Awais Haider behlol

Awais Haider behlol Hope giver ❤️✨

31/07/2025

اُنچائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو باز 🦅 بنیں
دھوکے باز نہیں 🌸

31/07/2025

゚viralfbreelsfypシ゚viral ゚

08/07/2025

کاذب ماحول میں صادِق کی زندگی کسی کربلا سے کم نہیں...

حضرت واصف علی واصف♥️

03/07/2025

Ik Hindi ke imam Hussain(r.a)♥️ sa izhar mohabt

سوچو ایک ایسا دن جب آسمان سے موت برسنے لگے۔ 6 اگست 1945 کی صبح جاپان کے روشنیوں سے بھرے شہر میں ٹھیک ایسا ہی ہوا۔ صبح 8:...
17/05/2025

سوچو ایک ایسا دن جب آسمان سے موت برسنے لگے۔ 6 اگست 1945 کی صبح جاپان کے روشنیوں سے بھرے شہر میں ٹھیک ایسا ہی ہوا۔ صبح 8:15 پر امریکی فوج نے جاپان کے ہیروشیما شہر پر ایک خاص طرح کے جہاز بی B29 سپر فورٹریس سے لٹل بوائے Little Boy نام کا ایٹمی بم گرایا۔ اس بم کی طاقت 15 کلو ٹن ٹی این ٹی TNT کے برابر تھی جو عام بموں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ یہ انسانی تاریخ کا پہلا ایٹمی بم حملہ تھا۔

جیسے ہی بم گرا، آسمان میں ایک تیز چمک ہوئی اور کچھ ہی سیکنڈ میں پورا شہر آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا۔ دھماکے سے 80,000 سے زیادہ لوگ فوراً مارے گئے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے۔ یہ بم ہیروشیما کے اوپر قریب 500 میٹر کی بلندی پر پھٹا۔

دھماکے کی طاقت اتنی زیادہ تھی کہ 13 مربع کلومیٹر کا علاقہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ بم کے بعد آسمان میں بہت بڑے مشروم کے شکل کا بادل اٹھا جو قریب 12 سے 15 کلومیٹر اونچا تھا۔ ہیروشیما پر حملے سے پہلے یہ ایک بہت ہی خوبصورت شہر تھا۔ یہاں کی سڑکیں، عمارتیں، سب کچھ بے حد خوبصورت تھا۔ جنگوں کے دوران بھی یہاں پر لوگ نہیں آتے تھے۔ شہر کے لوگ اپنی زندگی خوشی خوشی گزار رہے تھے، لیکن ایٹمی بم کے ایک ہی حملے کے بعد ہیروشیما کا نقشہ ہی بدل گیا۔

عمارتیں مٹی میں مل گئیں، سڑکیں پھٹ گئیں اور ہر طرف صرف لاشیں ہی لاشیں دکھائی دے رہی تھیں۔ دھماکے کے بعد کا منظر بہت ہی زیادہ خوفناک تھا۔ چاروں طرف صرف تباہی ہی تباہی تھی۔ آگ کی لپٹیں آسمان کو چھو رہی تھیں اور تابکاری سے لوگ بری طرح متاثر ہو رہے تھے۔

درجہ حرارت بہت ہی زیادہ بڑھ گیا تھا۔ دھماکے کے مرکز میں تو 4000 ڈگری سیلسیس تک جا پہنچا تھا۔ کئی لوگوں کے سائے دیواروں پر چھپ گئے جو آج بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس حملے میں لاکھوں لوگ مارے گئے یا بری طرح زخمی ہوئے۔ جو لوگ بچ گئے، وہ تابکاری کے سبب ہونے والی بیماریوں سے جوجھنے لگے۔

ایٹمی بم کے حملے کے بعد زہریلی کالی بارش ہوئی تھی۔ بم پھٹنے سے جو ملبہ اور دھول اٹھی، اس میں ریڈیو ایکٹو ذرات بھی شامل تھے۔ یہ ذرات بادلوں کے ساتھ مل گئے اور پھر کالی بارش کی صورت میں زمین پر برسنے لگے۔ اس بارش نے اپنے رابطے میں آنے والی ہر چیز کو آلودہ کردیا، اور جو لوگ اس بارش کے پانی کے رابطے میں آئے، انہیں کئی طرح کی بیماریاں ہوئیں، اور بہت سے لوگوں کی موت بھی واقع ہوئی۔

وہ آٹھ قسم کے مرد جو غریب زندگی گزاریں گے اور غریب ہی مریں گے!1️⃣ اوّل: وہ مرد جو ایک فضول خرچ عورت سے شادی کرتا ہے۔ایسی...
11/05/2025

وہ آٹھ قسم کے مرد جو غریب زندگی گزاریں گے اور غریب ہی مریں گے!

