Rise Tv

Rise Tv آپ کے خیال، آپ کی آواز — Rise TV
خبریں، گفتگو، اور حقیقی کہانیاں،
جو آپ سے اور آپ کے شہر سے قریب ہوں۔

09/10/2025

امید کرتا ہوں سہیل آفریدی ایماندار ٹیم بنائیں گے،
جنید اکبر

09/10/2025

سہیل بڑا جذباتی انسان ہے وہ خان کیساتھ بڑا مخلص ہے اور وہ عمران خان کے نظریے کو ہی آگے لے کر جانا چاہے گا : شیر افضل مروت

08/10/2025

عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر سہیل آفریدی کو نیا وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا.

بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے بھی وفاقی حکومت کی جڑیں کھوکھلی کررہے تھے، عظمیٰ بخاری
07/10/2025

بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے بھی وفاقی حکومت کی جڑیں کھوکھلی کررہے تھے، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے راشد لطیف میڈیکل کالج آڈیٹوریم میں منعقدہ کپس کالج کاہنہ کی تقریبِ تقسیمِ ان...
05/10/2025

لاہور: وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے راشد لطیف میڈیکل کالج آڈیٹوریم میں منعقدہ کپس کالج کاہنہ کی تقریبِ تقسیمِ انعامات میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا، جبکہ اساتذہ کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
وزیرِ تعلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم ہی قوموں کی ترقی کا زینہ ہے اور حکومتِ پنجاب معیاری و مساوی تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ سرکاری کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ میں بھی لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے تاکہ تمام طلبہ جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اس موقع پر کپس کالج کاہنہ کے ڈائریکٹر اور ماہرِ تعلیم اعجاز احمد میو نے وزیرِ تعلیم پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ:

“ہم معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے حکومتِ پنجاب کے شانہ بشانہ ہیں۔ طلبہ کی کامیابی دراصل اساتذہ کی محنت اور رہنمائی کا ثمر ہے۔”

تقریب میں اینکر پرسن زوہیب طاہر خان نے اسٹیج پر میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے کہا کہ

“حالیہ سیلاب کی آفت کے دوران وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے متاثرین کے ساتھ راتوں کو دن بنا کر جو خدمت کی، وہ خراجِ تحسین کے لائق ہے۔”

تقریب کے اختتام پر طلبہ و اساتذہ نے وزیرِ تعلیم کے ہمراہ یادگاری تصاویر بنوائیں، جبکہ حاضرین نے تعلیم کے فروغ میں حکومتِ پنجاب کے کردار کو سراہا۔

دنیا بھر میں “یوم اساتذہ” بھر پور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔
05/10/2025

دنیا بھر میں “یوم اساتذہ” بھر پور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔

05/10/2025

ایک طرف تو قبضہ چھڑانے کی نئی فورس کا قیام دوسری طرف قبضے سرعام

پاکستان میں سب سے آسان کام
غریب کی وراثت پر قبضہ کرنا ہے۔ ان شریف لوگوں کی بھی سنوائی ہو جائے اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔۔۔

معاشرے میں آدھا سچ اور آدھا جھوٹ خطرناک مرض ہے، ڈاکٹر عزیر محمود الازہریعرس حضرت شاہ رکن الدین الوریؒ و حضرت شاہ مفتی مح...
02/10/2025

معاشرے میں آدھا سچ اور آدھا جھوٹ خطرناک مرض ہے، ڈاکٹر عزیر محمود الازہری

عرس حضرت شاہ رکن الدین الوریؒ و حضرت شاہ مفتی محمود الوریؒ کی تقریب میں خطاب
لاہور: ڈاکٹر صاحبزادہ عزیر محمود الازہری، صدر فرع الرابطۃ العالمیہ لخریج الازہر و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں آدھا سچ اور آدھا جھوٹ بولنے کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے جو نہایت خطرناک مرض ہے۔ وہ جامعہ زبیر بن محمود نزد لاہور ڈرائی پورٹ میں خواجہ خواجگان حضرت شاہ محمد رکن الدین الوریؒ اور حضرت شاہ مفتی محمد محمود الوریؒ کے عرس مبارک کی پرنور تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں اس رویے سے سختی سے منع فرمایا گیا ہے: “سچ کو جھوٹ کے ساتھ نہ ملاؤ اور حق کو نہ چھپاؤ حالانکہ تم جانتے ہو” (البقرہ)۔ یہ بیماری یہود میں بھی عام ہو گئی تھی۔ وہ نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد کا اعتراف تو کرتے تھے مگر ساتھ ہی یہ کہہ دیتے تھے کہ “وہ ہماری طرف نہیں آئے”، یوں وہ حق بات کو باطل کے ساتھ ملا دیتے تھے۔

ڈاکٹر عزیر محمود الازہری نے کہا کہ مالیات کے میدان میں بھی یہی صورتحال نظر آتی ہے۔ حکومت بظاہر عوام کو قرض دیتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ قرض سود پر مبنی ہوتا ہے۔ حالانکہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: “جو شخص ایک درہم سود جان بوجھ کر کھا لے وہ چھتیس مرتبہ زنا کرنے سے زیادہ سخت ہے” (مسند احمد)۔ انہوں نے کہا کہ سود کے بارے میں قرآن نے پہلے نرم انداز میں تنبیہ کی اور پھر اعلان کیا کہ اگر لوگ نہ رکے تو اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے اعلانِ جنگ سن لیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سے نکلنے کا واحد حل تقویٰ ہے۔ قرآن کریم میں وعدہ کیا گیا ہے کہ جو لوگ اللہ سے ڈرتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں حق و باطل میں فرق کرنے کی بصیرت عطا کرتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے حضرت شاہ مفتی محمد محمود الوریؒ کی علمی و روحانی خدمات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی زندگی آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔

ٹرمپ معاہدہ پر امیر جماعت اسلامی پاکستان کا دو ٹوک موقف
30/09/2025

ٹرمپ معاہدہ پر امیر جماعت اسلامی پاکستان کا دو ٹوک موقف

29/09/2025

سپریم کورٹ نے جسٹس جہانگیری کی درخواست پر ہائیکورٹ کے کام روکنے کے آرڈر کو معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

عمران خان کی علی امین گنڈا پور سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات جاری
29/09/2025

عمران خان کی علی امین گنڈا پور سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات جاری

28/09/2025

Address

Garden Town Lahore
Lahore
54700

Telephone

+923258866786

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rise Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rise Tv:

Share