
20/05/2025
کمالیہ (20مئی): سیاسی و سماجی شخصیت رائے عمر حیات خان منج ، میاں ریاض احمد ڈھڈی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1کمالیہ کے ہیڈماسٹر شوکت علی تبسم سے اُن کے آفس ملاقات کی، ہیڈ ماسٹر نے رائے عمر حیات منج کو تاریخی حیثیت کے حامل سکول ہذا میں جاری نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں، تعلیمی معیار، نمایاں کارکردگی اور دیگر امور کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا، انھوں نے طلباء کو فراہم کردہ سہولیات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1کمالیہ ڈویژن بھر میں اپنی منفرد شناخت و پہچان رکھتا ہے، اس ادارے کے فارغ التحصیل طلباء زندگی کے ہر شعبہ جات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، رائے عمر حیات خان منج ، میاں ریاض احمد نے سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر کی تعلیمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ایک ماہر و محنتی اساتذہ کی ٹیم کے ساتھ آیندہ بھی سکول کا نام روشن کریں گے