Pakistan News

Pakistan News Daily News Update

13/09/2026

مارے گئے! اب تو پکا ’را‘ کے ایجنٹ کا ٹھپہ لگ جائے گا
میرے الفاظ کو بالکل نئی زندگی دینے کیلئے شکریہ ایمی!
مشہور ڈائیلاگ گانے میں شامل ہونے پر شہبازگل کا ردعمل

13/09/2026

دو پہیوں اور 3 پہیوں والی سواریوں پر ماہانہ 20 لیٹر پٹرول پر 100 روپے فی لٹر کاریلیف دیا جائے گا، وزیراعظم

11/09/2026

رشوت لیتے محکمہ آبپاشی وہاڑی کا ملازم گرفتار!

وہاڑی: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ وہاڑی نے مجسٹریٹ کے ہمراہ کامیاب ریڈ کرتے ہوئے محکمہ آبپاشی وہاڑی کے ملازم محمد ادریس کو شہری سے مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

کارروائی کے دوران ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے گئے، جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

🔴 کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس—عوامی شکایات پر فوری کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

11/09/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ساہیوال کے ایم پی ایز کی ملاقات، ساہیوال میں 14 مزید الیکٹروبسیں مہیا کرنے کا اعلان

11/09/2026

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبا کو نکالنے سے روک دیا

11/09/2026

قائداعظم محمد علی جناحؒ — یومِ وفات

11 ستمبر 1948ء پاکستان کی تاریخ کا ایک انتہائی افسوسناک دن ہے۔ اسی روز بانیٔ پاکستان، قائداعظم محمد علی جناحؒ، اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ پاکستان کے قیام کے صرف ایک سال بعد قوم اپنے عظیم رہنما سے محروم ہوگئی۔

قائداعظمؒ ایک عظیم مدبر، بے مثال رہنما اور اصول پسند شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنی انتھک جدوجہد، مضبوط عزم اور غیر متزلزل قیادت کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن کے حصول کی راہ ہموار کی۔ ان کی قیادت میں مسلمانوں نے ایک الگ وطن کا خواب دیکھا اور اسے حقیقت میں تبدیل کیا۔

قائداعظمؒ کا پیغام اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے پاکستان کو ایک مضبوط، ترقی یافتہ اور انصاف پر مبنی ریاست بنانے کا خواب دیکھا تھا۔

آج ان کی برسی پر ہم انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

اللہ تعالیٰ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے اصولوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

قائداعظم زندہ باد!
پاکستان پائندہ باد!

11/09/2026

بریکنگ نیوز | این اے 168 بہاولپور

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا نوٹس جاری

این اے 168 بہاولپور میں انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انتخابی مہم میں مبینہ شرکت اور سرکاری عہدے کے استعمال پر وضاحت طلب کرلی۔

نوٹس میں انتخابی ضابطۂ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی سے متعلق مؤقف پیش کیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ فریق سے مقررہ وقت میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

انتخابی مہم میں سرکاری منصب کے مبینہ استعمال کا معاملہ مزید اہمیت اختیار کرگیا، اب ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے جواب کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ہفتہ برقرار رہیں گی، نوٹیفیکیشن جاری
26/06/2026

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ہفتہ برقرار رہیں گی، نوٹیفیکیشن جاری

⚠️ وفاقی حکومت کا گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی کا اعلانگھی کی قیمت میں 90روپے اور آئل کی قیمت میں 80روپے فی لیٹر کمی کا...
22/06/2026

⚠️ وفاقی حکومت کا گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

گھی کی قیمت میں 90روپے اور آئل کی قیمت میں 80روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

سولر پینلز کی قیمتوں میں 9 ہزار روپے تک کمی، بیٹریوں کے ریٹ بھی گرنے کا امکان

22/06/2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 60 سے 70 روپے تک کی کمی کا اعلان
ذرائع

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share