
02/10/2022
پاکستان، انگلینڈ
لائیولائیودو کیچز بابر، ایک وسیم کے ہاتھوں ڈراپ، انگلینڈ کے بیٹرز کے آگے پاکستانی بولرز بے بس
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا ساتواں میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ہی ٹیمیں اب تک تین تین میچز جیت چکی ہیں اور آج کا میچ جیت کر دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کی کوشش کریں گی۔
خلاصہ
انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال کے بعد پاکستان میں پہلی مرتبہ کرکٹ سیریز کھیل رہی ہے اور آج سات میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ ہے۔
انگلینڈ نے پاکستان کو چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دے تھی۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان، حارث رؤف، محمد حسنین اور خوشدل شاہ ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔
انگلینڈ نے رچرڈ گلیسن کے بجائے کرس ووکس کو شامل کر لیا ہے۔