Info Break

Info Break Info Break is one of the growing digital platforms where you get in touch with entertaining and informational videos of talented people all across Pakistan.
(1)

If you want to inform about motivational or Entertainment story please contact Whatsapp: 03067943422

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا جدید ترین ماڈل جی پی ٹی-6 (جسے ’آسٹرا‘ کا نام دیا گیا ہے) متعارف کرا دیا ہے۔ یہ پیش رفت ...
05/09/2026

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا جدید ترین ماڈل جی پی ٹی-6 (جسے ’آسٹرا‘ کا نام دیا گیا ہے) متعارف کرا دیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کمپنی کے مطابق ماڈل نے ایک ماہ قبل ٹیسٹنگ کے دوران غیر متوقع رویہ اختیار کیا تھا۔

اوپن اے آئی کا دعویٰ ہے کہ آسٹرا نے کارکردگی کے اعتبار سے اینتھروپِک کے کلاؤڈ اور گوگل کے جیمینائی سمیت دیگر بڑے اے آئی ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کمپنی نے اپنے بلاگ میں کہا کہ آسٹرا کمپیوٹر استعمال، ویب براؤزنگ، سافٹ ویئر انجینئرنگ، سائبر سیکیورٹی، سائنسی تحقیق اور پیشہ ورانہ کاموں میں جدید ترین کارکردگی پیش کرتا ہے۔

اوپن اے آئی کے مطابق نیا ماڈل کمپیوٹر اور براؤزر کے استعمال میں بھی نئی سطح قائم کرتا ہے اور پیچیدہ پیشہ ورانہ کاموں کو زیادہ رفتار، درستگی اور بہتر فیصلہ سازی کے ساتھ انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آسٹرا کے ایک مظاہرے میں دکھایا گیا کہ ماڈل بیک وقت صارف کی مختلف درخواستوں پر کام کرتے ہوئے پیچیدہ کام بھی انجام دے سکتا ہے، جن میں قانونی معاہدہ تیار کرنا اور ویڈیو گیم بنانا شامل ہے۔

اوپن اے آئی کا کہنا کہ آسٹرا کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ یہ ایک ہی وقت میں متعدد کاموں کو سنبھال سکے اور مشکل نوعیت کے کاموں میں انسانوں کی معاونت کو مزید مؤثر بنا سکے۔

ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال پر الزام عائد کیا ہے کہ مومنہ اقبال نے وکیل کے ذریعے صلح کیلئے 20 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی۔ اپنے ...
05/09/2026

ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال پر الزام عائد کیا ہے کہ مومنہ اقبال نے وکیل کے ذریعے صلح کیلئے 20 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی۔ اپنے ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے کہا کہ مومنہ اقبال نے اپنے وکیل عدنان احسن کے ذریعے صلح کے لیے پہلے 20 کروڑ کی ڈیمانڈ کی اور بعد میں انہوں نے مجھے 9 کروڑ کی ڈسکاؤنٹ دی اور 11 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی اب بتائیں بلیک میلر کون ہے۔

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں 47 سالہ بیوہ رامابائی رن ویر نے بیٹی کی تعلیم کے لیے ایسی مثال قائم کی جس نے لوگوں کے دل جی...
05/09/2026

