17/07/2025
کھلے دل سے اپنی غلطیوں کو تسلیم کریں
آج اپنی زندگی کے ایک اور سال کا اختتام اور نئے سال کا آغاز کر رہا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اُس نے مجھے ایک اور سال زندگی عطا فرمائی۔
زندگی میں انسان سے غلطیاں ہونا فطری بات ہے۔ لیکن اصل بات یہ ہے کہ ہم اُن غلطیوں کو دل سے تسلیم کریں، اللہ کی طرف رجوع کریں، سچے دل سے توبہ کریں، اور جن لوگوں کا دل دکھایا ہو، اُن سے معافی مانگیں۔
غلطیوں سے سبق سیکھنا اور آگے بڑھنا ہی اصل کامیابی ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مجھے نیک راستے پر چلنے کی توفیق دے، میری کوتاہیوں کو معاف فرمائے، اور مجھے اپنی رضا کی راہ دکھائے۔ آمین۔
جزاکم اللہ خیراً 💫