06/05/2025
بھارت کا پاکستان میں3 مقامات پر میزائل حملہ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے بہاولپور، کوٹلی، مظفر آباد میں فضا سے میزائل داغے ہیں۔بزدل دشمن بھارت نے پاکستان میں 3جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔بھارت نے اپنی فضائی حدود سے حملہ کیا ہے۔ بھارت نے شرمناک حملہ کیا۔ پاک فضائیہ متحرک ہے ،بھارتی طیاروں کو آنے نہیں دیا۔ کوٹلی، مظفر آباد اور بہاولپور میں فضا سے میزائل داغے ہیں۔پاکستان وقت کا تعین کرکے بھرپور جواب دے گا۔بھارت کے میزائل حملے کے نقصانات کا جائزہ لیاجارہاہے۔ بھارت کی عارضی خوشی کو مستقل غم میں بدلا جائے گا۔