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں 47 سالہ بیوہ رامابائی رن ویر نے بیٹی کی تعلیم کے لیے ایسی مثال قائم کی جس نے لوگوں کے دل جیت لیے۔
رامابائی نے ساڑھی پہن کر اور ننگے پاؤں 3 کلومیٹر کی دوڑ میں حصہ لیا۔ دوڑ کے دوران چپل مشکل بننے لگی تو انہوں نے چپل اتار دی اور باقی فاصلہ ننگے پاؤں طے کیا۔ حیران کن طور پر انہوں نے 30 سال سے زائد عمر کی کیٹیگری میں تقریباً 30 منٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
رامابائی نے یہ دوڑ صرف جیتنے کے لیے نہیں بلکہ اپنی 20 سالہ بیٹی آرتی کی MPSC امتحان کی کتابوں کے لیے رقم حاصل کرنے کے لیے لگائی تھی۔ فاتح کو 3 ہزار بھارتی روپے انعام ملنا تھا، جبکہ بیٹی کو کتابوں کے لیے 3,200 روپے درکار تھے۔
رامابائی کے شوہر کا 2012 میں انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد انہوں نے محنت مزدوری کرکے اپنی دونوں بیٹیوں کی پرورش کی۔ اب وہ ایک اکیڈمی میں باورچی کے طور پر کام کرتی ہیں اور تقریباً 9 ہزار روپے ماہانہ کماتی ہیں، جہاں وہ روزانہ 200 سے زائد روٹیاں بھی بناتی ہیں
ان کی بڑی بیٹی پوجا نے بھی اسی مقابلے میں حصہ لیا اور اپنی کیٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے 2 ہزار روپے جیتے۔ ماں اور بیٹی دونوں کی انعامی رقم آرتی کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی
رامابائی کی ننگے پاؤں دوڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگ اسے ماں کی قربانی، عزم اور بیٹی کے مستقبل کے لیے جدوجہد کی مثال قرار دے رہے ہیں۔

مریم نواز کیلئے ایک جملہ ہو جائے؟
05/09/2026

مریم نواز کیلئے ایک جملہ ہو جائے؟

وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، ...
04/09/2026

وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن

04/09/2026

‏پنجاب میں کرپشن کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع!
‏کرپشن کیلئے اب کوئی گنجائش، کوئی پناہ اور کوئی رعایت باقی نہیں، زیرو ٹالرنس کا حکم۔
‏وزیر اعلی مریم نواز نے کرپشن، بد عنوانی اور اختیارات سے تجاوز کے ناسور پر آہنی ہاتھ ڈال دیا۔

04/09/2026

پوتے کو سائیکل سکھاتے ہوئے دادا کی پرانی مہارت جاگ اٹھی!

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پمز اسلام آباد کی بہادر نرس مس رضیہ نورین سے خصوصی ملاقات کر کے انہیں ایک کروڑ روپے کا انعا...
04/09/2026

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پمز اسلام آباد کی بہادر نرس مس رضیہ نورین سے خصوصی ملاقات کر کے انہیں ایک کروڑ روپے کا انعامی چیک پیش کیا ہے۔
نرس رضیہ نورین نے پمز ہسپتال کے بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ (NICU) میں لگنے والی ہولناک آگ کے دوران اپنی جان پر کھیل کر ایک نومولود بچے کو باحفاظت ریسکیو کیا تھا، جس پر وزیر اعظم نے ان کی شجاعت کو سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق قرار دیتے ہوئے انہیں آئندہ سال 23 مارچ کو صدارتی اعزاز "تمغہِ خدمت" دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 84 پ...
04/09/2026

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 84 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 349 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
ڈیزل کی قیمت بھی 2 روپے 28 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 374 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

سیف سٹیز اتھارٹی نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک کے لیے نگرانی اور کارروائیاں مزید سخت کر دی ہیں۔ سیف سٹی کیمروں ا...
04/09/2026

سیف سٹیز اتھارٹی نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک کے لیے نگرانی اور کارروائیاں مزید سخت کر دی ہیں۔ سیف سٹی کیمروں اور جدید ڈرونز کے ذریعے آلودگی پھیلانے والی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران کیمروں کی مدد سے آلودگی سے متعلق 300 سے زائد خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ای چالان جاری کیے گئے۔
تعمیراتی سامان، ریت اور مٹی بغیر ترپال لے جانے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق 43 اسمارٹ سیف سٹی سینٹرز سے حاصل ہونے والی معلومات متعلقہ اداروں کو بروقت فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف فوری ایکشن لیا جا سکے۔

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Info Break posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Info Break:

Shortcuts

Share

Category