Hakeem Mian Khalil Naturopath

Hakeem Mian Khalil Naturopath Dr Mian Khalil( Herbalist Naturopath & Homeopath )
( D. H. M.

S) R.H.M.P
Reg=( N.C.H Islamabad )
فاضل الطب واجراحت
( نیشنل کونسل فار طب آسلام آباد)
Senior Professor Islamic Unani Medical college Lahore
We Cure All Your Problem With 100% Natural Herbs

24/09/2025

ادرک کے طبی فوائد اور مختلف امراض میں ادرک کا استعمال کیسے کیا جائے Medical benefits of ginger and how to use ginger for various diseasesadark ke tabi fawaid or mukhtalf amraz min adark ka istamal kise kiya jaye











ترپھلا کی چائے ..... اجزاء :ترپھلہ کا سفوف آدھی چمچپانی ڈیڑھ کپشہد ایک چمچترکیب و خوراک :پانی میں ایک چمچ ترپھلہ کا سفوف...
24/09/2025

ترپھلا کی چائے .....

اجزاء :
ترپھلہ کا سفوف آدھی چمچ
پانی ڈیڑھ کپ
شہد ایک چمچ

ترکیب و خوراک :
پانی میں ایک چمچ ترپھلہ کا سفوف ڈالکر ابال کر چھان کے شہد ملا کے صبح نہار منہ گھونٹ گھونٹ کر پئیں.

اسکے بہت فوائد ھیں چند درج زیل ھیں :-

*جسم میں زائد رطوبتیں جمع ھونا
*بالوں کا قبل از وقت سفید ھونا
*جسم میں صفراء کا جمع ھونا
*جسم میں گلٹیاں بننا
*جلد کا بگڑنا پھوڑے پھنسیاں زخم بننا
*قبض کا مستقل رہنا
*معدے کا کام نہ کرنا
*آنتوں کی خشکی
*بلغم کیرہ نزلہ
*صفراوی موٹاپا
*کولیسٹرول بڑھنا
*یورک ایسڈ بڑھنا
*داڑھی کے بال سفید ھونا
*منہ پہ جھریاں سیاہیاں کیل مہاسے ھونا
*عضو خاص کی کمزوریاں
*جریان
*لیکیوریا
*رحم کے تمام مسائل
*پیشاب کے تمام امراض
*سوزاک
*آتشک
*گردے مثانے پتے کی پتھریاں
*نظر کی کمزوری
*مثانے کی کمزوری
*پراسٹیٹ گلینڈ کا بڑھنا
*ہائیپر ھونا
*دماغی کمزوری
*سٹریس
*ٹینشن
*جسمانی کمزوری
*پیشاب کی جلن
*عورتوں کے جملہ امراض مخصوصہ
*نقاہت
*چکر آنا
*بیہوشی
*غشی
*جسمانی دردیں
*بلڈ پریشر ھائی لو
*گردوں کی صفائی
*جگر کی مضبوطی
*جسم سے بلغم کا خاتمہ
*کمردرد
*پٹھوں کا درد
*لنگڑی کا درد
*کمردرد
*قوت مدافعت میں کمی

* ترپھلہ کیا ہے ؟

( آملہ + ھریڑ + بہیڑہ )
ترپھلہ ازحد مفید چیز ھے جو طب یونانی کے مایہ ناز نسخوں کا جزواعظم ھے. یہ لفظ " تری پھلہ " سنسکرت کا ھے جسکا مطلب ھے تین پھل ، جب عرب کے اطبا نے اسکو استعمال کرنا شروع کیا تو اسکو معرب کر کے "اطریفل" کا نام دیا. پہلے ھم الگ الگ تینوں کا جائزہ لیں گے پھر اسکے مجرب اور آزمودہ مرکبات پر بات ھوگی.

