
07/07/2025
وہ گھر سے نکلی بس سٹاپ پر بہت رش تھا دیکھ کر گھبرا گئی میری باری کب آئے گی؟ مگر دو منٹ بعد بس آگئی مرد تھوڑے پیچھے ہوگئے "باجی آپ آگے آجائیں "
بس میں گئی تو آدمی سے آدمی ٹکرا رہا تھا گھٹن میں کیسے سفر کرتی؟ ساتھ والی سیٹ سے مرد اٹھا باجی آپ میری سیٹ پر بیٹھ جائیں.
دفتر پہنچی تو وہاں بھی رش تھا مگر بوڑھے کلرک نے اسے بلا لیا اور کسی مرد نے اعتراض بھی نہیں کیا کہ میری باری پہلے ہے، بوڑھے کلرک نے بیٹی کہہ کر مخاطب کیا اور کام کر دیا،
واپسی گھر کے قریب والے تندور سے روٹی لینے چلی گئی لائن میں لگے مرد پیچھے ہوگئے "باجی آپ پہلے لے لیں"
گھر پہنچی تو شوہر صاحب جاب سے آچکے تھے فوراً شربت لائے ٹھنڈا میٹھا شربت پی کر جان میں جان آئی
تو اپنا موبائل پکڑا اور فیس بک پر لکھا:
مرد بھیڑیا ہوتا ہے۔🌸