Wake Up Pakistan

Wake Up Pakistan We can't help everyone, but everyone can help someone. Help us to grow ( Please Like this page)

B

19/10/2022

The Algorithm Behind

A must listen Talk! save your generation please 🙏🏽

14/09/2022

افغانستان کے علاقے پل خمری میں گدھا مسجد میں داخل ہونے پر نمازیوں نے فائرنگ کرکے گدھا مار دیا
گدھے کے مالک نے نمازیوں پر فائرنگ کرکے 13 نمازی ھلاک کردیے۔
جواب میں نمازیوں نے بھاری اسلحے کے استعمال سے گدھے کے مالک کے گاوں پر حملہ کردیا 33 خواتین سمیت 38 افراد جانبحق ہوگئے 51

Queen Elizabeth, the Longest-Reigning British Monarch, Dies at 96کوئین الزبتھ 96 سال کی عمر میں وفات پا گئی ۔
08/09/2022

Queen Elizabeth, the Longest-Reigning British Monarch, Dies at 96

کوئین الزبتھ 96 سال کی عمر میں وفات پا گئی ۔

05/09/2022

"I had a better cover drive than you and Babar"

*آسیہ ماری گئی۔۔*✍🏻 نبیل انور ڈھکونو دس سال قبل گرمیوں کی ایک شکر دوپہر کو میں نے کہیں سے آسیہ بانو کا موبائل نمبر لے کر...
30/08/2022

*آسیہ ماری گئی۔۔*✍🏻 نبیل انور ڈھکو
نو دس سال قبل گرمیوں کی ایک شکر دوپہر کو میں نے کہیں سے آسیہ بانو کا موبائل نمبر لے کر انہیں کال کی اور بتایا کہ میں ان سے مل کر ان کی کتھا سننا چاہتا ہوں۔ یہ ان دنوں میں ہی جہلم جیل سے بد کاری کے ایک مقدمے سے نکل کر آئی تھی۔ راولپنڈی روڈ کے دائیں طرف واقع چکوال کے محلے تین مرلہ سکیم جسے چکوال کا ریڈ لائیٹ ایریا بھی کہا جا سکتا ہے کی مرکزی شاہراہ پر واقع ایک بڑی حویلی کے صحن میں دھریک کے درخت کے نیچے آسیہ بانو ایک پانچ چھ سال کے بچے کو اپنی گود میں لٹا کر اس کے سر سے جوئیں نکال رہی تھی۔ آسیہ کو دیکھ کر مجھے بے اختیار سعادت حسن منٹو کے ٹھنڈا گوشت کی کلونت کور کاخیال آ گیا۔ اس کے بعد گاہے بگاہے آسیہ کے متعلق خبریں اخبارات میں چھپتی رہیں اور ان کے نام سے پہلے "بدنام زمانہ منشیات فروش" لکھنا پولیس کی پریس ریلیزز اور مقامی صحافیوں کی خبروں کا ناگزیر جزو بن گیا۔ اپنی 47 سالہ مختصر لیکن ہنگامہ خیز زندگی میں آسیہ پر لگ بھگ منشیات فروشی، جسم فروشی، غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی، مکانات پر ناجائز قبضے اور قتل کے دس بارہ مقدمات درج ہوے۔ کچھ ماہ قبل آسیہ منشیات کے ایک مقدمے میں اڑیکا لگ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق آسیہ نے اس مقدمے سے نکلنے کے لیے اپنے ایک "پرانے شناسا" ریٹائرڈ اے ایس آئی ملک ممتاز سے رابطہ کیا اور اسے کہا کہ مجھے اس مقدمے سے نکالو تو میں اپنا گھر تمہارے نام کر دوں گی۔ آسیہ نے ملک ممتاز کو ایک اشٹام بھی لکھ کر دے دیا لیکن جب ضمانت پر باہر آئی تو دوبارہ مکان کی دعوے دار بن گئی۔ دونوں فریقین میں مکان کے تنازعے پر مقدمہ بازی شروع ہوئی۔ آٹھ اگست کو مکان کے تنازعے پر دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا۔ پولیس کے ایک افسر کے مطابق آسیہ کے گروپ میں کرڑ کڑاہی کے لوگ بھی شامل تھے۔ دوسری طرف ملک ممتاز ایک تو ریٹائرڈ اے ایس آئی اور دوسرا تعلق سرکلاں گاوں سے کہ جہاں ایک دفعہ بینک ڈکیتی کے ملزمان کو پکڑنے جانے والی پولیس پارٹی بمشکل جان بچا کر نکلی تھی۔ دونوں گروپوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ملک ممتاز اور ان کا بیٹا نعیم ممتاز زخمی ہوے جبکہ دوسری طرف سے آسیہ، آسیہ کی بہو حاجرہ بی بی اور مینگن گاوں کا کاشف زخمی ہوے۔ ملک ممتاز زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا جبکہ آسیہ گینگ کا کاشف ابھی تک تشویش ناک حالت میں ہے۔ مینگن گاوں کا کاشف اگست 2012 میں مینگن کے ہی اقرار الحسن کے قتل میں نامزد ہوا تھا۔ مئی 2019 میں ڈھکو میں قتل ہونے والےڈھاب پڑی کے ٹکا خان کے قتل میں بھی کاشف نامزد ہوا تھا۔ ملک ممتاز کے قتل میں آسیہ کے تین بیٹے گرفتار ہیں جبکہ وہ اور اس کی بہو ضمانت قبل از گرفتاری پر تھیں۔ آج آسیہ بانو اپنی بہو حاجرہ بی بی کے ساتھ منشیات کے مقدمے میں رکشے پر پیشی سے واپس آرہی تھی کہ اوڈھروال میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ آسیہ اور اس کی بہو حاجرہ موقع پر ہی جانبحق ہو گئیں۔ کرائم سین پر جمع لوگوں کے منہ سے یہ ہی جملہ نکل رہا تھا، *"آسیہ ماری گئی"۔*پولیس کے ایک افسر کے مطابق ریٹارڈ اے ایس آئی ملک ممتاز کے دو بھانجے قتل کے مقدمے میں کافی عرصے سے اشتہاری مجرم ہیں۔

Courtesy:

24/08/2022
24/08/2022

حکمرانوں اور محافظوں کو طاقت کے نشے میں یہ لوگ کیوں کر نظر آہیں گے ۔

22/08/2022

ایک ہی ہسپتال سے دو مختلف شہباز گل برآمد ۔

دونوں کو مختلف سٹائل سے پمز ہسپتال سے نکالا گیا ۔

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wake Up Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share