1. آملہ ( آنولہ ) :-
اعصاب کیلئے مقوی ھے. دل اور دماغ کیلئے مفرح ھے. معدہ کو طاقت دیتا ھے. نظر کو بڑھاتا ھے. مسوڑھوں کو مضبوط کرتا ھے. بالوں کی سیاھی کو قائم رکھتا ھے اور پیچش کو فائدہ مند ھے. اسکا مضر اثر بہت کم ھے پھر بھی دودھ ، شہد اور روغن بادام اسکی مضرت کو ختم کرنے کیلئے ساتھ استعمال کیئے جاتے ھیں.

2. بہیڑہ ( بلیلہ ) :-اسکا مزاج سرد اور خشک ھے. بلیلہ کو اکیلا بہت کم استعمال کیا جاتا ھے. اسکی مضرت کو ختم کرنے کیلئے شہد اور دیسی گھی استعمال کیا جاتا ھے

3. ھریڑ ( ھرڑ ، ھلیلہ ) :-اسکا مزاج سرد اور خشک ھے. مقوی دماغ، اعصاب، معدہ، مثانہ، سر کے چکر اور آنکھوں کیلئے مفید ھے. جاذب رطوبات ھے. بلغمی اور سوداوی مادوں کو خارج کرتی ھے. مختلف ترکیبوں سے بیسیوں بیماریوں میں فائدہ کرتی ھے.

ترپھلہ آملہ، ھرڑ اور بلیلہ کے برابر وزن سفوف کو جب بھی کسی جگہ استعمال کرنا ھو تو اسکے سفوف کو روغن بادام یا دیسی گھی سے چرب ضرور کر لیا کریں تاکہ اسکی خشکی ختم ھو جائے.
قدرتی کڑی بوٹیوں سے علاج شفاء کے عمل کو تیز اور سائیڈ ایفیکٹ سے پاک بنا دیتا ھے
We cure your All Health problem with natural Herbs
پروفیسر طبیب ہومیو ڈاکٹر میاں محمد خلیل
ہربلسٹ چیف ہربل کلینک مغلپورہ لاہور 03009429584

💧سائی ڈونیا cydonia Vulgaris 💧 یہ بہی اور سفرجل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے یہ ہومیوپیتھک کے علاوہ طب نبوی اور طب یونانی ...
21/09/2025

