28/10/2025
مارجن کتنا لیا جائے
تحریر میاں نعیم اختر
یہ ہے تو ایک بہت اسان اور سادہ سا سوال لیکن
اس کا جواب بہت لمبا اور مشکل ہو سکتا ہے
مارجن کتنا لیا جائے یہ بہت ساری چیزوں پر ڈیپینڈ کرتا ہے ہر کاروبار میں اس کا فارمولا مختلف ہو سکتا ہے
ہر پروڈکٹ پر مارجن مختلف ہو سکتا ہے
مثال کے طور پر
اگر آپ کریانہ سٹور کا کام کرتے ہیں
مارکیٹ میں آپ کے اجو باجو اور بھی 10 لوگ کام کر رہے ہیں
ہر ایک کے پاس ایک جیسا پروڈکٹ ہے تو مارجن الریڈی طے ہو چکا ہے اگر آپ اس سے زیادہ لیں گے تو آپ کی سیل کم ہوگی ہاں البتہ اگر آپ کم مارجن لیں گے تو سیل میں اضافہ ہوگا لیکن اگر سیل میں اتنا اضافہ نہ ہوا جتنے کہ اپ کے اخراجات کور کر سکے تو یہ طریقہ آپ کے لیے نقصان دہ ہوگا
لیکن اگر اپ
کچھ ایسی پروڈکٹ رکھیں جو کہ مارکیٹ میں کسی اور کے پاس نہیں ہے تو اپ ان خاص پروڈکٹ پر دوسروں سے کچھ زیادہ مارجن لے سکتے ہیں
سمجھے
مطلب ہر کاروبار میں جس پراڈکٹ پر جتنا زیادہ کمپیٹیشن ہوگا اتنا کم مارجن ہوگا جس پروڈکٹ پر کمپٹیشن جتنا کم ہوگا آپ کی اجارہ داری ہوگی اس پر مارجن زیادہ ہوگا آپ روپے کی چیز 100 میں دے سکتے اور اگر کمپٹیشن زیادہ ہے تو ہو سکتا کی 100 روپے کا پروڈکٹ آپ مشکل سے ہی 120 میں فروخت کر سکو
اس کے علاوہ مختلف قسم کے کاروباروں میں مختلف قسم کی ایٹم پر مختلف قسم کا مارجن ہو سکتا ہے
مین ائٹم پر کم مارجن کا فارمولا۔۔۔
اس میں کیا ہوتا ہے مثال کے طور پر
الیکٹریکل پلمبر ہارڈ ویئر اور پینٹ کے سامان میں
مثال دے رہا ہوں اپ مین ائٹم پر مارجن کم لیں
اس سے اپ کی سیل میں اضافہ ہوگا
خلاصہ
اگر اپ زیادہ مارجن کی فکر میں ہیں تو یاد رکھیں زیادہ تر وہی پروڈکٹ زیادہ مارج ہو جائے گی جو مارکیٹ میں ان کے پاس نہیں ہوگی اس کے علاوہ اپنی خریداری ٹھیک کریں
اس پر ڈیٹیل ارٹیکل اپ کو پیج پر جلد مل جائے گا اس پیج کو فالو کر کے اپنی کاروباری معلومات اور نالج میں اضافہ کیجیے
Mian Naeem Akhtar