20/01/2023
میں نے یہ کب کہا تھا، محبت میں ہے نجات!
میں نے یہ کب کہا تھا وفادار ہی رہو
اپنی متاعِ شوق لُٹا کر میرے لیے
بازارِ اتفاق میں نادار ہی رہو
جب میں تمہیں نشاطِ محبت نہ دے سکا
غم میں کبھی سکونِ رفاقت نہ دے سکا
جب مرے سارے چراغِ تمنا ہوا کہ ہیں
جب مرے سارے خواب کسی بیوفا کہ ہیں
پھر مجھ کو چاہنے کا تمہیں کوئی حق نہیں
تنہا کراہنے کا تمہیں کوئی حق نہیں
مرشد جون ایلیاء🖤