💧سائی ڈونیا cydonia Vulgaris 💧

یہ بہی اور سفرجل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے
یہ ہومیوپیتھک کے علاوہ طب نبوی اور طب یونانی میں کثرت سے استعمال ہوتا ہے اس کا پھل، بیج (بہی دانہ)، پتے اور چھال بھی استعمال ہوتی ہے اس کے پھل کا مربہ بھی استعمال ہوتا ہے جوکہ بہت فوائد کا حامل اور مزیدار ہوتا ہے
طب نبوی اس کو بہت زیادہ اہمیت ہے کئی احادیث میں اس کو استعمال کرنے ترغیب دی گئی ہے اور طب نبوی. میں سب سے زیادہ طاقتور یعنی سپر فوڈ اس کو کرار دیا گیا ہے
طبعی خواص
مقوی اعضاء رئیسہ، مقوی دماغ، مقوی دل، مقوی معدہ، مقوی جگر اور مقوی باہ ہے_
Hysteria, stress, depression اور anxiety
کو ختم کرتی ہے دل کو طاقتور بناتی ہے اور دل کے دورے اور فیل ہونے سے بچاتی ہے، بھوک بڑھاتی ہے معدہ کے السر، H pylori،
پیچش ،اور سنگرہنی سے نجات دلاتی ہے، چگر کے سدے کھولتی ہے آور قوت باہ میں اضافہ کرتی ہے
یہ دوا خواص اور علامات ہر دو طرح کمال کا اثر رکھتی ہے
💧ہومیوپیتھی میں cydonia کا استعمال💧
اس کا مدرٹنکچرز زیادہ تر ہومیوپیتھک میں استعمال ہوتا ہے جوکہ اس کے بیج یعنی بہی دانہ سے بنایا جاتا لیکن اگر اس کے بیج یعنی بہی دانہ اور سفرجل فورٹ دونوں سے بنا کر استعمال کرایا جائے تو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے اور میری کلینک کا یہی معمول ہے
زیر نظر تصویر میں میرا خود کا تیار کردہ cydonia مدرٹنکچر ہے جو بہی دانہ اور سفرجل فورٹ ہر دو اجزاء سے بنایا گیا ہے
یہ بہت سے خواص کی حامل مدرٹنکچر ہے لیکن یہاں اختصار کیساتھ لکھنے کی کوشش کرونگا
ایک تو یہ میل ریپروڈکٹو سسٹمMale Reproductive System کی بہترین دوا ہے،
انفرٹیلیٹیInfertility کی تقریبا تمام کیسز میں میں میل انفرٹیلیٹیInfertility
میں میل ریپروڈکٹو سسٹمMale Reproductive System
کا صیح طور کام یا فنکشن سرانجام نا دینا شامل ہوتا ہے اور سائی ڈونیا cydonia مدرٹنکچر میل ریپروڈکٹو سسٹمMale Reproductive System کی سب سے بڑی اور بہترین دوا ہے
یہ ایسی مدرٹنکچر ہے جو ڈاریکٹلی برین (دماغ) سے اپنا کام شروع کرتی ہے اینٹی آکسیڈنٹ Antioxidant کے خواص کی حامل دوا ہونے کی وجہ سے
ڈوپامین Dopamine، اور سرٹوناین Serotonin نیروٹرانسمیٹرز Neurotransmitters کے افعال کو درست کرکے ان کارکردگی کو برھاتی ہے جس سے دماغ سے سگنل اور میسجز کا نظام بہتر طور پر کام کرتا ہے اس لیے تمام جسم ایک مربوط، بہتر اور مثالی کام کرتا ہے
کیونکہ یہ اینٹی آکسیڈینٹ
Antioxidant
ہے سٹرس stress, ڈپریشن depression اور انزائٹی anxiety سے بچاتی ہے اور دماغ میں نیروٹرانسمیٹرز Neurotransmitters کی کارکردگی کو بڑھا کر سکس دیزائر (S*x Desire)
بڑھاتی ہے اور اریکشن er****on کو پیدا کرنے بہت مفید دوا ہے
