرف مسلمان غفلت کی نیند سو رہے ہیں
یہ وقت غفلت کا نہیں بلکہ دجالی قوتوں کے خلاف نظریاتی ، فکری اور عسکری جہاد کا وقت ہے
نظریاتی و فکری جہاد یہ ہے کہ غفلت میں پڑی مسلمانوں کی نوجوان نسل کو اپنے قلم کے ذریعے بیدار کیا جائے اور انہیں قبله اول بیت المقدس مسجد اقصیٰ کی اہمیت اور قبله اول کے دفاع کے لیے ذہنی طور پر تیار کیا جائے
عسکری جہاد یہ ہے کہ یہودیوں صیہونیوں کے خلاف لڑنے کے لیے جہادی جنگجو لشکر تشکیل دیے جائیں

یہ یہودیوں کی غلط فہمی ہے کہ وہ ہمیشہ مسجد اقصیٰ و القدس کی مقدس سرزمین پر قابض رہیں گےحضرت سیدنا امام مہدی علیه السلام ...
07/02/2023

یہ یہودیوں کی غلط فہمی ہے کہ وہ ہمیشہ مسجد اقصیٰ و القدس کی مقدس سرزمین پر قابض رہیں گے
حضرت سیدنا امام مہدی علیه السلام کے لشکر تیار ہو رہے ہیں جو صیہونیت و یہودیت کے خلاف عنقریب میدان میں اتر کر پوری صہیونیت و یہودیت کا وجود ملیا میٹ کر کے اسلام کے عروج کا اعلان کریں گے
الله پاک ہمیں حضرت سیدنا امام مہدی علیه السلام کے عظیم لشکر کا سپاہی بن کر یہودیوں کے خلاف میدان جہاد میں اترنے کی توفیق عطا فرمائے
اے امت مسلمہ کے نوجوانو خود کو محاذوں پر اترنے کے قابل بناؤ کیونکہ تمہارا سامنا پوری دجالی قوتوں کے ساتھ ہونے والا ہے جس کے لیے تمہیں عسکری لشکروں کو تیار کرنے کا فریضہ سر انجام دینا ہے

امداد ہو امداد ہو امداد الٰہیکرتے ہیں تیرے در پہ یہ فریاد الٰہی جس گھر میں ٹھکانہ تھا وہ ملبے کا ڈھیر ہےکیسے ہوں دوبارہ ...
05/02/2023

امداد ہو امداد ہو امداد الٰہی
کرتے ہیں تیرے در پہ یہ فریاد الٰہی

جس گھر میں ٹھکانہ تھا وہ ملبے کا ڈھیر ہے
کیسے ہوں دوبارہ یہاں آباد الٰہی

یہ سوچتا رہتا ہوں کھلے آسماں تلے
اب کیسے رکھوں گھر کی میں بنیاد الٰہی

دستِ دعا بلند ہیں اب دل میرا کیسے
اس غم کی کیفیت سے ہو آزاد الٰہی

امید و آس و آسرا اک آپ ہی سے ہے
خود غرض جہاں وقت ہے جلّاد الٰہی

اسلامی نظام خلافت ایک منفرد نظام تھا جو امت مسلمہ کی اجتماعیت اور وحدت کی علامت تھا نظام خلافت کے ٹوٹنے سے امت مسلمہ کی ...
03/02/2023

اسلامی نظام خلافت ایک منفرد نظام تھا جو امت مسلمہ کی اجتماعیت اور وحدت کی علامت تھا
نظام خلافت کے ٹوٹنے سے امت مسلمہ کی اجتماعیت و وحدت پارہ پارہ ہو گئی اور پوری امت مسلمہ بکھر کر ٹکڑوں میں تقسیم ہو گئی
مسلمانوں کی اجتماعیت و وحدت توڑنے کے لیے یہود و نصاریٰ نے سر توڑ سازشیں کیں اور بالآخر وہ مسلمانوں سے نظام خلافت کا تصور چھیننے میں کامیاب ہو گئے
آج یہود و نصاریٰ جمہوریت کے دجالی نظام کے ذریعے مسلمانوں پر مسلط ہو چکے ہیں
آج پوری امت مسلمہ زبوں حالی کا شکار ہے
جس کی سب سے بڑی وجہ اسلامی نظام خلافت سے دوری اور جمہوریت کے دجالی نظام کی غلامی ہے

محبت تو عام ہوگی ہے تمھیں پتہ ہے اے اقصیٰتم تو میری روح میں اتر چکے ہواور جو روح میں بستے ہیں ناااوہ روح کے جدا ہونے کے ...
03/02/2023

محبت تو عام ہوگی ہے
تمھیں پتہ ہے اے اقصیٰ
تم تو میری روح میں اتر چکے ہو
اور جو روح میں بستے ہیں نااا
وہ روح کے جدا ہونے کے ساتھ ہی جدا ہوتے ہیں
اور تمھیں معلوم ہے
مجھے زندگی میں سب سے زیادہ دکھ تمھاری قربت نہ پانے کا ہے
اس تلخ ہجر کا ہے
جسے میں دن رات جھیلتی ہوں
میں اگر تمھیں بڑھاپے میں بھی دیکھوں جبکہ میری آنکھیں دھندلی اور بینائی مدھم ہوچکی ہوں گء
تب بھی میری آنکھوں کے لئے وہ منظر پرکشش رہے گا
اور میری تمام تر زندگی کا حسین لمحہ وہی ہوگا
اور اگر مجھے یہ بھی نصیب نہ ہوا تو بوقت موت مجھے مرنے سے زیادہ ملال تمھیں نہ دیکھنے کا ہوگا
ج••••ف

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qasid Media official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Qasid Media official:

Share