07/12/2024
جڑانوالہ میں نوبیاہتا دلہن کی ہلاکت: ’’دس سالہ بھانجے کے ہاتھ سے گولی چلی، اور الزام ٹک ٹاک پر ڈال دیا گیا‘
جڑانوالہ کے ایک گاؤں میں چند روز قبل افسوسناک واقعہ پیش آیا جب فاطمہ کی شادی کے صرف دو دن بعد ہی اس کی موت کی خبر سامنے آئی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق فاطمہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے پستول لے کر اپنی کنپٹی پر رکھ رہی تھی کہ اچانک گولی چل گئی اور اس کی موت واقع ہو گئی۔
ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے دوران خود کو خطرے میں ڈالنے کی روایت پر دنیا بھر میں تنقید کی جاتی ہے، لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی حقیقت کچھ مختلف ہو سکتی ہے اور یہ اتنا سادہ نہیں جتنا کہ اہلخانہ نے بتایا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے کی اصل نوعیت کا پتا چل سکے۔