حالانکہ اس کا ہارمونز میں ایفکت مشاہدے میں نہیں آیا
اور سائی ڈونیا سے ٹیسٹوسٹیرونtestosterone لیول نہیں بڑھتا مگر اس کے باوجود بھی سکس (S*x Desire)
کی خواہش اور ایکشن er****on بڑھ جاتی ہے
اخر اس کی کیا وجہ ہے کہ ٹیسٹوسٹیرون Testosterone لیول بھی نہ بڑھے مگر سکس کی خواہش اور اریکشن er****on بڑھ جائے کیونکہ اکثر مریضوں میں دیکھنے میں آیا ہے کہ ٹیسٹوسٹیرون Testosterone کی مقدار پوری ہوتی پھر بھی ان میں سکس کی خواہش اور اریکشن er****on میں کمی یا نہ ہونا مشاہدہ کی گئی ہیں اس سے یہ واضح ہوا کہ ان مریضوں میں سکس کی خواہش اور اریکشن er****on میں کمی یا نہ ہونا ٹیسٹوسٹیرونtestosterone کی کمی کی وجہ سے نہ تھی بلکہ سٹریس،stress
ڈپریشن،depression اور
نیروٹرانسمیٹرز
Neurotransmitters کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے تھی کیونکہ سائی ڈونیا سٹریس اور ڈپریشن کو کم یا ختم کرتی ہے اور نیروٹرانسمیٹرز
Neurotransmitters کے افعال کو درست کرتی ہے اور کارکردگی کو برھاتی ہے جس سے دماغ کا رجحان مردانگی کی طرف جاتا ہے جس سے سکس کی خواہش پیدا ہوتی ہے اور اریکشن بڑھ جاتی اور میل ریپروڈکٹو سسٹم کے افعال کو درست کرتی ہے اور کارکردگی کو بڑھاتی ہے
یہ دوا سمال پینسMicropen*s (عضو مخصوص چھوٹا رہے جانا) میں بہت کارگر دوا ہے لیکن اس مقصد کے لیے اگر سائی ڈونیا کے ساتھ ٹیسٹوسٹیرونtestosterone لیول بڑھانے والی ادویات جیسے ڈامیانہ، اشواگندھا، ٹرائی بیولس ٹری، اسپاراگس، یوہمبینیم اور وغیرہ وغیرہ بھی ساتھ استعمال کرائی جائیں تو کارگر ثابت ہوتی ہیں
اور اس سے نائٹرک آکسائیڈ کی مقدار بڑھ جاتی ہے اس لیے خون کا بہاو عضو مخصوص کی طرف برھ جاتا ہے جس سے پینس (عضو مخصوص) کے سائز میں اضافہ ہوتا ہے
یہ ڈائجسٹو سسٹم کی بہترین دوا ہے، السر اور ایچ پیلوری H PYLORI میں بھی فائدہ مند ہے
یہ UTI میں خصوصاً RBC آ رہے ہوں تو اس ٹھیک کرتی ہے
نیروٹرانسمیٹرز Neurotransmitters کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے اور اس کے افعال درست کرتی ہے اس لیے یہ پرکسنParkinson’s disease اور الزیمر ڈزیز Alzheimer's disease میں بھی فائدہ مند ہے اس کے استعمال سے مردوں اور عورتوں کے دل میں سکس کی خواہش اور رغبت پیدا کرتی ہے حالانکہ مردوں اور عورتوں میں سیکس کی خواہش کو بڑھانے والے ہارمونز الگ الگ ہیں کیونکہ یہ دوا ہارمونز کو نہیں چھیڑتی بلکہ نیروٹرانسمیٹرز
Neurotransmittersکے افعال کو درست اور بڑھا کر سکس کی خواہش میں اضافہ کرتی ہے
اس لیے یہ مرد اور زن دونوں کے لیے بہترین دوا ہے
مردوں میں اس کو طلا کے طور پر استعمال کرا سکتے ہیں
مقدار خوراک مدرٹنکچر کے 10 قطرے دن میں تین بار

