19/10/2025
پریس کلب اقبال ٹاؤن لاہور کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت بانی وسرپرست اعلیٰ پیر سید محمد رضا حیدر بخاری القادری آستانہ عالیہ سید آباد شریف چوہنگ میں منعقد ہوا۔
چوہنگ لاہور( مہر علی نقیبی)
تفصیلات کے مطابق پریس کلب اقبال ٹاؤن لاہور کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت بانی وسرپرست اعلیٰ پیر سید محمد رضا حیدر بخاری القادری آستانہ عالیہ سید آباد شریف چوہنگ میں منعقد ہوا۔جس میں ممبران و عہدیداران نے بھرپور شرکت کی بانی و سرپرست اعلی پیر سید محمد رضا حیدر بخاری القادری، سرپرست اعلیٰ چوہدری خلیل سیال،صدر ملک مشرف حسین صابری،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خلیل احمد ملک،سنئیر نائب صدر مہر علی نقیبی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری بلال نقیبی ،نائب صدر محمد شہباز، نائب صدر ملک عمر کھوکھر،ایگزیکٹو ممبران میں آصف علی قادری، رانا عرفان ،علی حیدر بھٹی،محمد عمر نقیبی اجلاس کا حصہ بنے۔اجلاس میں پچھلے ماہ کی کارکردگی پر نظرثانی کی گئ۔اور آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل دیا گیا۔صدر ملک مشرف حسین صابری کے والد محترم اور سنئیر صحافی باباۓ صحافت ملک ممتاز حسین کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئ۔