06/09/2025
مٹھے والی اور بہت سے شہروں میں ٹیلی نار سروس متاثر
مٹھے والی اور بہت سے شہروں کے عوام گزشتہ سات دنوں سے شدید مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ ان دونوں شہروں میں ٹیلی نار کی موبائل اور انٹرنیٹ سروس مسلسل متاثر ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کالز، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ استعمال کرنا ناممکن ہو گیا ہے، جس سے کاروبار، تعلیمی سرگرمیاں اور روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیلی نار انتظامیہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لے اور دونوں شہروں کے صارفین کو سہولت فراہم کرے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر سروس جلد بحال نہ ہوئی تو وہ مجبورا دوسرے نیٹ ورکس پر منتقل ہو جائیں گے۔