21/09/2025

آنکھوں کے گردسیاہ حلقوں سے نجات حاصل کریں صرف 2گھریلو چیزوں کے استعمال سے
Get rid of dark circles around your eyes using just 2 household items





20/09/2025

کمر درد کا علاج وجوہات اور احتیاط

14/09/2025

ٹرائی گلسرائیڈ یورک ایسڈ اور خون میں کلاٹ کا ہربل نچرل علاج اسباب احتیاط اور علاج
How to treat triglycerides, uric acid and blood clots with herbal natural remedies, causes, precautions and treatment by Hakeem Mian Khalil Herbalist







مارننگ شوز اور شوشل میڈیا کے ڈاکٹروں اور عطائیوں اور آپاؤں کے ٹوٹکوں اور نسخوں سے خبردار!ابھی ایک ھربل پروڈکٹ کا اشتہار ...
11/09/2025

مارننگ شوز اور شوشل میڈیا کے ڈاکٹروں اور عطائیوں اور آپاؤں کے ٹوٹکوں اور نسخوں سے خبردار!
ابھی ایک ھربل پروڈکٹ کا اشتہار دیکھا جس میں وہ دھماسہ پاؤڈر کا چمچ بھر پانی میں ابال کر اس کا جوشاندہ دن میں دوبار پینے کا مشورہ دے رہے تھے کہ خون کی صفائ جلدی امراض اور کینسر کے لئے بہت مفید ہے۔
دوسری طرف ہماری نام نہاد ڈاکٹر شائستہ لودھی جو کہ ایلوپیتھک ڈاکٹر ہیں وہ مارننگ شوز میں ببانگ دھل روزانہ ایک چمچ اسگندھ( اشواگندھا) پاؤڈر کھانے کا مشورہ دے رہی ہیں اور اس کے بیش و بہا کایا پلٹ فوائد بتا رہی ہیں۔
سب سے پہلی بات تو یہ کہ بطور ایک ایلوپیتھک ڈاکٹر وہ ھربز Herbs اور ان کے مزاج کے بارے میں کتنی معلومات رکھتی ہیں؟ یہاں جتنے بھی حکما حضرات بیٹھے ہیں وہ زرا بتائیں کہ روزانہ ایک چمچ اسگندھ پاؤڈر کیا گُل کھلائے گا؟
کوئ دار چینی پاؤڈر چمچ بھر کر کھانے کا مشورے دے رہا ہے تو کوئ چمچ بھر ھلدی دودھ میں ملا کر گولڈن مشروب بنا رہا ہے۔ خدا کی پناہ
۔ ایک ٹوٹکے باز آپا بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کے لیے 2 چمچ کلونجی ایک کپ پانی میں ابال کر پلانے کا مشورہ دے رہی ہے حالانکہ 2 چمچ کلونجی جس بچے یا بڑے کو پلا دو اس کو خون کے مڑوڑ نکسیر یا بلڈ پریشر ہائی ہونے کا خطرہ ہے
ایک صاحب وزن کم کرنے کے لیے صبح ایک عدد کھیرا ایک کلاس کوک کی بوتل میں ڈال کر خالی پیٹ پینے کا مشورہ دے رھے تھے

جن مفردات کی خوراک 500 سے ہزار ملی گرام یعنی ایک کیپسول ہے اور وہ بھی مناسب بدرقہ کے ساتھ وہ چمچے بھر بھر کر کھانے کے مشورے دئے جا رہے ہیں۔ یہ مفردات دوسرے مصلحات کے ساتھ ملا کر نسخے بنائے جاتے ہیں تب فائدہ کرتے ہیں۔ اسگندھ کا 1000 ملی گرام کیپسول آپ کو دودھ میں دیسی گھی کا چمچ ملا کر اس کے ساتھ لینا ہوگا ورنہ جلن اور گرمی پیدا کرے گا۔ اسی طرح دھماسہ کا ایک چمچ روزانہ لینے سے آپ کے جسم جوڑوں پٹھوں میں شدید درد اور کھنچاؤ محسوس ہوگا۔
مورنگا پاؤڈر کا بھی چمچہ بھر سفوف کھانے کا مشورہ دیا جارہا ہے جبکہ مورنگا بھی سخت گرم خشک ہے۔
مورنگا کی اصلاح کے لئے چھوٹی الائچی بہترین ہے، مورنگا کبھی مفرد نہیں لینا چاہئے۔ نہ ہی مورنگا کا پاوڈر بہتر ہے مورنگا استعمال کا بہترین طریقہ اس کا قہوہ ہے چھوٹی الائچی کے ساتھ،یعنی آدھی چائے کی چمچی یعنی ڈھائ گرام مورنگا کے سفوف میں دو چھوٹی الائچی ڈال کر ڈیڑھ کپ پانی میں پانچ منٹ ابالیں اور پھر چھان کر شہد ملا کر لیجئے۔ اس سے آپ کو مورنگا کے بہترین فوائد ملیں گے۔
جو خواتین اسگندھ استعمال کرنا چاہتی ہیں وہ پنساری سے 50 گرام اسگندھ پچاس گرام ستاور کا بالکل باریک سفوف بنوا کر اس کو چھان لیں اور اس میں سوگرام مصری یا گلوکوز کا پاؤڈر ملا کر جار میں رکھیں۔ اس کی ایک یا آدھی چمچی صبح شام نیم گرم دودھ کے ایک کپ سے لیں۔ بہتر ہوگا کہ آدھی چمچی سے شروع کریں اور پھر ھفتہ بعد پوری چمچی کرلیں۔ بہترین نتائج کا حامل نسخہ ہے۔

