19/07/2026
السلام علیکم !اسلام میں کسی بے گناہ شخص پر جھوٹا الزام لگانا، جھوٹی گواہی دینا، یا جان بوجھ کر اسے سزا دلوانے کی کوشش کرنا بہت بڑا گناہ اور ظلم ہے۔ قرآن و سنت میں اس کی سخت مذمت آئی ہے۔
النساء (4:112)
"اور جو شخص کوئی خطا یا گناہ کرے، پھر اس کا الزام کسی بے گناہ پر لگا دے، تو اس نے بہتان اور کھلے گناہ کا بوجھ اٹھایا۔"
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مضروب بی بی کو صحت کاملہ عاجلہ نصیب فرمائے کل تھانہ شہرسلطان میں بستی فرید والا سے ایک وقوعہ رپورٹ ہوا ہے جس میں ایک لڑائی جھگڑے میں کسی عورت کو فائر لگا ہے اور اس فائر کا ایٹریبیوشن صفدر آتش ایڈووکیٹ پر ڈالا گیا ہے ، بوقت وقوعہ اور 15 پر کال 6 بجے کی ہے لیکن صفدر آتش تھانہ شہرسلطان کے بلکل ساتھ عبداللہ پلازہ کی سیکیورٹی کیلئے نصب کیمروں کی آنکھ میں دوستوں کے ہمراہ شام 5:33 بجے سے 6:45 تک مسلسل یہاں پر ہے جبکہ اسکا بھائی یونس تبسم سرکاری ہسپتال علی پور میں بطور ٹیکنیشن کل رات 8 بجے تک اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتا رہا ہے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ہسپتال میں موجود ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ان ثبوتوں کو مثل کا حصہ بنا کر میرٹ پر اترنے کی پوری پوری امید ہے یہ ایک بہت بڑا وقوعہ ہے اس میں کسی بے گناہ کو سیاسی اور ذاتی رنجش کی بنا پر وقوعہ میں شام کرنا سراسر زیادتی ہے اس سے بڑی زیادتی یہ ہے کہ صفدر آتش کی بوڑھی والدہ جن کی عمر تقریباً 70 سال پلس ہوگی انکو پولیس اپنے ساتھ لے آئی مدعیان کی طرف سے انکو بھی نامزد کر کے جوڈیشل کروا دیا گیا ہے جان اللہ کو دینی ہے یہ فائر نہ صفدر آتش نے مارا ہے نہ یونس تبسم نے اور نہ ہی انکی بزرگ والدہ نے یہ تقریباً 70 منٹ کی صفدر آتش کی مسلسل سی سی ٹی وی فوٹیج بطور ثبوت آپ دیکھ سکتے ہیں اس کے علاوہ تسلی کرنے کیلئے ساتھ بیٹھے انکے دوستوں سے پوچھ سکتے ہیں یہ عبداللہ پلازہ جاکر بھی ریکارڈ چیک کر سکتے ہیں , مزید میرے موبائل کا سی ڈی آر ڈیٹا بھی چیک کر سکتے ہیں میں سی سی ٹی وی کیمرے کی ٹائمنگ کے مطابق اپنا موبائل استعمال کر رہا ہوں کالز سن رہا ہوں ، اللہ انشاء اللہ ضرور حق سچ کرےگا سب کچھ سامنے آجائے گا جو کہ یہاں لکھنا بالکل درست نہیں اللہ تعالیٰ ہماری بہن کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے آمین
ہمیں اس بڑے معاملے پر قانون نافظ کرنے والے اداروں سے انصاف کی پوری پوری توقع ہے
اللہ ہر کسی کا حامی و ناصر ہو ۔
نوٹ ۔
ایف آئی آر کی کاپی پہلے کمنٹ میں ملاحظہ فرمائیں ۔