Ch Ashraf

Ch Ashraf From cricket to football, and everything in between, we've got you covered! Get the latest sports news, scores, and analysis 🏆📰

ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی نے والد خورخے میسی کے انتقال کے بعد اپنے پہلے گول کے ساتھ میدان میں جذباتی واپسی ک...
20/08/2026

ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی نے والد خورخے میسی کے انتقال کے بعد اپنے پہلے گول کے ساتھ میدان میں جذباتی واپسی کی، تاہم انٹر میامی کو فتح نہ مل سکی اور فلاڈیلفیا یونین کے خلاف میچ 2-2 سے برابر رہا۔

فلاڈیلفیا کے سبارو پارک میں کھیلے گئے میچ میں میسی نے 26ویں منٹ میں شاندار انفرادی کوشش کے بعد بائیں پاؤں سے گیند کو جال میں پہنچایا اور انٹر میامی کو 2-1 کی برتری دلائی۔ گول کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں گھیر کر گلے لگایا، جبکہ میسی نے آسمان کی جانب دیکھ کر اپنے مخصوص انداز میں والد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

میسی اس میچ میں صرف گول تک محدود نہیں رہے بلکہ انٹر میامی کے پہلے گول میں بھی اہم کردار ادا کیا اور اسسٹ فراہم کی۔ ان کا یہ گول رواں ایم ایل ایس سیزن کا 13واں تھا، جس کے بعد وہ گولڈن بوٹ کی دوڑ میں پیٹر موسا سے صرف ایک گول پیچھے ہیں۔

میسی کے والد اور ایجنٹ خورخے میسی 8 اگست کو ارجنٹائن کے شہر روزاریو میں 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ والد کی وفات کے بعد میسی نے ایک جذباتی پیغام میں اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ ان کے بغیر زندگی اور فٹبال کا سفر کیسے جاری رکھیں۔

فلاڈیلفیا کے خلاف ڈرا کے نتیجے میں انٹر میامی کی مسلسل تین شکستوں کا سلسلہ تو ختم ہوگیا، تاہم ٹیم کی ناقابلِ شکست نہ رہنے کی مجموعی دوڑ مزید طویل ہوگئی۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک ایسا دلچسپ واقعہ پیش آیا جس نے کرکٹ شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔ پ...
20/08/2026

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک ایسا دلچسپ واقعہ پیش آیا جس نے کرکٹ شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔ پاکستان کی پہلی اننگز 171 رنز پر ختم ہونے کے بعد میچ میں استعمال ہونے والی گیند کو درمیان سے کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا۔

پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں انگلینڈ کے فاسٹ بولرز اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 5،5 وکٹیں حاصل کیں۔ ایک ہی اننگز میں دونوں بولرز کا پانچ پانچ وکٹیں حاصل کرنا ایک غیر معمولی کارنامہ تھا۔

عام طور پر پانچ یا اس سے زائد وکٹیں لینے والا بولر میچ کی گیند کو یادگار کے طور پر اپنے پاس رکھتا ہے، تاہم اس مرتبہ دونوں بولرز نے گیند کو آپس میں تقسیم کرنے کا منفرد فیصلہ کیا۔

اولی رابنسن نے بتایا کہ پاکستان کی اننگز مکمل ہونے کے بعد گراؤنڈ سے باہر جاتے ہوئے جوش ٹنگ نے تجویز دی کہ گیند کو دونوں آپس میں آدھا آدھا تقسیم کرلیں۔ رابنسن کے مطابق انہوں نے بھی اس تجویز کو دلچسپ قرار دیتے ہوئے اس پر رضامندی ظاہر کردی۔

بعد ازاں ڈریسنگ روم پہنچ کر جوش ٹنگ نے گراؤنڈ اسٹاف سے دریافت کیا کہ کیا گیند کو درمیان سے کاٹا جاسکتا ہے۔ کچھ دیر بعد گراؤنڈ اسٹاف نے واقعی گیند کے دو ٹکڑے کرکے دونوں بولرز کے حوالے کردیے۔

اولی رابنسن کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی گیند کا آدھا حصہ روز روز دیکھنے کو نہیں ملتا، اس لیے یہ ان دونوں کے لیے ایک ایسی منفرد یادگار بن گئی جسے وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔

دوسری جانب میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 48.1 اوورز میں 171 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں انگلینڈ نے دن کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنا لیے تھے۔

19/08/2026

India beat Pakistan | Hockey World Cup 2026 | Ch Ashraf

India beat Pakistan 5-3, end their Hockey World Cup campaignروایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 3-5 سے شکست دے کر ہاکی ورلڈک...
19/08/2026

India beat Pakistan 5-3, end their Hockey World Cup campaign

روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 3-5 سے شکست دے کر ہاکی ورلڈکپ 2026 کے اگلے مرحلے میں رسائی کی پاکستانی امیدیں ختم کردیں۔

نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں جاری ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کو گروپ ڈی کے اپنے تین میچز میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی ٹیم ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہوگئی۔

پاکستان نے ٹورنامنٹ کا آغاز انگلینڈ کے خلاف 1-4 کی شکست سے کیا تھا، جبکہ ویلز کے خلاف میچ 3-3 سے برابر رہا۔ بھارت کے خلاف کامیابی پاکستان کے لیے اگلے مرحلے میں پہنچنے کا واحد راستہ تھی، تاہم قومی ٹیم فیصلہ کن میچ میں کامیابی حاصل نہ کرسکی۔

