
28/07/2025
یہ بچہ آج اورینج ٹرین میں دیکھا جس نے ایک باؤل میں دال چنا اٹھا رکھی تھی بیچنے کے لیے ،دو چکر لگانے کے بعد تیسرے چکر میں دال گری یا گرائ گئی اللّٰہ جانتا ہے ۔پاس بیٹھی آنٹی نے بولا سب کچھ پیسے ملا کے اس کی مدد کر دیں لڑکے کے مطابق 700 کی دال تھی۔۔مگر پاس جو ایک لڑکی تھی اس نے بتایا کہ یہ دوسری بار ایسا کر چکاتھا سمجھ میں نہیں آتا بندہ اب کسی کی مدد بھی کرے تو کیسے لوگوں نے اپنا اعتبار کتنا خراب کر لیا ہے ،مگر اس بچے سے تو ایسی امید نہیں تھی کیونکہ اس کی عمر بھی اتنی نہیں کونسی ایسی مجبوری تھی کس نے اس کو اس طرح کرنے کے لیے بولا کل کو کوئی واقعی مجبور ہوا تو لوگ اس کا اعتبار کریں گے اس کی مدد کے لیے آگے بڑھیں گے ،بس یہ سوالات چل رہے تھے ذہن میں 😏😔😭