1️⃣ اوّل: وہ مرد جو ایک فضول خرچ عورت سے شادی کرتا ہے۔
ایسی عورت جو شوہر کے مال کی حفاظت نہیں کرتی،
اور خرچ کرتے وقت دل میں کوئی درد محسوس نہیں کرتی۔
پیارے بیویو!
کیا تم جانتی ہو کہ تمہارا شوہر سڑکوں سے پیسے نہیں چُنتا،
بلکہ وہ اپنی صحت، اپنی تھکن اور اپنے جسم کی قربانی دے کر یہ کمائی لاتا ہے،
تاکہ تمہیں ایک بہتر مستقبل دے سکے۔
لہٰذا محتاط رہو، اسراف نہ کرو،
اور اپنے شوہر کا شکریہ ادا کرو، اس پر احسان نہ جتاؤ۔

2️⃣ دوّم: نشے میں مبتلا مرد!
چاہے وہ نشہ ممنوعات کا ہو، سگریٹ کا یا (ش+راب) کا۔
یہ لوگ روزانہ اپنی کمائی کو آگ میں جھونکتے ہیں،
اور آخر میں جو بچتا ہے، وہ اپنی بیماریوں پر خرچ کرتے ہیں۔
ایسے مرد کی بیوی اور بچے سب سے زیادہ تکلیف میں ہوتے ہیں۔

3️⃣ سوّم: وہ شوہر جو عورتوں کے پیچھے لگا رہتا ہے!
جو صرف اپنی شہوت کے پیچھے بھاگتا ہے،
اپنی کمائی رذیل عورتوں پر خرچ کرتا ہے،
آسانی سے استحصال کا شکار ہوتا ہے۔
اس کی پیٹھ پیچھے ایک بیوی ہوتی ہے جو ہزار غم اور مایوسیوں کا سامنا کر رہی ہوتی ہے۔

4️⃣ چہارم: وہ مرد جو اپنی بیوی پر ظلم کرتا ہے!
(م+ار پ+ی+ٹ)، (گ+ال+ی+اں)، (ب+ےع+زت+ی)،
ایسے مرد کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔
چاہے بیوی بددعا دے یا نہ دے،
ایسا شخص اللہ کے انصاف سے نہیں بچ سکتا۔

5️⃣ پنجم: وہ مرد جو سودی کاروبار کرتا ہے!
یعنی پیسہ خرید و فروخت کے نام پر سود سے کما رہا ہے،
چاہے کوئی بھی مذہبی بہانہ بنا لے۔
ایسے لوگ آج کل مسلمانوں کی مارکیٹوں میں کثرت سے موجود ہیں۔

6️⃣ ششم: وہ شوہر جو مالدار لوگوں کی دوستی میں لگا رہتا ہے!
ان جیسے بننے کی کوشش میں فضول خرچی، مہنگے لباس اور نمود و نمائش کی دوڑ میں لگ جاتا ہے،
حالانکہ اس کی آمدنی اس قابل نہیں ہوتی۔

7️⃣ ہفتم: وہ مرد جو کیفے، تفریح گاہوں، سیر و سفر اور لذتِ نفس کا عادی ہوتا ہے!
ایسے مرد کی کمائی بھی ضائع ہو جاتی ہے اور وقت بھی۔

8️⃣ ثامن (اور سب سے اہم)!
وہ مرد جو اپنے ماں باپ کا نافرمان ہوتا ہے۔
ایسا شخص نہ دنیا میں کامیاب ہوتا ہے،
نہ آخرت میں اس کا کوئی نصیب ہوتا ہے۔

30/04/2025

"ہر دل کے لیے ایک درد ہے، اور
ہر درد کے لیے ایک راستہ ہے۔"
🙏🏻مولا کائنات🙏🏻

22/04/2025

جس ملک میں %50 سے زیادہ لوگ بدمعاش بننے، بدمعاشوں سے تعلقات رکھنے اور بدمعاشی کی گفتگو کو فخریہ طور بیان کرتے ہوں وہاں محبت، خلوص، تعمیر، ترقی اور تہذیب پروان نہیں چڑھتی♥️

09/04/2025

اگر خوش رہنا چاہتے ہو تو کسی بات کو اپنی توہین اور بے عزتی مت سمجھو بلکہ بولنے والی کی کم ظرفی سجھ کر آگے بڑھ جاؤ♥️

18/03/2025

لیکن میں نے ہر چیز کی پرواہ کرنا چھوڑ دی،
اور تب سے میری ساری مشکلات غائب ہو گئیں۔

— فیوڈور دوستوفسکی♥️

14/03/2025

اگر درد محسوس کرتے ہو تو زندہ ہو
اگر دوسروں کی درد محسوس کرتے ہو تو ایک انسان ہو"
♥️😊

Address

Hujra
Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:30
Tuesday 09:00 - 21:30
Wednesday 09:00 - 21:30
Thursday 09:00 - 21:30
Friday 09:00 - 21:30
Saturday 09:00 - 21:30
Sunday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awais Haider behlol posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share