ایمسٹلوین میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے ابتدا ہی سے جارحانہ انداز اپنایا۔ پہلے کوارٹر میں کپتان ہرمن پریت سنگھ نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے بھارت کو برتری دلائی، جس کے بعد ابھیشیک نے دوسرا گول کرکے اسکور 0-2 کردیا۔

دوسرے کوارٹر میں ہرمن پریت سنگھ نے پنالٹی کارنر کے ری باؤنڈ پر اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول داغا۔ پاکستان کی جانب سے حنان شاہد نے گول کرکے خسارہ کم کیا، تاہم ابھیشیک نے دوبارہ گیند کو جال میں پہنچا کر بھارت کی برتری 1-4 کردی۔

پاکستان نے پنالٹی کارنر پر سفیان کے گول کی بدولت اسکور 2-4 کیا، تاہم پہلے ہاف کے اختتام تک بھارت کو دو گول کی برتری حاصل رہی۔

تیسرے کوارٹر میں بھارت کو پنالٹی اسٹروک ملا جس پر گول کرکے اس نے اپنی برتری 2-5 کردی۔ آخری کوارٹر میں حنان شاہد نے اپنا دوسرا اور پاکستان کا تیسرا گول کیا، لیکن قومی ٹیم مزید واپسی نہ کرسکی اور میچ 3-5 سے بھارت کے نام رہا۔

اس کامیابی کے ساتھ بھارت نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی، جبکہ انگلینڈ نے بھی پول ڈی سے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے روایتی انداز میں ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا۔

ملتان: پاکستان گولڈ نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان گرینز کو 101 رنز سے شکست دے کر نیشنل چیمپئنز...
19/08/2026

ملتان: پاکستان گولڈ نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان گرینز کو 101 رنز سے شکست دے کر نیشنل چیمپئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کی ٹرافی جیت لی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان گولڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے مقررہ اننگز کے اختتام پر 340 رنز بنائے، جس میں سعد خان اور شامل حسین کی سنچریوں نے اہم کردار ادا کیا۔

سعد خان نے 112 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ شامل حسین 111 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان گرینز کی جانب سے فہیم اشرف، شاداب خان اور نسیم شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

341 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان گرینز کی بیٹنگ لائن پاکستان گولڈ کے کپتان شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی۔ گرینز کی پوری ٹیم 38ویں اوور میں 239 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

سعد بیگ نے 67 رنز جبکہ عمیر یوسف نے 44 رنز بنائے، تاہم دیگر بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔

شاہین آفریدی نے فائنل میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی اور صرف 36 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رضا اللہ، مبصر خان اور فیصل اکرم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یوں پاکستان گولڈ نے فائنل میں 101 رنز کی واضح کامیابی حاصل کرتے ہوئے نیشنل چیمپئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصل...
19/08/2026

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیڈز میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کررہے ہیں، جبکہ قومی کپتان بابر اعظم انجری کے باعث میچ کا حصہ نہیں ہیں۔

پاکستان کی حتمی ٹیم میں امام الحق، اذان اویس، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، علی عثمان، خرم شہزاد، محمد علی اور محمد عباس شامل ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ نے اپنی پلیئنگ الیون میں جو روٹ، ایمیلی گائے، بین ڈکٹ، جورڈن کوکس، ہیری بروک، ڈین لارسن، جیمی اسمتھ، گس ایٹکنسن، جوفرا آرچر، اولی رابنسن اور جوش ٹنگ کو شامل کیا ہے۔

بابر اعظم کی غیر موجودگی میں سلمان علی آغا کے لیے یہ میچ بطور کپتان اہم امتحان قرار دیا جارہا ہے، جبکہ پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کو انگلینڈ کے بولنگ اٹیک کا سامنا کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 27 اگست جبکہ تیسرا اور آخری مقابلہ 9 ستمبر سے شروع ہوگا۔

پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کے مجوزہ شیڈول کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس میں میزبان پاکستان کے ساتھ انگلی...
19/08/2026

پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کے مجوزہ شیڈول کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس میں میزبان پاکستان کے ساتھ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق تینوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا جبکہ فائنل یکم نومبر کو کھیلے جانے کی تجویز ہے۔ ابتدائی مرحلے کے میچز راولپنڈی اور بعد ازاں لاہور میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔

مجوزہ پروگرام کے مطابق راولپنڈی میں 18، 20 اور 22 اکتوبر کو تین میچز کرانے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور 25، 27 اور 29 اکتوبر کو میچز کی میزبانی کرے گا۔

سہہ ملکی سیریز کا فائنل یکم نومبر کو لاہور میں رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ تاہم حتمی شیڈول کا اعلان تینوں کرکٹ بورڈز کی باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے متعلقہ بورڈز کے درمیان مشاورت جاری ہے اور جلد باضابطہ پروگرام جاری کردیا جائے گا۔

دوسری جانب سری لنکن ٹیم کے پاکستان دورے میں تین ملکی ون ڈے سیریز کے علاوہ دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان مقابلوں کی تاریخوں اور مقامات کے حوالے سے بھی متعلقہ حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

حتمی شیڈول سامنے آنے کے بعد پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کو ایک ہی دورے میں مختلف فارمیٹس کے کئی بین الاقوامی مقابلے دیکھنے کو مل سکیں گے۔

18/08/2026

Babar Azam out

Happy independence day
18/08/2026

Happy independence day

18/08/2026

Babar Azam out from 1st test match against England

Address

Lahore Press Club Housing Society
Lahore
54850

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ch Ashraf posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ch Ashraf:

Shortcuts

Share