Awami News TV

Awami News TV I am a journalist

03/08/2026
03/08/2026

Bahawalnagar Mein Mousaladhar Barish, Kai Ilaaqay Zer-e-Aab

بہاول نگر میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان بھی موجود ہے، جبکہ انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

01/08/2026

Iran Ka Sakht Intibah! America Ki Difai Dhaal Banne Walay Mumalik Jung Ki Lapeet Mein Aa Sakte Hain

ایران نے خطے کے ممالک کو امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون پر نظرثانی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جو ممالک امریکا کی دفاعی ڈھال بنیں گے، وہ ممکنہ طور پر جنگ کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف اپنی کارروائیوں کے لیے خطے کے ممالک کے وسائل کو دفاعی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ ممالک پر زور دیا کہ وہ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر اپنی پالیسیوں کا ازسرِ نو جائزہ لیں۔

27/07/2026

NADRA Ka Bara Elan! Ab Passport Ke Liye Digital ID Se Tasdeeq Mumkin

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ نادرا نے نئی سہولت متعارف کراتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب شہری پاک آئی ڈی (Pak ID) موبائل ایپ میں موجود ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے ذریعے بھی اپنی شناخت کی تصدیق کروا سکیں گے۔

نادرا کے مطابق اگر کسی شہری کے پاس فزیکل شناختی کارڈ موجود نہ ہو تو بھی وہ پاکستان یا بیرونِ ملک ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے دفاتر میں پاسپورٹ کی درخواست دیتے وقت ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے ذریعے اپنی شناخت کی تصدیق کرا سکتا ہے۔ اس اقدام سے پاسپورٹ کے حصول کا عمل مزید آسان، تیز اور جدید ہو جائے گا۔

20/07/2026

ایران نے تصدیق کی ہے کہ اسے ثالثوں کی جانب سے 10 روزہ جنگ بندی سے متعلق تجاویز موصول ہوئی ہیں، جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق فی الحال ان تجاویز کی تفصیلات عوامی نہیں کی جائیں گی، تاہم سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس تجویز کا مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی لانا اور مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔ دوسری جانب ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ سفارتی عمل کے ساتھ ساتھ اپنی دفاعی تیاری بھی برقرار رکھے ہوئے ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے عمان کے ساتھ قریبی تعاون جاری ہے۔

19/07/2026

Punjab Mein Monsoon Ki Dhamakedar Wapsi, Lahore Samait Kai Shahron Mein Barish Ki Peshgoi

پنجاب میں مون سون کا نیا سسٹم داخل ہونے کے بعد موسم نے ایک بار پھر کروٹ لے لی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے، جبکہ دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے نشیبی علاقوں اور حساس مقامات پر پیشگی حفاظتی اقدامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں کو بھی خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

18/07/2026

Imran Khan Mulakat Case: 20 July Ko Supreme Court Mein Kya Hone Wala Hai?

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقاتوں سے متعلق دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 20 جولائی کو اہم سماعت ہوگی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جس میں مشال یوسفزئی اور عظمیٰ خان کی جانب سے دائر درخواستوں پر غور کیا جائے گا۔

گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے ملاقاتوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹس طلب کی تھیں۔ آئندہ سماعت میں عدالت فریقین کے جوابات کا جائزہ لینے کے بعد مزید قانونی کارروائی اور ممکنہ احکامات پر فیصلہ کرے گی۔

17/07/2026

Kya Pakistan Par Koi Naya Behrani Khatra Mandla Raha Hai? Khufiya Report, Asal Haqeeqat Kya Hai?

پاکستان کے خلاف برطانوی سرزمین کا استعمال، برطانوی حکومت کا انتباہ جاری

پر امن احتجاج کا حق صرف قانونی دائرے میں ہے۔ کسی کو تشدد، خوف اور دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں، برطانوی ہوم آفس

پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف برطانوی سرزمین کے استعمال پر برطانوی حکومت نے انتباہ جاری کردیا ہے۔ برطانیہ کا کہنا ہے کہ ملک میں پر امن احتجاج اور آزادئ اظہار مطلق حقوق نہیں بلکہ ان کی قانونی حدود ہیں۔

برطانوی ہوم آفس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پر امن احتجاج کا حق صرف قانونی دائرے میں ہے۔ کسی کو تشدد، خوف اور دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں۔ آزادئ اظہار نفرت، تشدد پر اکسانے اور مجرمانہ رویے تک نہیں پھیلتی۔

بیان میں برطانوی ہوم آفس کا مزید کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر برطانوی پولیس کو کارروائی کا اختیار حاصل ہے۔ عوام کو ڈرانے دھمکانے سے متعلق جرائم پر قانون نافذ ہوگا۔ پر امن احتجاج اور عوامی تحفظ کے مابین توازن برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف رواں ماہ کے دوران ہی مظاہرے ہوئے۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 سے 8 جولائی 2026 کے دوران لندن میں کشمیر ملین مارچ کے نام سے ہونے والے مظاہرے جو پارلیمنٹ اسکوائر سے پاکستان ہائی کمیشن تک گئے، ان میں ہزاروں افراد شریک ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان مظاہروں میں آزاد کشمیر میں گرفتاریوں، انٹرنیٹ بندش اور احتجاج کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے خلاف پر امن احتجاج کے نام پر ملک کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور ان میں نعرے صرف پاکستان کے اداروں یا پاک فوج کے خلاف ہی نہیں بلکہ ملک کے خلاف بھی لگائے گئے جس پر پاکستان کے ہر شہری کی دلآزاری ہوئی تھی

17/07/2026

Kya America Aur Iran Ki Jang Ka Khatra Hai? Taza Tareen Aelaan Se Dunya Mein Khulbali"

"عوامی نیوز ٹی وی کی اس خصوصی رپورٹ میں جانیے امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی خطرناک کشیدگی کی تازہ ترین صورتحال۔

امریکہ نے ایران پر حملوں کی نئی لہر کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد خطے میں جنگی بادل منڈلا رہے ہیں۔ دوسری جانب ایران نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ان پر حملہ کیا گیا تو وہ خطے میں موجود تمام امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔

اس کشیدہ صورتحال کے عالمی معیشت پر فوری اثرات مرتب ہوئے ہیں اور عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ کیا یہ تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ ہے؟ اس بحران کے پاکستان پر کیا اثرات پڑیں گے؟ تمام تفصیلات جاننے کے لیے اس ویڈیو کو آخر تک دیکھیں اور ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں۔

16/07/2026

Tando Allahyar Madrasa Student Murder Case: 3 Mushtaba Afraad Hirasat Mein

سندھ کے ضلع ٹنڈوالہٰیار کے علاقے چمبڑ میں مدرسے کے 12 سالہ طالب علم کے مبینہ قتل کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ہونے کے شبہے میں تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق طالب علم کی لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ فرانزک شواہد بھی جمع کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق واقعے کی مکمل حقیقت پوسٹ مارٹم، فرانزک رپورٹ اور مزید تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واضح ہوگی، جبکہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami News TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Awami News TV:

Shortcuts

Share