25/10/2025
ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رخصت کی درخواست منظرِ عام پر
اعلیٰ افسر کی جانب سے چھٹی کی درخواست کا مثبت جواب نہ دیا گیا
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسوسناک واقعے کے بعد مرحوم ایس پی عدیل اکبر کی جانب سے جمع کرائی گئی چھٹی کی درخواست منظرِ عام پر آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے اپنی درخواست میں ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق تین روز کی میڈیکل رخصت مانگی تھی۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ ان کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ تاہم، ذرائع کے مطابق اعلیٰ افسران کی جانب سے اس تحریری درخواست کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرز نے ایس پی عدیل اکبر کو تین روز کے بیڈ ریسٹ کا کہا تھا، مگر ان کی درخواست پر عمل نہ ہونے کے باعث وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔ واقعے کے بعد چھٹی کی یہ درخواست منظرِ عام پر آنے پر مختلف حلقوں میں افسوس اور سوالات جنم لے رہے ہیں۔
Mian Shehbaz Sharif Islamabad Police