19/03/2025
کیا "دو پہیہ" واقعی "پنچایت" جتنی اچھی ہے؟
"پنچایت" کے کردار جیسے گھر کے لوگ لگتے ہیں.......آپ ان سے ملنا چاہتے ہیں، ان کے ساتھ بیٹھ کر چائے پینا چاہتے ہیں۔ لیکن "دو پہیہ" کے کردار کبھی کبھی دور کے رشتہ دار لگتے ہیں.......مل کر اچھا لگتا ہے، مگر دل سے دل کا رابطہ نہیں بنتا۔ "پنچایت" میں ہر ایپی سوڈ ایک چھوٹی سی کہانی ہے جو مکمل لگتی ہے، جیسے چھوٹا سا دیہاتی کھیت......چھوٹا لیکن بھرپور۔ "دو پہیہ" کبھی کبھی بڑے کھیت کی طرح لگتی ہے جو آدھا ہی کاشت ہوا ہو.......کوشش تو بہت ہے، مگر فصل پوری نہیں اُگتی.....
اگر دونوں کو کھانے سے تشبیہ دیں تو "پنچایت" وہ دیہاتی دعوت ہے—دال، چاول، روٹی، سبزی، اور آخر میں کھیر.......ہر چیز اپنی جگہ پر، ذائقہ دار، اور پیٹ بھرنے والی۔ "دو پہیہ" اس کے مقابلے میں جیسے فاسٹ فوڈ ہے......برگر اور فرائز......کھانے میں مزہ تو آتا ہے، لیکن وہ دِل اور پیٹ بھرنے والی بات نہیں۔ "پنچایت" جیسے چولہے پر پکی ہوئی روٹی ہے......وقت لگتا ہے، لیکن مزہ لاجواب۔ "دو پہیہ" مائیکروویو میں گرم کیا ہوا کھانا ہے........تیز تیار، لیکن وہ دھواں اور خوشبو غائب.....
تو بھائی، "دو پہیہ" دیکھنے میں مزہ دیتی ہے، لیکن "پنچایت" کا جادو الگ ہے۔....!
By