05/12/2023
موبائل میں ایک مسئلہ آتا ہے کہ سکرین پر خودبخود ٹچ ہونے لگتا ہے ایپس خودبخود کھلنے اور بند ہونے لگتی ہیں۔ ایسے لگتا ہے جیسے کوئی جن موبائل استعمال کر رہا ہے لیکن آپ گھبرائیں نہیں کوئی جن آپکا موبائل استعمال نہیں کر رہا بلکہ موبائل میں ایک خرابی آ گئی ہے جسکو جن کی مناسبت سے گھوسٹ ٹچ کہتے ہیں۔ آج ہم اسی مسئلے اور اس کے حل کے بارے میں بات کریں گے۔
گھوسٹ ٹچ میں سکرین ایسے ٹچ کو رسپانس کر رہی ہوتی ہے جو آپ نہیں کر رہے۔
اور جو آپ ٹچ کر رہے ہوتے ہیں یہ کوئی ایپ کھولنا چاہ رہے ہوتے ہیں وہ نہیں کھل رہی ہوتی۔ اور جب آپ ایک دفعہ سکرین کو آف کر کہ دوبارہ آن کرتے ہیں تو یہ مسئلہ ٹھیک ہو جاتا ہے لیکن ٹھوڑی دیر بعد دوبارہ ہونے لگتا ہے۔
بہت ممکن ہے کہ یہ کوئی سافٹ وئیر موبائل ایپ یا موبائل کی کسی سیٹنگ کا مسئلہ نہیں ہے۔ یہ سکرین کا ہی مسئلہ ہے سکرین کا ٹچ کنٹرولر سرکٹ خراب ہو سکتا ہے سکرین کہیں سے ہلکی سی کریک ہو سکتی ہے یا ہو سکتا ہے سکرین کے کنیکشنز میں مٹی چلی گئی ہو یا یہ سکرین کے کنیکشن میں نمی یا پانی جانے کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔
اس میں لازمی نہیں کوئی ایک مسئلہ ہے اوپر بتایے گئے مسئلوں میں سے کوئی ایک یا ایک سے زیادہ بھی ہو سکتا ہے۔
نیچے اس مسئلے کے کچھ ممکنہ حل بتائے گئے ہیں۔
1۔ اکثر یہ مسئلہ تب ذیادہ آنے لگتا ہے جب آپ موبائل کو چارجنگ پر لگا کر استعمال کرتے ہیں۔ موبائل کا اریجنل چارجر استعمال کریں اور چارجنگ لگا کر موبائل کو استعمال نہ کریں یہ ویسے بھی safe نہیں ہے۔
2۔ موبائل سکرین کو آف کریں اور کسی بلکل ہلکے گیلے کپڑے سے پوری سکرین کو صاف کریں سکرین کے سائیڈوں سے اچھی طرح صاف کریں۔ پھر کسی خشک کپڑے سے سکرین کو خشک کریں۔
3۔ اگر سکرین پروٹیکٹر لگا ہے تو اسے اتار کر سکرین صاف کریں اور پھر نیا سکرین پروٹیکٹر لگائیں
4۔ سکرین کو ہر طرف سے بغور دیکھیں کہ کسی جگہ سے سکرین کریک یا ٹوٹی ہوئی تو نہیں ہے۔ ( اگر ٹوٹی ہوئی ہے تو سکرین بدلنی پڑے گی)
5- اگر آپ بہت ذیادہ فون کا استعمال کر رہے ہیں تو ایک دفعہ ٹھوڑا کم کر کہ دیکھیں فون کے ذیادہ استعمال سے فون گرم ہونے لگتا ہے اور ڈائریکٹ سورج کی روشنی میں بھی فون کو استعمال نہ کریں کیوں کہ گرمی کی وجہ سے موبائل کی کارکردگی پر فرق پڑتا ہے اور یہ بھی گھوسٹ ٹچ کا سبب بن سکتا ہے۔
6۔ بہت ممکن ہے کہ یہ کوئی موبائل کے سافٹ وئیر یا ایپ کا مسئلہ نہیں ہے لیکن پھر بھی چیک کریں کے موبائل کا سافٹ وئیر کی کوئی اپ ڈیٹ آئی ہے اگر اپ ڈیٹ ہونے والا ہے تو اپ ڈیٹ کر کہ دیکھیں۔
7- اگر موبائل میں بہت زیادہ ایپس انسٹال ہیں اور بیک گرونڈ میں بہت سی ایپس چل رہی ہیں تو فالتو ایپس کو ان انسٹال کریں اور بیک گرونڈ میں چلنے والی ایپس کو بند کریں۔
8- موبائل کو مکمل ری سیٹ کر کہ دیکھیں۔ یاد رکھیں آپ کا موبائل میں موجود سارا ڈیٹا ختم ہو جائے گا۔
9- اگر أپ نے اوپر بتائے گئے تمام طریقے آزما لیے ہیں اور مسئلہ حل نہیں ہوا ہے۔تو پھر موبائل کو کسی ریپرنگ شاپ پر لے کر جائیں۔ سکرین کے کنیکشن جو موبائل کے بورڈ کے ساتھ ہوئے ہیں ان میں بھی مسئلہ ہو سکتا ہے نمی ہو سکتی ہے یا کنیکشن لوز ہو سکتے ہیں۔ یہ موبائل کو کھول کر ہی ٹھیک کر سکتے ہیں۔ اور ہو سکتا ہے کہ آپ کے فون کی مکمل سکرین ہی تبدیل ہو۔