مارننگ شوز میں اس قسم کے مشورے دینے والوں کو میرا مشورہ ہے کہ صرف چیٹGPT یا گوگل پر پڑھ لینے سے مفردات کے مزاج خواص مصلحات اور خوراک کا پتہ نہیں چلتا۔ شائستہ لودھی زرا پہلے خود دوچار دن ایک چمچ اسگندھ پاؤڈر روزانہ کھا کر دیکھیں اور اس کے اثرات و خواص خود پر محسوس کریں۔ اس کے بعد عوام کو مشورہ دیں۔
خدارا رحم کریں۔ یہ کوئ مزاق نہیں ہے۔
عوام سے بھی التماس ہے کہ خدارا یہ ٹی وی چینلز اور گوگل وغیرہ یا فیسبک پر بتائے گئے مشوروں پر ہرگز عمل نہ کریں ، استعمال سے پہلے لازمی کسی ماہر اور کوالیفائیڈ طبیب سے مشورہ
کرلیں ۔ کیونکہ جڑی بوٹی کا مزاج مقدار خوراک اور طریقہ استعمال اور اس کا مصلح ایک کوالیفائیڈ اور ماہر طبیب ہی جانتا ھے
یہ نہ کسی ایلوپیتھک ڈاکٹر نہ کسی ٹوٹکہ باز آپاوں کے بس کے کی بات ہے
مارننگ شو - شوشل میڈیا فیس بک ٹک ٹاک یوٹیوب پر بیٹھے آدمی کو جو طبی مشورے اور ہربل جڑی بوٹیوں پر بات کر رہا ہے اس کو سرچ کریں کہ وہ کوالیفائیڈ اور ماہر طبیب ہے کہ نہیں پھر اس کے مشورہ پر عمل کریں
ورنہ ٹوٹکے باز اور نان کوالیفائیڈ طبیب اور ایلوپیتھک حضرات کے جڑی بوٹیوں مفردات اور طبی مرکبات کے مشورے آپ کو مہنگے پڑ سکتے ہیں کیونکہ طب ایک مکمل طریقہ علاج ہے اس کی اپنی فلاسفی ہے کیفیات مزاج اور اخلاط اس کی بنیاد ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ماہر طبیب تجویز تشخص اور مشورہ دیتا ہے ٹوٹکے باز نان کوالیفائیڈ اور دیگر پیتھی سے تعلق رکھنے والے افراد اس طب کی الف ب سے بھی واقف نہیں ہیں تو پھر یہ لوگ اس طبی فیلڈ میں چھلانگ لگا کر ایک آتائی اور نیم حکیم خطرہ جان کا کردار ادا کر رہے ہیں ہیں عوام کی خدمت
نہیں

10/09/2025


#بلڈپریشر #

09/09/2025

بھوک کی کمی کا نیچرل علاج

09/09/2025

کیمرا بند کر دے 🤣😂😂 چھوٹو بدمعاش
انائیں ملتی ہیں وراثت میں۔ طوفان کو گلے لگانا ہر کسی کے بس میں نہیں ہوتا۔بعض دفعہ راستہ بدل دینا، خاموش ہو جانا، اگنور کر دینا تمہاری جیت ہوتی ہے۔۔۔کیمرہ مین اندر سے جل چکا ہے۔۔۔گارنٹی ہے۔۔۔ننھے کا رویہ فنی نہیں ہے یہ غیر معمولی ہے۔۔۔ننھے کاندھوں پر عمر سے بڑی زمہ داریاں محسوس کرنے والا ہے۔۔۔۔ #بدمعاش 😛


08/09/2025

بواسیر کا 7 دن میں مکمل خاتمہ صرف ایک پھول سے کامیاب اور نیچرل علاج

#بواسیر

07/09/2025

آپ سگریٹ نہیں پی رہے بلک سگریٹ آپ کر پی رہا ھے "سگریٹ کا دھواں صرف آپ کو نہیں، آپ کے اپنے خوابوں کو بھی جلا دیتا ہے... 🚭 اپنی فیملی کے لیے
زندہ رہیں
#سگریٹ

Address

Chief Herbal & Homeopathic Clinic Mughalpura Lahore WhatsApp 0300-9429584 Pakistan
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 07:34 - 17:00
Saturday 19:00 - 22:00

Telephone

+923009429584

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeem Mian Khalil Naturopath posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hakeem Mian Khalil Naturopath:

Share